PDA

View Full Version : اب وَن اُردُو کیسا ھونا چاھیے

1UM-TeamUrdu
09-08-2016, 11:45 PM
آداب

گزشتہ ون اردو اور اس دور کے اکثر فورمز کا بنیادی خاکہ 2003-2006 کے دوران بنایا گیا تھا۔ 2007 میں جب وَن اُردُو شروع کیا گیا تو تب کے حالات اور ضروریات کے مطابق ھم مختلف پروجیکٹس شروع کیے گئے۔ مختلف سمتوں میں کام کیا گیا۔

اب حالات کافی مختلف ھیں۔ مثلا تب اردو کی دو تین سو کتابیں بھی آن لائن دستیاب نہیں تھیں۔ اس لیے کتابوں کی فراہمی ھمارا بنیادی نکتہ رھا۔ اب صورتحال ایسی نہیں ھے۔ ھزاروں کتابیں دستیاب ھیں بلکہ کوئی فرد اپنے فارغ وقت میں جتنی کتابیں پڑھ سکتا ھے وہ سب دستیاب ھیں اور بے شمار سائٹس ، افراد اس پر کام کر رھے ھیں۔

اسی طرح بڑے پیمانے کے سوشل میڈیاز جیسے فیس بک ، ٹوئٹر وغیرہ تب ابھی شروع ھو رھے تھے۔ آج وہ ھماری زندگیوں کا بنیادی حصہ ھیں۔

ایسے میں اب ھمارا بنیادی کام کیا ھونا چاھیے۔ کس سمت میں فوکس رکھا جائے۔ اس موضوع پر اپنے خیالات سے مستفید فرمائیے۔ شکریہ

Ahsan_Yaz
09-08-2016, 11:50 PM
اہم نکتہ ہے۔
یقیناؐ اب حالات بہت مختلف ہیں۔ ہمیں کچھ سوچ کر اپنی سمت متعین کرنی ہو گی۔
اگرچہ کہ بے سمت رہنا بھی ایک ممکنہ لائحہ عمل ہو سکتا ہے۔

Aamir Jahan
09-08-2016, 11:54 PM
اہم نکتہ ہے۔
یقیناؐ اب حالات بہت مختلف ہیں۔ ہمیں کچھ سوچ کر اپنی سمت متعین کرنی ہو گی۔
اگرچہ کہ بے سمت رہنا بھی ایک ممکنہ لائحہ عمل ہو سکتا ہے۔

جی یاز بھائی صحیح کہا آپ نے۔ میرا خیال بھی یہی ہی کہ فی الحال ایک مرتبہ رواں ہو جانے دیں فورم پر ممبران کو آ کر تھوڑا اس نئے ماحول سے مانوس ہونے دیں۔، اس کے بعد ان شاءاللہ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ شروع کیا جا سکتا ہے

ابو لبابہ
10-08-2016, 12:04 AM
وعليكم السلام
پہلے کچھ ممبران اکٹھے ہو جائیں پھر آپس میں گفتگو کرکے لائحہ عمل اور سمت متعین کیا جا سکتا ہے-
آپ نے صحیح کہا کہ اب حالات یکسر مختلف ہیں-لوگوں کے پاس گھر اور جاب کے بعد جو وقت بچتا ہے وہ مختلف سوشل سائٹس کی نذر ہو جاتا ہے- ایسے میں ہمیں کافی غور وخوض کرکے کوئی لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا-

***SAHIL***
10-08-2016, 12:17 AM
تیل دیکھیں اور تیل کی دهار
پھر فیصلہ ہو جائے گا

Abdullah
10-08-2016, 02:25 AM
بنا سمت ہی چلے چلتے ہیں جہاں دل کیا پڑاؤ کر لینگے ورنہ آگے بڑھتے چلے جائینگے۔ وغیرہ وغیرہ

1UM-TeamUrdu
10-08-2016, 02:44 AM
بنا سمت ہی چلے چلتے ہیں جہاں دل کیا پڑاؤ کر لینگے ورنہ آگے بڑھتے چلے جائینگے۔ وغیرہ وغیرہ

دونوں راستے ضروری ھیں۔ ماسٹر پلان بھی ھونا چاھیے بھلے پورا عمل نہ ھو سکے اور روٹین کا سفر بھی جاری رکھنا چاھیے۔ ماسٹر پلان میں کوئی خیال ھو تو بتائیے۔

Amir Shahzad
10-08-2016, 03:00 AM
پہلے جیسا 2010 سے پہلے والا :p

Abdullah
10-08-2016, 03:15 AM
پہلے جیسا 2010 سے پہلے والا :p

میں وی ایہو آکھن لگا سی کہ
"پہلا جیسا ہو"
لیکن جیسا کہ ظاہر ہے کہ ایسا اب ممکن نہیں۔ کیونکہ بقول شخصے "اوہ گلاں نہ ریاں اوہ باتاں نہ ریاں"

