PDA

View Full Version : امان کا انٹرویو



Pages : [1] 2 3 4 5 6

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 09:50 PM
السلام علیکم دوستو
تو لیجئے ون اردو کے درویش شاعر، کوئز کے ماہر، جیسا باطن ویسا ظاہر یعنی کہ امان بھائی کا انٹرویو شروع کرتے ہیں۔ ،

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:00 PM
تو پہلا سوال بنیادی قسم کا ہی کرتے ہیں جی

امان بھائی، آپ کب اور کہاں پیدا ہوئے اور اعلیٰ تعلیم کے لئے کہاں تشریف لے گئے اور اگر نہیں لے کر گئے تو کیوں >:(

Khuloos
25-07-2008, 10:04 PM
اچھا چھوٹے بھائی ! آپ کا برج کیا ہے ؟ ؟
اور یہ بھی بتائیں کہ ۔ ۔ آپ کے لیے سوالات ایک بار جمع کرکے بھول جائیں۔ ۔ یا ساتھ ساتھ پوچھے جائیں ؟

Amaan
25-07-2008, 10:04 PM
تو پہلا سوال بنیادی قسم کا ہی کرتے ہیں جی

امان بھائی، آپ کب اور کہاں پیدا ہوئے اور اعلیٰ تعلیم کے لئے کہاں تشریف لے گئے اور اگر نہیں لے کر گئے تو کیوں >:(

17 اگست 1981 کو پیدا ہوا تھا جی۔۔۔اور کراچی میں

تعلیم کے لئے کہیں نہیں گیا مقامی کالج سے ہی گریجوئشن کی تھی مگر اس کی ڈگری لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے ہے

ماسٹرز کے لئے جانا تھا انگلینڈ مگر امی کی وجہ سے نہیں گیا

Amaan
25-07-2008, 10:06 PM
اچھا چھوٹے بھائی ! آپ کا برج کیا ہے ؟ ؟
اور یہ بھی بتائیں کہ ۔ ۔ آپ کے لیے سوالات ایک بار جمع کرکے بھول جائیں۔ ۔ یا ساتھ ساتھ پوچھے جائیں ؟

جیسے مرضی جی۔۔۔۔جتنی جلدی ممکن ہوسکا جوابات دے دوں گا

17 اگست تاریخ ہے۔۔تو دیکھ لیں برج

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:06 PM
فورم پر کیسے آئے اور کیوں آئے >:(

Khuloos
25-07-2008, 10:07 PM
جیسے مرضی جی۔۔۔۔جتنی جلدی ممکن ہوسکا جوابات دے دوں گا
یہ تو آدھا جواب دیا آپ نے۔ ۔ برج والا تو چھوڑ ہی دیا۔ ۔
کیا پڑھتے نہیں جو پتا نہیں آپ کو ؟

ابو لبابہ
25-07-2008, 10:07 PM
فورم پر کیسے آئے اور کیوں آئے

السلام علیکم

اور یہاں کس چیز نے ٹھہرنے پر مجبور کردیا 8)

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:08 PM
شاعری کب سے شروع کی >:(

اتنی سادہ شاعری سے پتا چلتا ہے کہ آپ کی طبیعت بھی کافی سادہ ہے اصل زندگی میں۔ کیا ایسا ہی ہے۔

Khuloos
25-07-2008, 10:08 PM
اگر آپ کے انٹرویو کےلیے شرط عائد کردی جاۓ کہ جوابات شعر کی صورت میں ہوں تو ؟ کتنا مزہ آۓ ؟ تھوڑا یا زیادہ؟

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:10 PM
سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:11 PM
کن سبجیکٹس میں گریجویشن کی اور کیوں >:(

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:12 PM
بچپن میں کیا بننے کی خواہش تھی؟

Amaan
25-07-2008, 10:14 PM
فورم پر کیسے آئے اور کیوں آئے >:(

کسی ویب پر ایڈ دیکھا تھا ون اردو کا تو اس کے ذریعے

Amaan
25-07-2008, 10:15 PM
یہ تو آدھا جواب دیا آپ نے۔ ۔ برج والا تو چھوڑ ہی دیا۔ ۔
کیا پڑھتے نہیں جو پتا نہیں آپ کو ؟

اوپر اگر دیکھ لیتی مری تاریخٍ پیدائش تو آپ کو آپ کا جواب مل جاتا

Amaan
25-07-2008, 10:16 PM
السلام علیکم

اور یہاں کس چیز نے ٹھہرنے پر مجبور کردیا 8)

کوئز اور شاعری کے سیکشن نے

Khuloos
25-07-2008, 10:17 PM
چھوٹے بھائی ! یہ بڑے بھائی کے نام نہاد غصے کو کیسا دیکھتے ہیں آپ ؟
بڑے ہونے کا مفت کا رعب۔ ۔
>:(اس سمائلی کی فضول خرچی۔ ۔ ۔
یا۔ ۔ ۔
~~ ہم کو غصے پہ پیار آتا ہے ؟

Amaan
25-07-2008, 10:17 PM
شاعری کب سے شروع کی >:(

اتنی سادہ شاعری سے پتا چلتا ہے کہ آپ کی طبیعت بھی کافی سادہ ہے اصل زندگی میں۔ کیا ایسا ہی ہے۔

شاعری میں نے 2004 میں شروع کی تھی۔۔۔۔۔جی طبعیت میں سادہ پن ہی ہے

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:17 PM
کسی ویب پر ایڈ دیکھا تھا ون اردو کا تو اس کے ذریعے
اس کا بیک گراؤنڈ بھی بتائیے۔ کیا اس کا یہ مطلب ہوا کہ اردو فورمز یا اردو بکس وغیرہ کے سلسلے میں پہلے بھی نیٹ کی خاک چھان رہے تھے،، یا کچھ اور بات

Amaan
25-07-2008, 10:18 PM
اگر آپ کے انٹرویو کےلیے شرط عائد کردی جاۓ کہ جوابات شعر کی صورت میں ہوں تو ؟ کتنا مزہ آۓ ؟ تھوڑا یا زیادہ؟

پھر انٹرویو کا دورانیہ دس سال کا رکھنا ہوگا

Khuloos
25-07-2008, 10:19 PM
اوپر اگر دیکھ لیتی مری تاریخٍ پیدائش تو آپ کو آپ کا جواب مل جاتا
ہاں دیکھی ۔ ۔ پر مجھے یاد تو نہین نا زبانی۔ ۔ ۔
اب پھر آدھا جواب۔ ۔ کیا آپ پڑھتے نہیں اسٹارز کے بارے میں؟
اچھا میزانی تو ہیں نہیں۔۔ پھر منجھلے بھائی اور بڑےبھائی جتنے سست کیوں ؟

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:20 PM
کھانے میں کیا پسند ہے؟
کیا ناپسند ہے؟

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:21 PM
oho aman bhai ka interview
wah ji wah
acha ye bataen k ap kese insan hai mazakhya yan samjeeda???

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:21 PM
فورم کا سب سے پسندیدہ بورڈ؟
سب سے پسندیدہ ٹاپک؟
سب سے پہلے کس بورڈ پہ جاتے ہیں؟ >:(

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:22 PM
akhbar ka sab se pehle kon sa page parhte hain?

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:22 PM
kis topic ko delete karne ko dil chahta hai?

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:22 PM
نیٹ کے علاوہ سب سے اہم مشغلہ کیا ہے؟

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:24 PM
agr ap ko oneurdu ka president bna diya jaye to sab se pehle kya kren ge???

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:24 PM
agar ap ko dobara janm diya jaye to ap kya bnanna pasand karen ge ?

Amaan
25-07-2008, 10:24 PM
سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟

فی الحال خواہش اور مقصد دونوں وہی ہے جو امی نے کہا ہے

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:25 PM
seer o tafreeh k liye kin kin jaghon per jana pasand karte hain?

Amaan
25-07-2008, 10:25 PM
کن سبجیکٹس میں گریجویشن کی اور کیوں >:(

انفارمیشن اور کمپیوٹنگ سائنس میں۔۔۔کیوں ۔۔۔شوق تھا آئی ٹی کا

Amaan
25-07-2008, 10:26 PM
بچپن میں کیا بننے کی خواہش تھی؟

یاد نہیں واقعی

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:27 PM
زندگی کی سب سے قیمتی چیز کس کو سمجھتے ہیں؟

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:27 PM
ase koi khawahish jis k pore hone tak ap zindah rehna chahte hon?