1UM-TeamUrdu
10-08-2016, 03:17 AM
پہلے جیسا 2010 سے پہلے والا :p

ان شاءاللہ اس سے بھی بہتر۔

Amir Shahzad
10-08-2016, 03:20 AM
میں وی ایہو آکھن لگا سی کہ
"پہلا جیسا ہو"
لیکن جیسا کہ ظاہر ہے کہ ایسا اب ممکن نہیں۔ کیونکہ بقول شخصے "اوہ گلاں نہ ریاں اوہ باتاں نہ ریاں"

یہ تو ہے
بٹوین کیسے ہو جناب

Amir Shahzad
10-08-2016, 03:21 AM
ان شاءاللہ اس سے بھی بہتر۔

ان شاء اللہ

Sabih
10-08-2016, 10:23 PM
میں بھی یہی کہنا چاہ رہا تھا کہ ون اردو کی ایک اپنی پرسنالٹی تھی۔ جس کا مین پوائنٹ میرے نزدیک اس کی سادگی اور آسانی تھی۔ لے آؤٹ اور اپئرنس جس قدر پرانے والے کے نزدیک ہو سکے میرے جیسے اکثر پرانے ممبرز کو پسند آئے گی شاید۔ ہاں جہاں تک مقصدیت یا ایک مخصوص راہ کے تعین کا سوال ہے تو روٹین کے ساتھ ایک مخصوص سمت ہونا بھی ضروری ہے میرے نزدیک۔ لیکن وہ لوگ جنہوں نے اس بیڑے کو اٹھانا ہے ان کا کچھ ایک گروپ اکٹھا ہو لے تو اسے ڈسکس کیا جا سکتا ہے۔

Sheikh Fahad
11-08-2016, 12:03 AM
السلام علیکم حاضرین و ناظرین وہ سامعین و غائبین وغیرہ وغیرہ
امید ہے سب خیر خیریت سے ہوں گے

سب سے پہلے تو میرے خیال سے اس نئے ورژن کو پرانے والے سے تبدیل کر دیجئے، وہ غالباً 3.8 تھا۔۔ وہ زیادہ بہتر لگتا ہے مجھے ذاتی طور پر ہر اعتبار سے۔۔ باقی جیسا سب چاہیں

Aamir Jahan
11-08-2016, 01:55 AM

وعلیکم، السلام
متفق

Aamir Jahan
11-08-2016, 02:49 AM
شہزاد بھائی۔ کچھ فیچرز پرانے والے فورم میں یہاں ایڈ ہو سکتے ہیں کیا؟ اس کے لیے کوئی الگ تھریڈ بنائیں یا اسی میں بتلا دیں کیا؟

XBOY
11-08-2016, 09:38 AM
السلام علیکم
پہلے جیسا ہونا چاہئے
کچھ پیار محبت بنی آدم کے درمیان
سب کے ساتھ میانہ روی ، عزت و وقار،
اور کچھ بھڈے بھی۔۔

Mehero Ul Nisa Dar
11-08-2016, 10:41 AM
Aoa
Abbi jaisa ha wesa rhe jaisa bht pehle tha shoro men wh acha tha .. Abhi kuch itna change mat kijye ga yh oneurdu ki duniya ha jo bht mukhtalif the aam duniya se 😊 hmen wese hi porani duniya chahye

Rose
11-08-2016, 11:18 AM
شاعری کے لیے ایک سیکشن جلد از جلد بنایا جائے۔

MMunir
11-08-2016, 11:59 AM
صرف فورم کو لیکر چلنا ایک اچھی کاوش تو ہوسکتی ہے لیکن دیرپا نہیں ہوگی جب تک اسے کمرشل ٹچ نہیں دیا جاتا
اور وہ کمرشل ٹچ ایسا ہو کے ایک مضبوط اردو کی کمیونٹی اور اسکے ساتھ ممبرز کے لیے خاص کمرشل اٹرکشن
لیکن یہ سب کچھ ایک ارتقائی عمل سے گزرے گا
اگر میں جتنا پاکستان کی مارکیٹ کو سمجھا ہوں وہ اسی ایک فیز سے جونجھ رہی ھے جیسی انڈیا کی دس سال پہلے تھی

Gul Rehna
11-08-2016, 04:35 PM
شاعری کے لیے ایک سیکشن جلد از جلد بنایا جائے۔
جی جی۔۔ یہ کام تو جلدی ہی ہو جائے تو اچھا ہے :)

XBOY
11-08-2016, 04:39 PM
اگر اردو ویب سائٹ ہے تو تمام چیزیں اردو میں ہوجائے
لیکن ایک بندہ کیا کیا کرے اس کے لئے ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے
جلدی جلدی موڈیریٹر بنادیتے پرانے جانکارو کو۔
پھر فورم کو ہی اردو ٹائپنگ والا بنادے دیں
پھر دنیا کے کہیں سے بھی لوگ آن ہو اردو ہی ٹائب ہوگا۔

Maria Masood
11-08-2016, 04:40 PM
خواتین کارنر اور کچن کارنر بھی

Sajid Hameed
11-08-2016, 04:47 PM
same like what it was when Team urdu bahi was managing forum
ppl dont come here only for books or chat,
its some thing separate then social media, else no one was checking daily/regularly that the site is open or not.
so in my opinion Oneurdu is totally different than other options on internet, no comparison.