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:28 PM
koi esa dialoge jo ap aksar bolte hon?

HJaved
25-07-2008, 10:28 PM
17 اگست 1981 کو پیدا ہوا تھا جی۔۔۔اور کراچی میں

تعلیم کے لئے کہیں نہیں گیا مقامی کالج سے ہی گریجوئشن کی تھی مگر اس کی ڈگری لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے ہے

ماسٹرز کے لئے جانا تھا انگلینڈ مگر امی کی وجہ سے نہیں گیا

اچھا ۔میری بھی تاریخ 17 اگست ہے ،ہیں جی ۔ پھر تو آپ کو میرے جیسا ہونا چاہیئے ۔

میرا سوال ۔ آپ سوال ہیں کہ جواب ۔ 8)

Amaan
25-07-2008, 10:28 PM
چھوٹے بھائی ! یہ بڑے بھائی کے نام نہاد غصے کو کیسا دیکھتے ہیں آپ ؟
بڑے ہونے کا مفت کا رعب۔ ۔
>:(اس سمائلی کی فضول خرچی۔ ۔ ۔
یا۔ ۔ ۔
~~ ہم کو غصے پہ پیار آتا ہے ؟


مجھ پر ہوئے نہیں آج تک۔۔۔جب ہونگے تب جو بھی خیال ہوگا بتا دوں گا

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:29 PM
اب تک کی سب سے بڑی اچیومنٹ کیا ہے

Amaan
25-07-2008, 10:29 PM
اس کا بیک گراؤنڈ بھی بتائیے۔ کیا اس کا یہ مطلب ہوا کہ اردو فورمز یا اردو بکس وغیرہ کے سلسلے میں پہلے بھی نیٹ کی خاک چھان رہے تھے،، یا کچھ اور بات

نہیں۔۔۔۔میں نے ایک شاعری کے فورم پر دیکھا تھا اس کا ایڈ اور غلطی سے کلک ہوا تھا مطلب کہ کلک کچھ اور کرنا تھا اور وہ ہوگیا۔۔۔اور نئی ونڈو میں اوپن ہوا تھا تو دیکھا بھی کافی بعد میں تھا

Khuloos
25-07-2008, 10:30 PM
مجھ پر ہوئے نہیں آج تک۔۔۔جب ہونگے تب جو بھی خیال ہوگا بتا دوں گا
لو جی۔ ۔ بےچارے تب سے سمائلی( >:() یوز کرکر تھک گئے ہوں گے۔ ۔ آپ نے دیکھا ہی نہیں۔ ۔
اپنی اسی بےخبری پر ایک شعر موزوں کیجیے

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:31 PM
acha ye bataen k ap ki fav banda kon hai jis ki tarhan ap banna cahhte hon
yani k ap ka ideal?

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:31 PM
فی الحال خواہش اور مقصد دونوں وہی ہے جو امی نے کہا ہے
اگر بتا سکتے ہیں تو یہ بتا دیں کہ کیا کہا ہے؟؟

Amaan
25-07-2008, 10:31 PM
ہاں دیکھی ۔ ۔ پر مجھے یاد تو نہین نا زبانی۔ ۔ ۔
اب پھر آدھا جواب۔ ۔ کیا آپ پڑھتے نہیں اسٹارز کے بارے میں؟
اچھا میزانی تو ہیں نہیں۔۔ پھر منجھلے بھائی اور بڑےبھائی جتنے سست کیوں ؟

نہیں بالکل بھی شوق نہیں

سست کا پتہ نہیں۔۔۔۔ابھی یہ کہ نیٹ بار بار ڈسکنٹ ہورہا ہے تو اس لئے

Amaan
25-07-2008, 10:32 PM
کھانے میں کیا پسند ہے؟
کیا ناپسند ہے؟

سب کھا لیتا ہوں ۔۔۔۔۔زیادہ نہاری اور بھنڈی پسند ہے۔۔۔۔۔

ناپسند تو کچھ نہیں بس لوکی نہیں کھاتا۔۔۔باقی سب کھا لیتا ہوں

HJaved
25-07-2008, 10:33 PM
سب سے پہلا پوائنٹ کسے اور کیوں دیا ۔
سب سے پہلے بات کس سے ہوئی۔
دوستی کس سے ہوئی ۔
پہلا مائنس کسے دیا ۔یا مائنس دیتے ہیں ۔

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:33 PM
نائن الیون سے پہلے اور بعد کی دنیا میں کیا فرق دیکھتے ہیں؟ >:(

Amaan
25-07-2008, 10:33 PM
oho aman bhai ka interview
wah ji wah
acha ye bataen k ap kese insan hai mazakhya yan samjeeda???

سنجیدہ کہہ سکتی ہیں

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:33 PM
acha ap ka fav day konsa hai ?
aur fav month kon sa hai ?
aur fav word kon sa hai?

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 10:34 PM
کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا کونسا نمبر ہے؟

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:34 PM
سنجیدہ کہہ سکتی ہیں

:( :( :( :(
oh

Amaan
25-07-2008, 10:34 PM
فورم کا سب سے پسندیدہ بورڈ؟
سب سے پسندیدہ ٹاپک؟
سب سے پہلے کس بورڈ پہ جاتے ہیں؟ >:(

کوئز سیکشن

ٹاپک کوئی نہیں۔۔۔سب ہی اچھے ہیں ۔۔۔۔

کوئز یا پھر بلاگ

HJaved
25-07-2008, 10:34 PM
پسندیدہ ملک
شہر
شخصیت
پھول
سبجیکٹ
خوشبو

Amaan
25-07-2008, 10:35 PM
akhbar ka sab se pehle kon sa page parhte hain?

پہلا مین صفحہ ہی

Amaan
25-07-2008, 10:36 PM
kis topic ko delete karne ko dil chahta hai?

فورم کو چھوڑ کر جارہا ہوں یا پھر جس میں بلاوجہ کی بحث ہو مطلب کہ فورم کا ماحول پر اثر ہو جس پر

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:37 PM
acha subha uthte sal hi kya cheez karne ko dil krta hai?
aur ap subha bedar hone k bad sab se pehle kya karte hain?

Amaan
25-07-2008, 10:37 PM
نیٹ کے علاوہ سب سے اہم مشغلہ کیا ہے؟

پچھلے کافی سال سے کوئی نہیں۔۔۔۔بس آفس، گھر، نیٹ اور شاعری (کتابیں)

HJaved
25-07-2008, 10:37 PM
پسندیدہ ہابی
کتاب
استاد
قول
محاورہ
شعر
شاعر
مصنف

Amaan
25-07-2008, 10:38 PM
agr ap ko oneurdu ka president bna diya jaye to sab se pehle kya kren ge???

ون اردو کے ریپلائی باکس میں ہی اردو کی بورڈ کا آپشن یعنی ڈائرکٹ اردو میں ریپلائی

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:38 PM
ap kya chahte hain k oneurdu per log ap ko kis hesyat se yad rakhen aur log ap k liye kya kis lafz ka intkhab akren?

Amaan
25-07-2008, 10:38 PM
agar ap ko dobara janm diya jaye to ap kya bnanna pasand karen ge ?

اسلام میں تصور ہی نہیں اسکا تو بات ہی ختم یہاں پر

HJaved
25-07-2008, 10:39 PM
پسندیدہ لباس
رنگ
ٹی وی پروگرام
گانا
فلم
ڈرامہ

Amaan
25-07-2008, 10:39 PM
seer o tafreeh k liye kin kin jaghon per jana pasand karte hain?

میں زیادہ باہر نہیں جاتا۔۔۔۔مگر پاکستان کے شمالی علاقہ جات دیکھے ہیں تو وہی

Amaan
25-07-2008, 10:40 PM
زندگی کی سب سے قیمتی چیز کس کو سمجھتے ہیں؟

امی ابو کی عزت کو کہ ان پر کوئی انگلی نہ اٹھائے اور آنچ نہ آئے

HJaved
25-07-2008, 10:41 PM
زندگی کے بارے میں اپنا فلسفہ بیان کریں ۔

Amaan
25-07-2008, 10:41 PM
ase koi khawahish jis k pore hone tak ap zindah rehna chahte hon?