Sajid Hameed
11-08-2016, 04:48 PM
can someone share Urdukey board,
as my laptop is already having English & Arabic, so adding third language will be difficult
so easy option is online urdu keyboard

Sabih
11-08-2016, 05:03 PM
can someone share Urdukey board,
as my laptop is already having English & Arabic, so adding third language will be difficult
so easy option is online urdu keyboard

Assalam o Alaikum
http://www.urdukeyboard.com/Online-Urdu-Editor/

shaid yeh helpful ho

Sabih
11-08-2016, 08:30 PM
السلام علیکم
میں نے سوچا کہ ایک بار ہی ساری وش لسٹ گنوا دوں :D

میرے خیال میں اگر زیادہ ٹیکنیکل ایشوز نہ ہوں تو پرانا ورژن یعنی 3.8 ہی بہتر رہے گا کیونکہ ایک تو اس اسٹرکچر کے ساتھ پرانے سب ممبرز واقف ہیں دوسرا اس ورژن میں یہ جو ریسنٹ پوسٹس وغیرہ شو کرنے والا ماڈ ہے اس کا کافی الگ سسٹم ہے۔ ون اردو پر جب بھی آپ تھریڈ کے لنک پر کلک کرتے وہ آپ کو ریسنٹ ان ریڈ پوسٹ پر لے جاتا تھا لیکن یہ ماڈ پہلے پیج پر لے جاتا ہے۔ اور ریسنٹ پوسٹس کا لنک آگے ایرو میں ہوتا ہے شاید۔
پولز تھینکس اور باقی بہت سی چیزوں میں ون اردو والا سسٹم اچھا تھا اس ورژن سے۔

دوسری چیز میرے خیال میں ہمیں نستعلیق فونٹس اور دوسرے فونٹس ایڈ کرنے کی ابھی ضرورت نہیں کیونکہ جن کے پاس لیپی یا پی سی ہیں وہ تو فونٹس ایڈ کر لیں گے سیل فونز والے اور ٹیبز والے کیا کریں گے۔ ایسے ہی ایک فورم پر دیکھا کہ پوسٹس ٹیب سے کھولنے پر ہر لفظ الگ الگ دکھائی دیتا تھا یعنی پوسٹ کی بجائے پ و س ٹ۔

ایک مزید فرمائش کہ ممبرز ماڈز سپرماڈز ایڈمن وغیرہ کے آئی ڈی کلر پرانے والے ہی رکھے جائیں۔

(میں کچھ زیادہ ہی روایتی تو نہیں ہو گیا :confused:)

Ahsan_Yaz
11-08-2016, 11:25 PM
میرا خیال ہے کہ بہت سی پرانی آپشنز یا فیچرز کو اب ترک کرنا پڑ سکتا ہے۔ کچھ فیچرز شاید اب دستیاب تک نہ ہوں۔
تاہم اس بابت تجویز یہ ہے کہ ابتدا میں یہی کوشش کی جائے کہ ون اردو کو زیادہ سے زیادہ حد تک پرانی شکل میں لایا جائے اور اس کے بعد چند ہفتوں کے وقفے سے نئے فیچرز یا نیا ورژن استعمال کرنا شروع کیا جائے۔

Sabih
11-08-2016, 11:58 PM

ویسے ہے تو ایک چھوٹی سی چینج لیکن بلاکس کے کارنرز سیدھے کرنے اور کلرز چینج کرنے سے ہی آؤٹ لک شاید کافی حد تک بدل جائے اس نئے ورژن کی بھی۔

اور واقعی پرانا ورژن اور فیچرز شاید اب سپورٹ بھی نہ کریں سرور۔

Kainat Bashir
12-08-2016, 01:43 AM
خوبصورت یادوں کی طرح انمول اور نئی امیدوں کی طرح روشن

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:09 AM
خوبصورت یادوں کی طرح انمول اور نئی امیدوں کی طرح روشن

ارے واہ۔ کائنات سس۔ خوش ہو کر آمدید والی سمائیلی :)

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:15 AM
Aoa
Abbi jaisa ha wesa rhe jaisa bht pehle tha shoro men wh acha tha .. Abhi kuch itna change mat kijye ga yh oneurdu ki duniya ha jo bht mukhtalif the aam duniya se �� hmen wese hi porani duniya chahye

صحیح کہا مہرو تم نے بالکل :)

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:17 AM
شاعری کے لیے ایک سیکشن جلد از جلد بنایا جائے۔

آپ وہی والی روز ہیں جو پرانے ون اردو پر تھیں؟

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:19 AM
خواتین کارنر اور کچن کارنر بھی

کچن کارنر تو بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اب ہم نے ڈنر گھر ہی بنانا ہوتا ہے۔ میں نے تو نہیں البتہ میرے کولیگ دوست نے تو اس کو ریسیپیز چایئے ہوتی ہیں :)

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:21 AM
same like what it was when Team urdu bahi was managing forum
ppl dont come here only for books or chat,
its some thing separate then social media, else no one was checking daily/regularly that the site is open or not.
so in my opinion Oneurdu is totally different than other options on internet, no comparison.