والدہ کی وہ خواہش پوری کرسکوں جو انہوں نے کی ہے

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:41 PM
sab se zyada kon se film dekhi hai??????

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:41 PM
والدہ کی وہ خواہش پوری کرسکوں جو انہوں نے کی ہے

kya hai btana nahin chaen ge

HJaved
25-07-2008, 10:42 PM
اگر بالفرض صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا حکم کیا دیں گے ۔

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:42 PM
acha ap k nazdeek musalman main sab se pehle bat kay honi chaiye?

Amaan
25-07-2008, 10:43 PM
koi esa dialoge jo ap aksar bolte hon?

"ہائیں۔۔۔۔۔۔۔۔"

"کیا ہے۔۔۔۔" ایک مخصوص انداز میں

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:43 PM
acah kya ap mezaron per jane wale logon ko sahi mante hain??
agr nahin to phir ap ko mezaron per jaana kun acha nahin lagat ?
aur agar jate hain to kun jate hain?

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:44 PM
"ہائیں۔۔۔۔۔۔۔۔"

"کیا ہے۔۔۔۔" ایک مخصوص انداز میں

;D ;D ;D
nice

Amaan
25-07-2008, 10:44 PM
اچھا ۔میری بھی تاریخ 17 اگست ہے ،ہیں جی ۔ پھر تو آپ کو میرے جیسا ہونا چاہیئے ۔

میرا سوال ۔ آپ سوال ہیں کہ جواب ۔ 8)

ہائیں یعنی کے دونوں ضیاالحق کی برسی والے دن اپنی سالگرہ مناتے ہیں ویسے میں مناتا تو نہیں

سوال ہوں

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:45 PM
acha kabhi kisi bare insan ko dekhne ki khowahish hai?
agr hai to kis bina per?

Amaan
25-07-2008, 10:45 PM
اب تک کی سب سے بڑی اچیومنٹ کیا ہے

بہن کی شادی اپنی کمائی سے

HJaved
25-07-2008, 10:46 PM
ہائیں یعنی کے دونوں ضیاالحق کی برسی والے دن اپنی سالگرہ مناتے ہیں ویسے میں مناتا تو نہیں

سوال ہوں

دیکھا جواب بھی میرا والا دیا ۔
:D

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:47 PM
acha zyada tar kya khane ko dil krta hai?
woh cheez ka anme btaen jo ap kehte hon k hmesha ghar main pakte rahe?

Amaan
25-07-2008, 10:47 PM
لو جی۔ ۔ بےچارے تب سے سمائلی( >:() یوز کرکر تھک گئے ہوں گے۔ ۔ آپ نے دیکھا ہی نہیں۔ ۔
اپنی اسی بےخبری پر ایک شعر موزوں کیجیے

وہ ہیں برہم مجھ پر اور میں بے خبر
حسنٍ جاناں بھی کوئی چیز ہے

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:49 PM
acha ji ap k ghar k afrad kitne hai aur ap ka kya no hai?

Amaan
25-07-2008, 10:49 PM
acha ye bataen k ap ki fav banda kon hai jis ki tarhan ap banna cahhte hon
yani k ap ka ideal?

کوئی بھی نہیں کیونکہ سوچا ہی نہیں

Amaan
25-07-2008, 10:50 PM
اگر بتا سکتے ہیں تو یہ بتا دیں کہ کیا کہا ہے؟؟

معذرت

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:51 PM
کوئی بھی نہیں کیونکہ سوچا ہی نہیں

ohhhhhhhhhh
to acha ap khud hi apne ideal hain

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:52 PM
oneurdu per ksi maqsad se aye the????
aur ap ko yhan ki sab se achi cheez kya lagti hai?

Amaan
25-07-2008, 10:52 PM
سب سے پہلا پوائنٹ کسے اور کیوں دیا ۔
سب سے پہلے بات کس سے ہوئی۔
دوستی کس سے ہوئی ۔
پہلا مائنس کسے دیا ۔یا مائنس دیتے ہیں ۔

شاعری کے سیکشن میں دیا ہوگا۔۔۔یاد نہیں کے کسے۔۔۔۔پہلا سیکشن شاعری کا ہی وزٹ کیا تھا

یازغل بھائی یا آپ سے

دوستی۔۔۔۔سب سے ہی بات ہے۔۔۔۔زیادہ آپ سے اور یازغل بھائی سے رہی پہلے ۔۔۔پھر خلوص بہن سے حنا بہن سے اور فراز بھائی سے

پہلا اور آخری مائنس ایک ممبر کو دیا تھا جو واہیات قسم کی پوسٹ کررہا تھا تو پہلے اس کو ٹوکا تھا اور مائنس دیا تھا پھر نہیں دیا کسی کو

Amaan
25-07-2008, 10:53 PM
نائن الیون سے پہلے اور بعد کی دنیا میں کیا فرق دیکھتے ہیں؟ >:(

پہلے امریکا کا خواب
بعد حقیقت بنانے کا وقت اس خواب کو

Amaan
25-07-2008, 10:54 PM
acha ap ka fav day konsa hai ?
aur fav month kon sa hai ?
aur fav word kon sa hai?

دن اور مہینہ بھی پسندیدہ ہوتا ہے۔۔۔!!!!!!!!!!! ویسے رمضان میں قدرتی طور پر مزہ آتا ہے

لفظ والا سوال ہوچکا ہے

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:55 PM
acha ap k khyala main minus dena kase bat hai ?

Amaan
25-07-2008, 10:55 PM
کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا کونسا نمبر ہے؟

میں سب سے بڑا ہوں ۔۔۔پھر بہن اور پھر بھائی۔۔۔تو کل ملا کر تین

میرے بعد ایک بھائی اور بھی تھا مگر اس کا پیدا ہوتے ہی انتقال ہوگیا تھا

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:58 PM
acha apne mulk ki kon se cheez buri lagti hai?

Amaan
25-07-2008, 10:58 PM
پسندیدہ ملک
شہر
شخصیت
پھول
سبجیکٹ
خوشبو



فی الحال تو پاکستان ہی کیونکہ کہیں اور گیا ہی نہیں

کراچی

بحثیت مسلمان حضور صلی اللہ علیہ وسلم، ۔۔۔۔ویسے کوئی نہیں یعنی سوچتا ہی نہیں اس بارے میں

کمپیوٹنگ، اکاوْنٹس اور تاریخ

ہلکی۔۔۔زیادہ تیز نہیں کیونکہ فوراً چھینکیں آجاتی ہیں مجھے

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 10:59 PM
acha ap ka sab se passandeda phool kon sa hai ???
mujhe pta hai k ye swal ho chuka hai lekin ap ne us ka jwab nahin diya

Amaan
25-07-2008, 11:03 PM
acha subha uthte sal hi kya cheez karne ko dil krta hai?
aur ap subha bedar hone k bad sab se pehle kya karte hain?

دل تو دوبارہ سونے کا چاہتا ہے۔۔۔۔

برش کرتا ہوں

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 11:04 PM
دل تو دوبارہ سونے کا چاہتا ہے۔۔۔۔

برش کرتا ہوں

oh ye to hr ik ka karta hai ;D ;D

Mehero Ul Nisa Dar
25-07-2008, 11:04 PM
koi esa insan jo ap ko passand na ho?

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 11:06 PM
دوستوں کے ساتھ وقت کیسا محسوس کرتے ہیں؟



وہ ہیں برہم مجھ پر اور میں بے خبر
حسنٍ جاناں بھی کوئی چیز ہے

:)
دردم از يار است و درماں نيز است
ہمارا درد بھي دوست کے دم سے ہے اور درماں بھي

Amaan
25-07-2008, 11:07 PM
پسندیدہ ہابی
کتاب
استاد
قول
محاورہ
شعر
شاعر
مصنف


شاعری

مخصوص نہیں کوئی بھی تاریخ کی

سر جلال سومرو اور وقت

قول کے لئے میرا سگنیجر پڑھ لیں

محاورے مجھے زیادہ یاد نہیں رہتے۔۔۔۔ویسے "بول کھیت کی رہا ہوں سن کھلیان کی رہے ہو۔۔۔۔" اکثر کہتا رہتا ہوں

شعر تو کافی سارے ہیں۔۔۔۔۔فی الحال
"تو وہ قاتل ہے جو دنیا کو دکھانے کے لئے خون بہاتا ہے
اور میں وہ بسمل جو خون آشام خنجر تلے رقص کرے"

میر تقی میر

ناول زیادہ نہیں پڑھے مگر محی الدین نواب اور علیم الحق حقی کو پڑھتا تھا کافی پہلے

Amaan
25-07-2008, 11:09 PM
ap kya chahte hain k oneurdu per log ap ko kis hesyat se yad rakhen aur log ap k liye kya kis lafz ka intkhab akren?