فرسٹ آف آل ویلکم ساجد بھائی۔ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ دوسرا ان شآء اللہ ایسا ہی ہونا چاہیے ون اردو کو :)

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:22 AM
السلام علیکم
میں نے سوچا کہ ایک بار ہی ساری وش لسٹ گنوا دوں :D

میرے خیال میں اگر زیادہ ٹیکنیکل ایشوز نہ ہوں تو پرانا ورژن یعنی 3.8 ہی بہتر رہے گا کیونکہ ایک تو اس اسٹرکچر کے ساتھ پرانے سب ممبرز واقف ہیں دوسرا اس ورژن میں یہ جو ریسنٹ پوسٹس وغیرہ شو کرنے والا ماڈ ہے اس کا کافی الگ سسٹم ہے۔ ون اردو پر جب بھی آپ تھریڈ کے لنک پر کلک کرتے وہ آپ کو ریسنٹ ان ریڈ پوسٹ پر لے جاتا تھا لیکن یہ ماڈ پہلے پیج پر لے جاتا ہے۔ اور ریسنٹ پوسٹس کا لنک آگے ایرو میں ہوتا ہے شاید۔
پولز تھینکس اور باقی بہت سی چیزوں میں ون اردو والا سسٹم اچھا تھا اس ورژن سے۔

دوسری چیز میرے خیال میں ہمیں نستعلیق فونٹس اور دوسرے فونٹس ایڈ کرنے کی ابھی ضرورت نہیں کیونکہ جن کے پاس لیپی یا پی سی ہیں وہ تو فونٹس ایڈ کر لیں گے سیل فونز والے اور ٹیبز والے کیا کریں گے۔ ایسے ہی ایک فورم پر دیکھا کہ پوسٹس ٹیب سے کھولنے پر ہر لفظ الگ الگ دکھائی دیتا تھا یعنی پوسٹ کی بجائے پ و س ٹ۔

ایک مزید فرمائش کہ ممبرز ماڈز سپرماڈز ایڈمن وغیرہ کے آئی ڈی کلر پرانے والے ہی رکھے جائیں۔

(میں کچھ زیادہ ہی روایتی تو نہیں ہو گیا :confused:)

ھاھاھا یہ تو لگتا ہے آپ نے اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے اور وہ بھی پچھلے ڈیڑھ دو سال کی :cool:

Muhammad Iftikhar
12-08-2016, 10:54 AM
میرے خیال سے سائیٹ کا یہی ورژن ہونا چاہیے کیونکہ پرانے ورزژن کی اب سپورٹ ختم ہو چکی ہے یا ہونی والی ہے۔ اور سائیٹ کی سیکورٹی کے لیے ہمشہ نیو ورژن پر شفٹ ہو جانا چاہیے ۔
چزیں سب وہی ہے بس تھوڑی سی اپ ڈیٹ ہو گی ہے۔

Rose
12-08-2016, 11:06 AM
جی جی وہی ہوں

آپ وہی والی روز ہیں جو پرانے ون اردو پر تھیں؟

Maria Masood
12-08-2016, 11:42 AM
خوبصورت یادوں کی طرح انمول اور نئی امیدوں کی طرح روشن

کائنات سس کیسی ہیں آپ بہت اچھا لگا آپکو دیکھکر

Kainat Bashir
12-08-2016, 12:43 PM
کچن کارنر تو بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اب ہم نے ڈنر گھر ہی بنانا ہوتا ہے۔ میں نے تو نہیں البتہ میرے کولیگ دوست نے تو اس کو ریسیپیز چایئے ہوتی ہیں :)

واہ جی واہ شادی کے بعد بھی یہ حال ہے۔:)

Kainat Bashir
12-08-2016, 12:47 PM
کائنات سس کیسی ہیں آپ بہت اچھا لگا آپکو دیکھکر

اللہ کا شکر،
ماریہ سس آپ کیسی ہیں؟
:) سب پرانے ساتھیوں کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ جن کے بارے میں گمان تھا کہ شائد اب وہ گمنام ہو چکے ہیں وہ بھی گمنامی کے اندھیرے سے نکل کر پہنچ رہے ہیں۔

Sabih
12-08-2016, 01:48 PM
ھاھاھا یہ تو لگتا ہے آپ نے اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے اور وہ بھی پچھلے ڈیڑھ دو سال کی :cool:

پر آپ نے تو خود خانہ داری کی ڈیوٹی دینے کا بتا کر رلا ہی دیا میرے مظلوم بھائی :'(

Maria Masood
12-08-2016, 04:12 PM
اللہ کا شکر،
ماریہ سس آپ کیسی ہیں؟
:) سب پرانے ساتھیوں کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ جن کے بارے میں گمان تھا کہ شائد اب وہ گمنام ہو چکے ہیں وہ بھی گمنامی کے اندھیرے سے نکل کر پہنچ رہے ہیں۔

اللہ کا کرم ہے بالکل ٹھیک ٹھاک کائنات سس واقعی سب کو ساتھ دیکھ کہ بہت اچھا لگ رہا ہے...
اور چودہ اگست پہ آپ کی تحریر کب تک آرہی ہے

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:27 PM
جی جی وہی ہوں

جی آپ کا ٹیکسٹ دیکھ کر تھوڑا تھوڑا یاد آ رہا ہے کہ آپ وہی والی روز ہیں :cool:

Amir Shahzad
12-08-2016, 05:28 PM
جی آپ کا ٹیکسٹ دیکھ کر تھوڑا تھوڑا یاد آ رہا ہے کہ آپ وہی والی روز ہیں :cool:

ایک سال میں ہی آپ کی یادداشت اتنی کمزور ہو گئی تھی :p

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:30 PM
واہ جی واہ شادی کے بعد بھی یہ حال ہے۔:)

لو بندہ اس لیے شادی تھوڑی نہ کرتا ہے کہ اسے کوکنگ آ جائے۔ :cool:
ویسے میرے جو کولیگ ہیں وہ تقریبا مجھ سے ایک دو سال بڑے ہیں اور ماشآء اللہ انہیں کوکنگ کا اتنا اچھا تجربہ ہے اور ان کے پاتھ میں اتنا ذائقہ ہے کہ شاید ہی خواتین کے ہاتھ میں اتنا ٹیسٹ ہو :p

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:31 PM
پر آپ نے تو خود خانہ داری کی ڈیوٹی دینے کا بتا کر رلا ہی دیا میرے مظلوم بھائی :'(

ارے کاہے کی امور خانہ داری کی ڈیوٹی؟ میں تو پردیس میں ہوں۔ بیگم کی پہنچ سے دور :D :cool:

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:32 PM
ایک سال میں ہی آپ کی یادداشت اتنی کمزور ہو گئی تھی :p

بس جی کیا کریں۔ عمر کا تقاضا ہے :rolleyes:

Amir Shahzad
12-08-2016, 05:34 PM
ارے کاہے کی امور خانہ داری کی ڈیوٹی؟ میں تو پردیس میں ہوں۔ بیگم کی پہنچ سے دور :D :cool:

سیڈ
ابھی تک کچھ ہوا نہیں بھابھی کے ویزا کا
؟

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:44 PM
سیڈ
ابھی تک کچھ ہوا نہیں بھابھی کے ویزا کا
؟

نہیں ابھی میں نے اپلائی ہی نہیں کیا۔ یہاں جازان جیسے شہر میں فیملی بلوانا فضول ہے۔ دیکھیں اگلے سال ان شآء اللہ یہاں سے موو کروں گا تب سوچیں گے

Aamir Jahan
12-08-2016, 05:50 PM
ویسے سیکشنزکب بنائے جائیں گے؟ اور کون کون سے سیکشن ہوں گے؟ تھوڑی بہت ڈسکشن اس پہ بھی ہونی چاہیے۔ :)

Amir Shahzad
12-08-2016, 05:53 PM
نہیں ابھی میں نے اپلائی ہی نہیں کیا۔ یہاں جازان جیسے شہر میں فیملی بلوانا فضول ہے۔ دیکھیں اگلے سال ان شآء اللہ یہاں سے موو کروں گا تب سوچیں گے

ان شاء اللہ

Sajid Hameed
12-08-2016, 06:15 PM
لو بندہ اس لیے شادی تھوڑی نہ کرتا ہے کہ اسے کوکنگ آ جائے۔ :cool:
ویسے میرے جو کولیگ ہیں وہ تقریبا مجھ سے ایک دو سال بڑے ہیں اور ماشآء اللہ انہیں کوکنگ کا اتنا اچھا تجربہ ہے اور ان کے پاتھ میں اتنا ذائقہ ہے کہ شاید ہی خواتین کے ہاتھ میں اتنا ٹیسٹ ہو :p

seems your Mrs don't have account on oneurdu

Aamir Jahan
12-08-2016, 07:33 PM
seems your Mrs don't have account on oneurdu

Hahaha she doesn't :rolleyes:

Sabih
12-08-2016, 09:03 PM
Hahaha she doesn't :rolleyes:

پکا کر لیں بھائی جی یہ نہ ہو کہ بیگم آئیں تو مرچیں کوٹنے والا ڈنڈا ساتھ ہی لے آئیں۔ اور پھر جازان میں انا مسکین کے نعرے گونج رہے ہوں :p

Aamir Jahan
12-08-2016, 09:19 PM
پکا کر لیں بھائی جی یہ نہ ہو کہ بیگم آئیں تو مرچیں کوٹنے والا ڈنڈا ساتھ ہی لے آئیں۔ اور پھر جازان میں انا مسکین کے نعرے گونج رہے ہوں :p

فکر نہ کیجئے۔ ہیلمٹ منگوا لوں گا ساتھ میں :cool:

1UM-TeamUrdu
12-08-2016, 09:23 PM
گزارشات

کون کون سے سیکشنز وغیرہ
اس کے جواب میں عرض ھے کہ ھم ویک اینڈ پر پچھلا ڈیٹا امپورٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر ھو گیا تو وہ تمام اسٹرکچر اور اکثر فورمز ڈیٹا سمیت دستیاب ھوں گے۔ پھر صفائی وغیرہ کر کے ترتیب فائنل کر لیں گے۔ اگر اس میں ایک دو بار کوشش کر کے کامیابی نہ مل سکی یا اتنے لوڈ سے سرور کی سروس کا معیار تسلی بخش نہ ھوا تو پھر یہاں نئے سرے سے اکثر سابقہ سیکشنز کو بنا لیا جائے گا اور موڈریٹرز بھی جوائن کر لیں گے۔ تب تک کے لیے انہی ایک دو سیکشنز سے استفادہ کر لیں۔ ای میل لسٹ بھی تب دستیاب ھو گی اور تمام ممبران کو چند بار ای میل ضرور کی جائے گی تاکہ اکثر لوگ ری جوائن کر سکیں۔

آئندہ ون اردو کیسا ھو
اس سے مراد سائٹ کی لک اینڈ فیل نہیں تھی۔ وہ تو واضح ھے کہ جتنی زیادہ پرانی اور آزمودہ ھو اتنا اچھا ھے لیکن فنی مجبوریاں کافی زیادہ حائل ھیں۔ تقریبا 2010 کے بعد سے ھی وی بلیٹن کی کمپنی بہت سی مشکلات کا شکار ھے اور پچھلا ورژن تو درکنار یہ والا بھی کافی نقائص رکھتا ھے۔ شاید زین فورو یا کسی اور سیٹ اپ پر جانا پڑے۔ اس لیے اس ضمن میں جو بھی تبدیلیاں ھوں گی وہ بس مجبورا ھی ھوں گی ورنہ بنیادی پالیسی یہی ھے کہ سائٹ کی لک اینڈ فیل ، فیچرز زیادہ سے زیادہ پہلے والے ھوں۔

سوال سے اصلی مراد آئندہ مشنز ، پروجیکٹس وغیرہ تھی۔ اس پر کچھ احباب نے روشنی ڈالی ھے مزید گفتگو جاری رھے گی۔

Aamir Jahan
12-08-2016, 09:34 PM

شہزاد بھائی۔ پراجیکٹس بھی شروع ہو جائیں گے جیسے ہی فورم کوئی ثابت شکل اختیار کرتا ہے۔ آپ ڈیٹا وغیرہ امپورٹ کر کے سائیٹ پہ کوشش جاری رکھیں۔ باقی ہم تمام ممبران پراجیکٹس کے بارے میں آئیڈیاز وغیرہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

Sabih
13-08-2016, 03:21 PM
گزارشات

کون کون سے سیکشنز وغیرہ
اس کے جواب میں عرض ھے کہ ھم ویک اینڈ پر پچھلا ڈیٹا امپورٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر ھو گیا تو وہ تمام اسٹرکچر اور اکثر فورمز ڈیٹا سمیت دستیاب ھوں گے۔ پھر صفائی وغیرہ کر کے ترتیب فائنل کر لیں گے۔ اگر اس میں ایک دو بار کوشش کر کے کامیابی نہ مل سکی یا اتنے لوڈ سے سرور کی سروس کا معیار تسلی بخش نہ ھوا تو پھر یہاں نئے سرے سے اکثر سابقہ سیکشنز کو بنا لیا جائے گا اور موڈریٹرز بھی جوائن کر لیں گے۔ تب تک کے لیے انہی ایک دو سیکشنز سے استفادہ کر لیں۔ ای میل لسٹ بھی تب دستیاب ھو گی اور تمام ممبران کو چند بار ای میل ضرور کی جائے گی تاکہ اکثر لوگ ری جوائن کر سکیں۔