یہ تو آپ سب پر منحصر ہے۔۔۔۔میں امیدیں نہیں رکھتا

HJaved
25-07-2008, 11:10 PM
سست ہیں کہ چست
نرم مزاج کہ سخت مزاج
غصہ ور ہیں کہ ٹھنڈے مزاج

HJaved
25-07-2008, 11:13 PM
پسندیدہ پھل
سبزی
ڈش
سوئیٹ ڈش
نا پسندیدہ ڈش

Amaan
25-07-2008, 11:13 PM
پسندیدہ لباس
رنگ
ٹی وی پروگرام
گانا
فلم
ڈرامہ


پسندیدہ تو شلوار قمیض ۔۔۔۔مگر پینٹ شرٹ ہی پہنتا ہوں زیادہ۔۔۔۔

سفید اور نیلا

ٹی وی۔۔۔۔۔۔بہت ہی کم دیکھتا ہوں ۔۔۔پی ٹی وی دیکھتا تھا کافی پہلے مگر اب بہت ہی کم۔۔۔۔زیادہ تر میوزیکل شو اور ٹاک شو۔۔۔۔اور نیشنل جیوگرافک

لتا کا ۔۔۔۔۔تجھ سے ناراض نہیں

فلم نہیں دیکھتا۔۔۔

پی ٹی وی کے پرانے ڈرامے۔۔۔۔تنہائیاں، الفا براوو چارلی، دھواں، اور ایک کا نام یاد نہیں آرہا۔۔۔طلعت حسین کا تھا جس میں اس کو پھانسی دی جاتی ہے آخر میں

HJaved
25-07-2008, 11:14 PM
امان بھائی زرا اسپیڈ پکڑیں ۔ سستی کے ریکارڈ نہ بنائیں ۔
سب سے زیادہ پوائنٹس کسے اور کیوں دیئے ۔ اور مجھے کیوں نہیں دیئے ۔ >:(

Amaan
25-07-2008, 11:15 PM
زندگی کے بارے میں اپنا فلسفہ بیان کریں ۔

اذان سے لیکر نماز کی جماعت کھڑی ہونے تک کہ وقفہ کا نام زندگی ہے

Amaan
25-07-2008, 11:15 PM
sab se zyada kon se film dekhi hai??????

نہیں دیکھتا

Amaan
25-07-2008, 11:16 PM
kya hai btana nahin chaen ge

نہیں۔۔۔معذرت

Amaan
25-07-2008, 11:16 PM
اگر بالفرض صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا حکم کیا دیں گے ۔

موجودہ سارے سیاستدانوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولی مارنے کا

Amaan
25-07-2008, 11:17 PM
acha ap k nazdeek musalman main sab se pehle bat kay honi chaiye?

مومن بننے کی کوشش اور عمل

HJaved
25-07-2008, 11:18 PM
موجودہ سارے سیاستدانوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولی مارنے کا

:o :o

Amaan
25-07-2008, 11:19 PM
acah kya ap mezaron per jane wale logon ko sahi mante hain??
agr nahin to phir ap ko mezaron per jaana kun acha nahin lagat ?
aur agar jate hain to kun jate hain?

جانا صرف دعا/فاتحہ کے لئے ہے تو ٹھیک۔۔۔۔ورنہ نہیں

نہیں جاتا میں

Amaan
25-07-2008, 11:20 PM
acha kabhi kisi bare insan ko dekhne ki khowahish hai?
agr hai to kis bina per?

بڑا انسان کون جی

Amaan
25-07-2008, 11:20 PM
دیکھا جواب بھی میرا والا دیا ۔
:D

چھوٹا بھائی جو ہوں

ابو لبابہ
25-07-2008, 11:21 PM
موجودہ سارے سیاستدانوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولی مارنے کا


:o :o :o :o

وجہ بتانے کی زحمت کریں گے؟ ::)

Amaan
25-07-2008, 11:21 PM
acha zyada tar kya khane ko dil krta hai?
woh cheez ka anme btaen jo ap kehte hon k hmesha ghar main pakte rahe?

نہاری اور ماش کی دال فرائی

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 11:21 PM
چاند دیکھ کر سب سے پہلا خیال کیا ذہن میں آتا ہے؟ >:(

Amaan
25-07-2008, 11:22 PM
acha ji ap k ghar k afrad kitne hai aur ap ka kya no hai?

امی ابو کو ملا کر پانچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں سب سے بڑا ہوں بہن بھائیوں میں۔۔۔میرے بعد ایک بہن پھر ایک بھائی۔۔۔

نیچے تایا کی فیملی بھی رہتی ہے

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 11:23 PM
سکول اور کالج میں سے کون سا وقت زیادہ پسند تھا؟ >:(

Amaan
25-07-2008, 11:23 PM
ohhhhhhhhhh
to acha ap khud hi apne ideal hain

کہہ سکتی ہیں

Amaan
25-07-2008, 11:26 PM
oneurdu per ksi maqsad se aye the????
aur ap ko yhan ki sab se achi cheez kya lagti hai?

سوال ہوچکا ہے

ایک بار پھر سے۔۔۔۔غلطی سے کلک ہوگیا تھا ون اردو کے ایڈ پر ایک شاعری کے فورم پر تو اس وجہ سے۔۔۔اور کوئز اور شاعری سیکشن

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 11:26 PM
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی۔

کیا کبھی ایسا محسوس ہوا۔ ہوا تو کب >:(

HJaved
25-07-2008, 11:26 PM
ویسے تو انسان کو اپنی لکھی ہوئی چیزیں بہت پسند ہوتی ہیں لیکن پھر بھی اپنا لکھا ہوا کوئی پسندیدہ شعر یا اشعار تو شئیر کریں ۔

Amaan
25-07-2008, 11:27 PM
acha ap k khyala main minus dena kase bat hai ?

اچھی بات ہے اگر بتا کر دیا جائے

اور صحیح بات پر دیا جائے۔۔۔نہ کہ ذاتی پرخاش پر

Amaan
25-07-2008, 11:28 PM
acha apne mulk ki kon se cheez buri lagti hai?

لاقانونیت

Amaan
25-07-2008, 11:29 PM
acha ap ka sab se passandeda phool kon sa hai ???
mujhe pta hai k ye swal ho chuka hai lekin ap ne us ka jwab nahin diya

کنول

Amaan
25-07-2008, 11:29 PM
oh ye to hr ik ka karta hai ;D ;D

تو پوچھا کیوں ۔۔۔ہیں جی

HJaved
25-07-2008, 11:30 PM
پسندیدہ تو شلوار قمیض ۔۔۔۔مگر پینٹ شرٹ ہی پہنتا ہوں زیادہ۔۔۔۔

سفید اور نیلا

ٹی وی۔۔۔۔۔۔بہت ہی کم دیکھتا ہوں ۔۔۔پی ٹی وی دیکھتا تھا کافی پہلے مگر اب بہت ہی کم۔۔۔۔زیادہ تر میوزیکل شو اور ٹاک شو۔۔۔۔اور نیشنل جیوگرافک

لتا کا ۔۔۔۔۔تجھ سے ناراض نہیں

فلم نہیں دیکھتا۔۔۔

پی ٹی وی کے پرانے ڈرامے۔۔۔۔تنہائیاں، الفا براوو چارلی، دھواں، اور ایک کا نام یاد نہیں آرہا۔۔۔طلعت حسین کا تھا جس میں اس کو پھانسی دی جاتی ہے آخر میں



طلعت حسین کے ڈرامے کا نام ‘‘ہوائیں ‘‘تھا ۔اچھا ڈرامہ تھا ۔

Amaan
25-07-2008, 11:30 PM
koi esa insan jo ap ko passand na ho?

ہیں تین لوگ۔۔۔مگر بتا نہیں سکتا

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 11:31 PM
اگر کوئی دل کی بات کہنی ہو تو کس سے سب سے پہلے کہیں گے۔
والدین سے
بہن یا بھائی
یا دوست

Amaan
25-07-2008, 11:32 PM
دوستوں کے ساتھ وقت کیسا محسوس کرتے ہیں؟
:)
دردم از يار است و درماں نيز است
ہمارا درد بھي دوست کے دم سے ہے اور درماں بھي


بہت ہی کم وقت گزرتا ہے دوستوں کے ساتھ ۔۔۔۔جو گزرتا ہے وہ نہایت اچھا

Amaan
25-07-2008, 11:33 PM
سست ہیں کہ چست
نرم مزاج کہ سخت مزاج
غصہ ور ہیں کہ ٹھنڈے مزاج

چست

نرم

ٹھنڈا ہی ٹھنڈا جی

Amaan
25-07-2008, 11:35 PM
پسندیدہ پھل
سبزی
ڈش
سوئیٹ ڈش
نا پسندیدہ ڈش


سیب اور پائن ایپل

بھنڈی اور کریلے

نہاری

بہن بناتی ہے "خوشمانما" کرکے نام ہے

لوکی نہیں کھاتا بس

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 11:35 PM
کونسا موسم اچھا لگتا ہے اور کیوں >:(

Amaan
25-07-2008, 11:36 PM
امان بھائی زرا اسپیڈ پکڑیں ۔ سستی کے ریکارڈ نہ بنائیں ۔
سب سے زیادہ پوائنٹس کسے اور کیوں دیئے ۔ اور مجھے کیوں نہیں دیئے ۔ >:(

میں تو کافی اسپیڈ سے دے رہا ہوں جی، نیٹ بار بار ڈسکنکٹ ہورہا ہے تو وہ بھی کنیکٹ کرتا ہوں بار بار

سب سے زیادہ یازغل بھائی اور آپ کو دیئے ہیں۔۔۔۔اس کے بعد شائد خلوص بہن کو۔۔۔۔۔۔۔(جشنٍ سالگرہ کو ہٹا کر)

Amaan
25-07-2008, 11:37 PM
:o :o

ہاں جی

Amaan
25-07-2008, 11:38 PM
:o :o :o :o

وجہ بتانے کی زحمت کریں گے؟ ::)

اس کی بھی وجہ بتانی پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔آنکھیں بند ہیں کیا آپ کی یا مستقبل میں سیاستدان بننے کا ارادہ ہے

HJaved
25-07-2008, 11:40 PM
اس کی بھی وجہ بتانی پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔آنکھیں بند ہیں کیا آپ کی یا مستقبل میں سیاستدان بننے کا ارادہ ہے

:D :D

Amaan
25-07-2008, 11:40 PM
چاند دیکھ کر سب سے پہلا خیال کیا ذہن میں آتا ہے؟ >:(

چاند کو دو حصوں میں شق کرنے کا

Amaan
25-07-2008, 11:41 PM
سکول اور کالج میں سے کون سا وقت زیادہ پسند تھا؟ >:(

کالج کا۔۔۔گریجوئشن

HJaved
25-07-2008, 11:42 PM
چائے،کافی اور قہوہ میں کیا زیادہ پسند ہے اور کیوں اور کیسے ۔ میٹھی پیتے ہیں کہ پھیکی ،کیوں اور کیسے پیتے ہیں بزبان خاموشی یااااااااااا شڑاپ شڑاپ۔ :D

Amaan
25-07-2008, 11:44 PM
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی۔

کیا کبھی ایسا محسوس ہوا۔ ہوا تو کب >:(

بات ہی بہت کم کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ہمممم ایک بار گھریلو مسلے پر چچا سے بات کرنے میں کافی دشواری پیش آئی تھی

ابو لبابہ
25-07-2008, 11:45 PM
چائے،کافی اور قہوہ میں کیا زیادہ پسند ہے اور کیوں اور کیسے ۔ میٹھی پیتے ہیں کہ پھیکی ،کیوں اور کیسے پیتے ہیں بزبان خاموشی یااااااااااا شڑاپ شڑاپ۔


اور چائے کے بغیر دن گزر جاتا ہے یا موڈ آف رہتا ہے۔ :D

Amaan
25-07-2008, 11:45 PM
ویسے تو انسان کو اپنی لکھی ہوئی چیزیں بہت پسند ہوتی ہیں لیکن پھر بھی اپنا لکھا ہوا کوئی پسندیدہ شعر یا اشعار تو شئیر کریں ۔

بعد میں ابھی شائد جانا پڑے کچھ دیر بعد

Amaan
25-07-2008, 11:46 PM
طلعت حسین کے ڈرامے کا نام ‘‘ہوائیں ‘‘تھا ۔اچھا ڈرامہ تھا ۔

ہاں جی۔۔۔ہوائیں

Amaan
25-07-2008, 11:47 PM
اگر کوئی دل کی بات کہنی ہو تو کس سے سب سے پہلے کہیں گے۔
والدین سے
بہن یا بھائی
یا دوست

امی سے۔۔۔مگر وہی بات جس کی وجہ سے ان کو پریشانی نہ ہو۔۔۔۔۔

اور کسی سے نہیں

HJaved
25-07-2008, 11:47 PM
موت کا فلسفہ بیان کریں ۔
موت سے ڈر لگتا ہے ۔ہاں تو کیوں ،نہیں تو کیوں ۔
کبھی موت کو قریب سے دیکھا ہے ۔

HJaved
25-07-2008, 11:48 PM
بعد میں ابھی شائد جانا پڑے کچھ دیر بعد

>:(
ایسے جواب پر مجھے بہت غصہ آتا ہے ۔

HJaved
25-07-2008, 11:50 PM
زندگی کا خوشگوار لمحہ
ناخوشگوار لمحہ
کمزور لمحہ
ایسا لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی
خوفناک لمحہ

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 11:54 PM
ان سے نظریں کیا ملیں،،،،،،،،،، روشن فضائیں ہو گئیں

کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟ >:(

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 11:55 PM
سارے دن میں کون سا وقت سب سے اچھا لگتا ہے اور کیوں

Amaan
25-07-2008, 11:56 PM
چائے،کافی اور قہوہ میں کیا زیادہ پسند ہے اور کیوں اور کیسے ۔ میٹھی پیتے ہیں کہ پھیکی ،کیوں اور کیسے پیتے ہیں بزبان خاموشی یااااااااااا شڑاپ شڑاپ۔ :D

چائے۔۔۔۔۔کم چینی اور خاموشی سے اور تیزی سے

Amaan
25-07-2008, 11:57 PM
اور چائے کے بغیر دن گزر جاتا ہے یا موڈ آف رہتا ہے۔ :D

بالکل گزر جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔چائے پینے کی عادت بھی آفس میں ہی پڑی

Ahsan_Yaz
25-07-2008, 11:58 PM
آزادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ >:(

Amaan
25-07-2008, 11:58 PM
موت کا فلسفہ بیان کریں ۔
موت سے ڈر لگتا ہے ۔ہاں تو کیوں ،نہیں تو کیوں ۔
کبھی موت کو قریب سے دیکھا ہے ۔

احتساب

نہیں کیونکہ ایک دن تو جانا ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔مگر کس طرح ہوگی اس سے ڈر لگتا ہے کہ اذیت میں نہ ہو

جی ہاں دیکھا ہے

Amaan
26-07-2008, 12:00 AM
زندگی کا خوشگوار لمحہ
ناخوشگوار لمحہ
کمزور لمحہ
ایسا لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی
خوفناک لمحہ


بہن کی شادی والا دن

بہت سارے

ہے ایک

وہی ایک لمحہ

جب بری طرح پھنس گیا تھا ہنگاموں میں چاروں طرف سے گولیاں ہی برس رہی تھیں اور میں بیچ چوراہے پر

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:01 AM
کونسا کام کرتے ہوئے وقت کا پتا ہی نہیں چلتا؟

Amaan
26-07-2008, 12:01 AM
ان سے نظریں کیا ملیں،،،،،،،،،، روشن فضائیں ہو گئیں

کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟ >:(

میری شاعری رومانی تو ہوتی نہیں کہ اس بارے میں خیال ہو کوئی
;D

Amaan
26-07-2008, 12:02 AM
سارے دن میں کون سا وقت سب سے اچھا لگتا ہے اور کیوں

کوئی بھی وقت جب اکیلا ہوں

Amaan
26-07-2008, 12:03 AM
آزادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ >:(