آئندہ ون اردو کیسا ھو
اس سے مراد سائٹ کی لک اینڈ فیل نہیں تھی۔ وہ تو واضح ھے کہ جتنی زیادہ پرانی اور آزمودہ ھو اتنا اچھا ھے لیکن فنی مجبوریاں کافی زیادہ حائل ھیں۔ تقریبا 2010 کے بعد سے ھی وی بلیٹن کی کمپنی بہت سی مشکلات کا شکار ھے اور پچھلا ورژن تو درکنار یہ والا بھی کافی نقائص رکھتا ھے۔ شاید زین فورو یا کسی اور سیٹ اپ پر جانا پڑے۔ اس لیے اس ضمن میں جو بھی تبدیلیاں ھوں گی وہ بس مجبورا ھی ھوں گی ورنہ بنیادی پالیسی یہی ھے کہ سائٹ کی لک اینڈ فیل ، فیچرز زیادہ سے زیادہ پہلے والے ھوں۔

سوال سے اصلی مراد آئندہ مشنز ، پروجیکٹس وغیرہ تھی۔ اس پر کچھ احباب نے روشنی ڈالی ھے مزید گفتگو جاری رھے گی۔

آئندہ مشنز اور پراجیکٹس ابھی میرے خیال میں کچھ ممبرز آنے کے بعد ہی واضح ہو سکیں گے کیونکہ ان پراجیکٹس کو چلانے کے لئے لازمی کچھ ذمہ دار اور قابل اعتماد لوگوں کی ضرورت ہو گی جو خود بھی حصہ لیے اور نئے لوگوں کو بھی شامل کریں۔ کمپوزنگ مشن جب دوبارہ شروع کرنے کی بات چیت چل رہی تھی تو سمارا سس نے آڈیو بکس کا بھی ایک آئیڈیا دیا تھا جو کہ پرسنلی مجھے کافی پسند آیا تھا۔ خاص کر وہ بکس جن کی ضرورت خصوصی لوگوں کو زیادہ ہو سکتی ہے جیسے مختلف لیول کی سلیبس کی بکس وغیرہ تو اس بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے۔

XBOY
13-08-2016, 07:45 PM
السلام علیکم
دنیا میں بڑے چھوٹے جتنے بھی ریسٹورانٹ ہیں اس میں شیف مرد خضرات ہی ہوتے ہیں
ان شاء اللہ ہر مرد سیکھ جائے گا۔
لگے ہاتھ۔

Amir Shahzad
13-08-2016, 09:23 PM
اللہ کرے ڈیٹا کا کچھ ہو جائے
ورنہ جلدی سے سیکشن تو بنا ہی دیے جائیں ابھی تو پتہ بھی نہیں چلتا کہ پوسٹ کہاں کی تھی
دو تین تھریڈز ہیں انہیں بھی کھنگالنا پڑتا ہے

Sajid Hameed
13-08-2016, 09:35 PM
اللہ کرے ڈیٹا کا کچھ ہو جائے
ورنہ جلدی سے سیکشن تو بنا ہی دیے جائیں ابھی تو پتہ بھی نہیں چلتا کہ پوسٹ کہاں کی تھی
دو تین تھریڈز ہیں انہیں بھی کھنگالنا پڑتا ہے

soo true
have to search the post every time

Kauser Baig
14-08-2016, 02:01 AM
میں نے ون اردو پر جتنا بھی وقت گزارا بہت اچھا رہا مگر پرانے ون اردو میں ایک سکشن اختیاری ہوا کرتا تھا جس میں مصنفین کو لکھنے کی تربیت کی جاتی تھی جس میں اپنی لاپرواہی کے بنا میں شریک نہ رہ سکی میری گزارش ہے کہ ویسا پھر ایک بار سکشن شروع کیا جائے

nzkiani
14-08-2016, 09:01 AM
میرے خیال میں تو اُردو کتابوں کی یونیکوڈ میں منتقلی کا عمل جاری رہنا چاہیئے۔ یہ ون اُردو کا ایک ایسا پروجیکٹ تھا جو بہت پسند کیا گیا تھا اور سچ پوچھئے تو میری ون اُردو میں شمولیت کا باعث بھی یہی پورجیکٹ تھا۔ کتابوں کی ترسیل کا عمل بھی جاری رہنا چاہیئے تاہم اس ضمن میں "ہر قسم کی کتابوں" کی شرط ہٹائی جا سکتی ہے۔

اسامہ
14-08-2016, 12:11 PM
ون اردو بس ویسا ہونا چاہیئے جس میں سب پہلے کی طرح خوشیاں بانٹیں ۔

Salman Sallo
15-08-2016, 12:05 AM
آداب

گزشتہ ون اردو اور اس دور کے اکثر فورمز کا بنیادی خاکہ 2003-2006 کے دوران بنایا گیا تھا۔ 2007 میں جب وَن اُردُو شروع کیا گیا تو تب کے حالات اور ضروریات کے مطابق ھم مختلف پروجیکٹس شروع کیے گئے۔ مختلف سمتوں میں کام کیا گیا۔