کونسی۔۔۔اور کس قسم کی

Amaan
26-07-2008, 12:04 AM
کونسا کام کرتے ہوئے وقت کا پتا ہی نہیں چلتا؟

سوچتے وقت

Amaan
26-07-2008, 12:05 AM
سوال ختم

Khuloos
26-07-2008, 12:08 AM
چائے۔۔۔۔۔کم چینی اور خاموشی سے اور تیزی سے
کیسی چاۓ پیتے ہیں؟ تیز گرم ۔ ۔ چولہے سے اتری ہوئی؟
یا ٹھنڈی شربت کرکے( بقول امی)
کشمیری چاۓ پیتے ہیں؟

Amaan
26-07-2008, 12:09 AM
کیسی چاۓ پیتے ہیں؟ تیز گرم ۔ ۔ چولہے سے اتری ہوئی؟
یا ٹھنڈی شربت کرکے( بقول امی)
کشمیری چاۓ پیتے ہیں؟

تیز گرم

نہیں کشمیری نہیں

Khuloos
26-07-2008, 12:10 AM
جب بری طرح پھنس گیا تھا ہنگاموں میں چاروں طرف سے گولیاں ہی برس رہی تھیں اور میں بیچ چوراہے پر
گھر کیسے پہنچے تھے پھر؟
ویسے رات کتنی دیر میں سو جاتے ہیں؟

Khuloos
26-07-2008, 12:11 AM
وقت کے پاابند ہیں ؟
نظام الاوقات بنایا ہوا؟
اتنے بجے تک لازمی سونا ہے ۔ ۔ وغیرہ؟

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:12 AM
کونسی۔۔۔اور کس قسم کی
ہر قسم کی، یہی تو سوال ہے کہ آزادی کو کتنا اہم سمجھتے ہیں اور مختلف قسم کی آزادی کے بارے میں اظہارِ خیال کریں۔

Amaan
26-07-2008, 12:12 AM
گھر کیسے پہنچے تھے پھر؟
ویسے رات کتنی دیر میں سو جاتے ہیں؟

زمین پر لیٹا ہوا تھا اوندھا اور رینگ کر سامنے ایک ٹرک کھڑا تھا اس کی اوٹ میں چلا گیا تھا پھر کچھ فائرنگ رکی تو سامنے کے فلیٹس میں گھس گیا تھا روڈ کے کارنر پر

1 بجے تک ورکنگ ڈیز میں مگر سوتا لیٹ ہی ہوں بس پی سی سے اٹھ جاتا ہوں۔۔۔۔جیسے کہ ابھی اٹھنے والا ہوں

Khuloos
26-07-2008, 12:12 AM
تیز گرم
تو کیا پانی بھی تیز ٹھنڈا پیتے ہیں ؟ فریزر کا؟ (امی کی طرح ::))

Amaan
26-07-2008, 12:13 AM
چلیں جی اب اللہ حافظ۔۔۔۔۔۔ملتے ہیں کل انشاء اللہ

Khuloos
26-07-2008, 12:13 AM
ہر قسم کی، یہی تو سوال ہے کہ آزادی کو کتنا اہم سمجھتے ہیں اور مختلف قسم کی آزادی کے بارے میں اظہارِ خیال کریں۔
کتنے فیصد آزاد قوم ہیں ہم؟
اور کتنے فیصد غلامی خودساختہ ہے ؟

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:14 AM
کسی کو دیکھ کر اس کے بارے میں اندازہ لگاتے ہیں یا نہیں؟

کسی کی سب سے زیادہ کس چیز پر غور کرتے ہیں؟

Khuloos
26-07-2008, 12:14 AM
1 بجے تک ورکنگ ڈیز میں مگر سوتا لیٹ ہی ہوں بس پی سی سے اٹھ جاتا ہوں۔۔۔۔جیسے کہ ابھی اٹھنے والا ہوں
تو کتنے گھنٹے کی نیند لیتے ہیں عموما؟
اور پی سی سے اٹھ کر سوتے نہیں تو کیا کرتے ہیں؟


چلیں جی اب اللہ حافظ۔۔۔۔۔۔ملتے ہیں کل انشاء اللہ
السلام علیکم!

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:16 AM
چلیں جی اب اللہ حافظ۔۔۔۔۔۔ملتے ہیں کل انشاء اللہ
اللہ حافظ

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:18 AM
پروانے کے جل جانے کو حماقت کہیں یا عرفان

HJaved
26-07-2008, 12:18 AM
پسندیدہ ان ڈور گیم اور آؤٹ ڈور بھی ۔

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:19 AM
کس چیز کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں؟

HJaved
26-07-2008, 12:20 AM
بہن کی شادی والا دن

بہت سارے

ہے ایک

وہی ایک لمحہ

جب بری طرح پھنس گیا تھا ہنگاموں میں چاروں طرف سے گولیاں ہی برس رہی تھیں اور میں بیچ چوراہے پر

اف۔۔۔۔۔اللہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اٰمین ۔

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:21 AM
قد
وزن
بالوں کا رنگ اور تعداد
رنگت
آنکھوں کا رنگ
کلین شیو، مونچھیں یا داڑھی

HJaved
26-07-2008, 12:22 AM
کس چیز کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں؟


آپ کو مسکراتے دیکھ کر ہوتے ہونگے بیچارے ۔ :D

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:22 AM
کس ایجاد کو انسان کے لئے مفید ترین سمجھتے ہیں

اور کس کو سب سے زیادہ نقصان دہ

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:23 AM
یہ دولت بھی لے لو، یہ شہرت بھی لے لو

کس چیز کے بدلے؟ >:(

HJaved
26-07-2008, 12:24 AM
بچپن میں شرارتی تھے کہ شریف ۔
خطرناک شرارت کی کبھی ۔
ایک قصہ تو سنائیں شرارت کا۔

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:24 AM
دل کے موسم اور باہر کے موسم میں فرق کو کس طرح بیان کریں گے۔ مثال سے واضح کریں۔

HJaved
26-07-2008, 12:26 AM
ون اردو کے بارے میں 5 جملے تعریف کے اور 5 تنقید کے ۔

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:26 AM
کونسی بات سب سے زیادہ یاد آتی ہے؟

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:27 AM
کس بات پہ سب سے زیادہ غصہ آتا ہے؟

شدید غصہ ہو تو کیا کرتے ہیں؟

Kash
26-07-2008, 12:28 AM
کبھی کسی شخص کی مدد کی؟

HJaved
26-07-2008, 12:28 AM
آپ کی نظر میں ون اردو کے
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔
سب سے سنجیدہ
سب سے زہین
سب سے شرارتی
سب سے تمیز دار
سب سے اچھے
ہر فن مولا
سب سے سڑیل ;)

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:28 AM
پسندیدہ نام

پسندیدہ رنگ

پسندیدہ کتاب

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:30 AM
دنیا کے میلے میں یہ دل اکیلا ہے۔

کیا تسلیم کرتے ہیں اس بات کو؟ >:(

Kash
26-07-2008, 12:30 AM
اگر کسی ملک کا وزیر اعظم بنا دیا جائے تو سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟ ;D ;D

Kash
26-07-2008, 12:31 AM
بڑے بھائی کو اپنا ہیئر اسٹائل بھی بتا دیں زرا۔

HJaved
26-07-2008, 12:31 AM
دنیا کے میلے میں یہ دل اکیلا ہے۔

کیا تسلیم کرتے ہیں اس بات کو؟ >:(

اتنے غصے سے پوچھیں گے تو خاک تسلیم کریں گے ۔ :D

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:32 AM
اسلام کی ابتدائی تاریخ کے علاوہ تاریخ کے کس واقعہ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں؟

اسی طرح انبیاء اور صحابہ کرام کے بعد کس شخصیت سے سب سے زیادہ متاثر ہیں؟

Kash
26-07-2008, 12:33 AM
شاعرانہ انداز میں عورت کی تعریف کریں۔ ۔ ۔ ??? ???

HJaved
26-07-2008, 12:34 AM
عقل بڑی کہ بھینس آپ کیا کہتے ہیں ۔

Kash
26-07-2008, 12:34 AM
تنہائی اور غصے میں کیا کرتے ہیں؟

Ahsan_Yaz
26-07-2008, 12:41 AM
میرے خیال سے ریپلائی نمبر دو سو تک سوال کافی ہوں گے۔ باقی ان کا جواب ملنے کے بعد

Kash
26-07-2008, 12:44 AM
یاز بھائی پہلے ان سوالوں کے جواب دینے دیں انہیں ورنہ تو انکی "بانہہ بیلنے میں آجائے گی" ??? ;D ;D ;D

HJaved
26-07-2008, 12:54 AM
آپ کو اپنی کون سی عادت پسند ہے اور کون سی ناپسند۔

HJaved
26-07-2008, 12:58 AM
صبح اٹھ کر پہلا کام کیا کرتے ہیں ۔
رات کو سونے سے پہلے آخری کام کیا کرتے ہیں ۔

HJaved
26-07-2008, 01:00 AM
اپنی تین خواہشات بتائیں جو پوری کرنا چاہتے ہین ۔

HJaved
26-07-2008, 01:02 AM
آخری سوال
پہلی ملاقات میں شخصیت کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں ۔

Kash
26-07-2008, 01:08 AM
زندگی کا سب سے اہم مقصد کیا ہے؟اور کیوں؟ >:(

فراز
26-07-2008, 03:47 AM
السلام علیکم امان بھائی ۔

یہ بتائیں کہ آئی ٹی کا آپ کو شوق رہا ، تو کسی مخصوص ایریا کا جنرل وے میں ، جیسے پرگرامنگ، نیٹ ورکنگ ،کنسلٹنگ وغیرہ۔
::)


اوپن سورس اور کلوزڈ سورس کی بحث کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟ آپ کس کے حق میں ہیں اور کیوں۔ 8)

فراز
26-07-2008, 03:50 AM
کھیلنے کا شوق ہے ؟

انڈور اسپورٹس کہ آوٹ ڈور اسپورٹس؟

ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں ، کتنا شوق ہے ؟ ، کوئی کونسول جو اچھا لگتا ہو، یا پی سی پر گیمز کھیلتے ہیں ۔ کس قسم کے گمیز زیادہ کھیلتے ہیں ۔ اور کوئی ایسا گیم جو بہت زیادہ کھیلا ہو۔ ::)

Amaan
26-07-2008, 09:40 AM
وقت کے پاابند ہیں ؟
نظام الاوقات بنایا ہوا؟
اتنے بجے تک لازمی سونا ہے ۔ ۔ وغیرہ؟

بالکل سختی سے نہیں

میری روٹین ایسی ہے کہ اس میں ایسے نظام بنانے کی ضرورت ہی نہیں

Amaan
26-07-2008, 09:42 AM
ہر قسم کی، یہی تو سوال ہے کہ آزادی کو کتنا اہم سمجھتے ہیں اور مختلف قسم کی آزادی کے بارے میں اظہارِ خیال کریں۔

آزادی جیسی بھی ہو ۔۔۔اس کا نام ہی غلامی سے نکل کر اخلاقی اقدار کی غلامی اختیار کرنا ہے اس سے نکل گئے تو پھر اس سے اچھی غلامی ہی صحیح

Amaan
26-07-2008, 09:43 AM
تو کیا پانی بھی تیز ٹھنڈا پیتے ہیں ؟ فریزر کا؟ (امی کی طرح ::))

جی ہاں

Amaan
26-07-2008, 09:45 AM
کتنے فیصد آزاد قوم ہیں ہم؟
اور کتنے فیصد غلامی خودساختہ ہے ؟


اتنے مشکل مشکل سوال :(

سو فیصد آزاد ہیں ہم

اور خود ساختہ غلامی جو ہے وہ الیکشن میں جتنا مینڈیٹ دیکر اپنا حکمراں چنتے ہیں وہی فیصد ہے خود ساختہ غلامی کی

Amaan
26-07-2008, 09:47 AM
کسی کو دیکھ کر اس کے بارے میں اندازہ لگاتے ہیں یا نہیں؟

کسی کی سب سے زیادہ کس چیز پر غور کرتے ہیں؟

بالکل بھی نہیں لگاتا اندازہ

بات شروع کرنے کا انداز اور اندازٍ گفتگو

Amaan
26-07-2008, 09:49 AM
تو کتنے گھنٹے کی نیند لیتے ہیں عموما؟
اور پی سی سے اٹھ کر سوتے نہیں تو کیا کرتے ہیں؟السلام علیکم!


چار سے پانچ گھنٹے

سب سے پہلے تو کپڑے استری کرتا ہوں اگر نہیں کئے ہوتے پہلے سے اور پھر بس لیٹا رہتا ہوں کچھ خاص نہیں کرتا۔۔۔پی سی سے اس لئے اٹھنا پڑتا ہے کہ آج کل امی میرے ہی روم میں سوتی ہیں کیونکہ رات کو طبیعت خراب ہو کچھ تو مجھے پتہ چل جائے اس ان کی آواز دوسرے کمرے سے آتی نہیں پھر۔۔۔۔پہلے دیر تک رہتا تھا ورکنگ ڈیز میں بھی مگر اب نہیں

Amaan
26-07-2008, 09:51 AM
پروانے کے جل جانے کو حماقت کہیں یا عرفان

حماقت

Amaan
26-07-2008, 09:55 AM
پسندیدہ ان ڈور گیم اور آؤٹ ڈور بھی ۔

ان ڈور۔۔۔۔کمپیوٹر گیمز ہی کہہ لیں ویسے اسنوکر پسند ہے اور کھیلا بھی ہے کافی

آوٌٹ ڈور۔۔۔۔کرکٹ

Amaan
26-07-2008, 09:56 AM
کس چیز کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں؟


سمندر

Amaan
26-07-2008, 10:00 AM
قد
وزن
بالوں کا رنگ اور تعداد
رنگت
آنکھوں کا رنگ
کلین شیو، مونچھیں یا داڑھی


پاچ فٹ نو یا دس انچ

ٹیرسٹھ - چھیاسٹھ کلو کے درمیان ہوگا

بلیک۔۔۔تعداد ۔۔۔۔کبھی گنے نہیں

;D

گندمی

گہرا براوٌن

مونچھیں بھی اور داڑھی بھی ۔۔۔مگر دونوں ہلکی ہیں گھنی نہیں رکھتا

Amaan
26-07-2008, 10:01 AM
آپ کو مسکراتے دیکھ کر ہوتے ہونگے بیچارے ۔ :D

آپ کا صحیح جواب دینا کوئز میں۔۔۔یہ کیسا رہے گا
8)

Amaan
26-07-2008, 10:03 AM
کس ایجاد کو انسان کے لئے مفید ترین سمجھتے ہیں

اور کس کو سب سے زیادہ نقصان دہ

سب ہی اچھے، سہولت اور سیفٹی کے مقاصد کے لئے ایجاد ہوتی ہیں۔۔۔۔باقی استعمال پر ہی منحصر ہے کہ اچھی یا بری

Amaan
26-07-2008, 10:03 AM
یہ دولت بھی لے لو، یہ شہرت بھی لے لو

کس چیز کے بدلے؟ >:(

ماں کے بدلے

Amaan
26-07-2008, 10:05 AM
بچپن میں شرارتی تھے کہ شریف ۔
خطرناک شرارت کی کبھی ۔
ایک قصہ تو سنائیں شرارت کا۔

بہت شرارتی تھا جی

خطرناک ہمممم شائد نہیں یا یاد نہیں پر امی کو کافی تنگ کیا ہے بچپن میں ۔۔۔تنگ آجاتی تھیں وہ میری حرکتوں سے

سمر
26-07-2008, 10:08 AM
السلام علیکم


آپ کا زندگی کے بارے میں کیا فلسفہ ھے؟

سمر
26-07-2008, 10:10 AM
بچپن کیسا تھا،افلاطونی یا قانونی مطلب شرارتی یا ڈیسپلن کے پابند؟

سمر
26-07-2008, 10:11 AM
کیا زندگی اور عشق لازم و ملزوم ھے؟

سمر
26-07-2008, 10:12 AM
بچپن کی کوئی شرارت جو ابھی تک یاد ھو؟

Amaan
26-07-2008, 10:13 AM
دل کے موسم اور باہر کے موسم میں فرق کو کس طرح بیان کریں گے۔ مثال سے واضح کریں۔

پُرجوش موجوں اور سمندر کے اندر کا فرق

Mehero Ul Nisa Dar
26-07-2008, 10:13 AM
bchapan keas guzra

Mehero Ul Nisa Dar
26-07-2008, 10:13 AM
koi se ase cheez jise ap shidat se yad karte hon lekin woh ap k pass mojood na ho?

سمر
26-07-2008, 10:13 AM
شاعر کون سا پسند ھے،اپنی پسند کا کوئی ایک شعر ؟

Mehero Ul Nisa Dar
26-07-2008, 10:14 AM
koi ase teen khowahishen btaen jine ap pora karna chahte hon?

Mehero Ul Nisa Dar
26-07-2008, 10:15 AM
بڑا انسان کون جی

yani koi qabiol insan jis main koi khobi ho

سمر
26-07-2008, 10:16 AM
رات سونے سے پہلے کون سی دعا مانگتے ھیں؟

Amaan
26-07-2008, 10:29 AM
ون اردو کے بارے میں 5 جملے تعریف کے اور 5 تنقید کے ۔

تعریف:
1) سب ممبر کا آپس میں بالکل فرینڈلی ہونا اور خصوصی طور پر کوئی کسی قسم کا لفڑا نہیں جیسا کہ دیکھا ہے میں نے اکثر فورم پر لڑکے عموماً لڑکیوں سے کس طرح بدتمیزی کرتے ہیں۔۔۔۔اسلامی فورم کو ہٹا کر یہ پہلا فورم دیکھا جہاں واقعی عزت ہے

2) ایک مقصد کے تحت آگے بڑھنا

3) معلومات کا خزانہ

4) انتظامی ٹیم کا کردار

5) بلا تفریق ممبران سے برتاوٌ۔۔۔۔۔(دو تین کو ہٹا کر)


تنقید:

1) اردو کی بورڈ کا فورم پر نہ ہونا

2) سرور کا پرابلم

3) سیکشن کی بھرمار ہونا ۔۔۔۔ہفتہ صفائی منایا جارہا ہے ایسا دیکھا تھا ایک پوسٹ میں۔۔۔۔پوسٹ کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ کونسے ایسے سیکشنز ہیں جن کو ملا کر ایک سیکشن کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔جیسے شاعری اور اردو آرٹیکل / نیوز سیکشن وغیرہ وغیرہ

4) ایک وقت میں کافی ایکٹیویٹی۔۔۔۔جیسے کمپوزنگ، پھر شاعری سیکھنے والا سیکشن اور اب یہ انٹرویو وہ بھی ایک ساتھ کئی ممبر کے چل رہے ہیں۔۔۔ایک وقت میں ایک کا ہوتا تو زیادہ اچھا تھا۔۔۔۔وقت کی کمی سب کو ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ویسے شاعری والے میں، میں بھی شامل تھا اسے شروع کرانے میں مگر غلطی تھی کیونکہ وقت ہی نہیں دے پایا کمپوزنگ اور دوسرے سیکشن کی وجہ سے

Amaan
26-07-2008, 10:30 AM
کونسی بات سب سے زیادہ یاد آتی ہے؟

وہی ایک کمزور لمحہ

Amaan
26-07-2008, 10:33 AM
کس بات پہ سب سے زیادہ غصہ آتا ہے؟

شدید غصہ ہو تو کیا کرتے ہیں؟

جب ایک بات کو بار بار کہہ جائے تو غصہ نہیں پر جھلاہٹ سی ہوجاتی ہے

بہت ہی کم ایسا ہوا ہے کہ شدید غصہ آیا ہو۔۔۔۔بس ایک بار کا یاد ہے کہ غصے میں اپنا ہی سیل فون شہید کردیا تھا۔۔۔۔باقی کبھی ایسا ہوا نہیں کہ زیادہ غصہ

Amaan
26-07-2008, 10:37 AM
کبھی کسی شخص کی مدد کی؟

مدد کا پتہ نہیں۔۔۔ساتھ کافی دیا ہے

Amaan
26-07-2008, 10:40 AM
آپ کی نظر میں ون اردو کے
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔
سب سے سنجیدہ
سب سے زہین
سب سے شرارتی
سب سے تمیز دار
سب سے اچھے
ہر فن مولا
سب سے سڑیل ;)

فراز بھائی اور آپ، کبھی کبھی چٹاخ والی بات الگ

فرخ بھائی

یازغل بھائی

تاج بھائی، تاجو بن گیا جنٹلمین

شیخ صاحب

یہاں کے بچے سب ہی اچھے

خلوص جی۔۔۔ہر چیز میں گھس جاتی ہیں

سڑیل۔۔۔۔نہ جی نہ بری بات

Amaan
26-07-2008, 10:41 AM
پسندیدہ نام

پسندیدہ رنگ

پسندیدہ کتاب

لڑکوں میں یا لڑکیوں میں

باقی دونوں سوال ہوچکے ہیں

Amaan
26-07-2008, 10:43 AM
دنیا کے میلے میں یہ دل اکیلا ہے۔

کیا تسلیم کرتے ہیں اس بات کو؟ >:(

ہر کوئی اکیلا ہوتا ہے اس دنیا میں جی اور اپنے آپ میں۔۔۔بالکل تسلیم کرتا ہوں جی

Amaan
26-07-2008, 10:44 AM
اگر کسی ملک کا وزیر اعظم بنا دیا جائے تو سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟ ;D ;D

آنکھ کھل جائے گی سب سے پہلے تو
8)

سمر
26-07-2008, 10:45 AM
مزاروں پر جاتے ھیں،اگر ھاں تو کیا منت بھی مانتے ھیں؟

سمر
26-07-2008, 10:46 AM
کراچی کے علاوہ پاکستان کا اور کون سا شہر اچھا لگتا ھے؟

Amaan
26-07-2008, 10:47 AM
بڑے بھائی کو اپنا ہیئر اسٹائل بھی بتا دیں زرا۔

کیوں وہ کیا شادی دفتر چلا رہے ہیں۔۔۔۔مانگ شانگ نکال لیتے ہیں بس بیچ کی۔۔۔پہلے سائیڈ کی تھی

سمر
26-07-2008, 10:49 AM
کیا چیز اچھی کر سکتے ھیں،کوکنگ،کلیننگ یا پرچیزنگ؟

سمر
26-07-2008, 10:52 AM
بندو خاں کے کباب،گھسیٹا خاں کی حلیم یا اسٹوڈینٹ کی بریانی ان میں سے کیا پہلے لیں گے؟

سمر
26-07-2008, 10:54 AM
سفر کون سا پسند ھے۔

بائی روڈ،بائی ٹرین،یا بائی ائیر

سمر
26-07-2008, 10:55 AM
کیا تہواروں کا چاند دیکھتے ھیں؟

Amaan
26-07-2008, 10:56 AM
اسلام کی ابتدائی تاریخ کے علاوہ تاریخ کے کس واقعہ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں؟

اسی طرح انبیاء اور صحابہ کرام کے بعد کس شخصیت سے سب سے زیادہ متاثر ہیں؟

حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل علیہ سلام کے واقعہ اور حضرت موسٰی علیہ سلام کا ایک قصائی سے ملنا

صلاح الدین ایوبی

Amaan
26-07-2008, 11:22 AM
شاعرانہ انداز میں عورت کی تعریف کریں۔ ۔ ۔ ??? ???

سات پردوں میں صاف چھپتی بھی نہیں نا صاف عیاں ہوتی ہے

Amaan
26-07-2008, 11:24 AM
عقل بڑی کہ بھینس آپ کیا کہتے ہیں ۔

بھینس۔۔۔۔عقل کو دیکھا نہیں آج تک اس لئے بھینس ہی

Amaan
26-07-2008, 11:26 AM
تنہائی اور غصے میں کیا کرتے ہیں؟

تنہا ہی رہتا ہوں اور سوچتا رہتا ہوں

غصے والا جواب دیدیا ہے پہلے

Amaan
26-07-2008, 11:29 AM
آپ کو اپنی کون سی عادت پسند ہے اور کون سی ناپسند۔

زیادہ نہ بولنے کی اور ناپسند ۔۔۔۔۔دوسروں کی نظر سے یہی کہ میں ملتا جلتا نہیں زیادہ کسی سے

سمر
26-07-2008, 11:31 AM
اردو کے علاوہ اور کون کون سی ذبان بول سکتے ھیں؟