اب حالات کافی مختلف ھیں۔ مثلا تب اردو کی دو تین سو کتابیں بھی آن لائن دستیاب نہیں تھیں۔ اس لیے کتابوں کی فراہمی ھمارا بنیادی نکتہ رھا۔ اب صورتحال ایسی نہیں ھے۔ ھزاروں کتابیں دستیاب ھیں بلکہ کوئی فرد اپنے فارغ وقت میں جتنی کتابیں پڑھ سکتا ھے وہ سب دستیاب ھیں اور بے شمار سائٹس ، افراد اس پر کام کر رھے ھیں۔

اسی طرح بڑے پیمانے کے سوشل میڈیاز جیسے فیس بک ، ٹوئٹر وغیرہ تب ابھی شروع ھو رھے تھے۔ آج وہ ھماری زندگیوں کا بنیادی حصہ ھیں۔

ایسے میں اب ھمارا بنیادی کام کیا ھونا چاھیے۔ کس سمت میں فوکس رکھا جائے۔ اس موضوع پر اپنے خیالات سے مستفید فرمائیے۔ شکریہ

بڑوں کی بڑی باتیں ۔۔۔ آپ کے اس تھریڈ کے احترام میں، اپنی اس ننھی منی سی عقل سے فقط اتنا ہی کہہ سکتا ہوں بس کوئی ایسا جادو چلا دیں قیس بھائی کہ جو لوگ فورمز کو چھوڑ کر فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ پر چلے گئے ہیں وہ یہاں واپس تشریف لے آئے۔۔۔۔۔یا وہ فیس بک کیساتھ اس فورم کو بھی اپنی ضروریات زندگی میں شمار کر لے۔۔

Amir Shahzad
15-08-2016, 12:18 AM

دیکھ لیجئے گا ایسا ہو جائے گا ان شاء اللہ

XBOY
15-08-2016, 11:29 AM
السلام علیکم
ایک کمی جو بہت دیکھی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ
دھاگے اور تبصروں میں پسند ، نا پنسد، غضبناک، پریشان، صدمے اور غلط املا کے بٹن۔
تاکے پتا چل جائے کہ ہم نے جو لکھا اس کے بارہ میں لوگوں کی شدت اور پسندید گی کیا ہے

Hashmi
15-08-2016, 11:31 AM
میں نے ون اردو پر جتنا بھی وقت گزارا بہت اچھا رہا مگر پرانے ون اردو میں ایک سکشن اختیاری ہوا کرتا تھا جس میں مصنفین کو لکھنے کی تربیت کی جاتی تھی جس میں اپنی لاپرواہی کے بنا میں شریک نہ رہ سکی میری گزارش ہے کہ ویسا پھر ایک بار سکشن شروع کیا جائے

اسلام علیکم
ہمسائی آپاں

Sehar Azad
15-08-2016, 01:08 PM
پہلے کی طرح سچا اور صاف ستھرا

XBOY
15-08-2016, 06:42 PM
پہلے کی طرح سچا اور صاف ستھرا
بلکل سچی بات ہے لیکن مشورہ دیں کہ اس کو کسطرح مزید بہتر ہونا چاہئے

sami-942
15-08-2016, 07:07 PM
شاباش ون اردو کے رضا کار ...ہم بوڑھے لوگ تو بس دعا ہی دے سکتے ہیں.

XBOY
15-08-2016, 07:36 PM
شاباش ون اردو کے رضا کار ...ہم بوڑھے لوگ تو بس دعا ہی دے سکتے ہیں.
یہ رضا کار کون صاحب ہیں

Kauser Baig
16-08-2016, 12:00 AM
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ

ہاشمی بھائی سچی آپ کو دیکھکرمیرا مطلب ہے میسج پڑھکر بہت خوشی ہوئی آپ کو میں نے فیس بک پر بہت تلاش کیا اور یاد بھی بہت کیا خصوصا ً پاکستان گئے وقت ۔۔۔ اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے

Amaan
16-08-2016, 12:53 AM
pehle old data import hojae yah na bhi ho pae agar tu pehle ki tarah miyaari threads aur maloomati topics hi oneurdu ki rooh hai, mission zaroori nahi mgr vision lazmi hai

Shaista Zia
16-08-2016, 04:50 AM
ابھی تھوڑا وقت چاہیے فورم کو سمجھنے کا پھر ہی کوئی مشورہ دیا جا سکتا ہے۔
By the way I am missing old smileys

Hashmi
16-08-2016, 10:29 AM
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ

ہاشمی بھائی سچی آپ کو دیکھکرمیرا مطلب ہے میسج پڑھکر بہت خوشی ہوئی آپ کو میں نے فیس بک پر بہت تلاش کیا اور یاد بھی بہت کیا خصوصا ً پاکستان گئے وقت ۔۔۔ اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے

بہت خوشی ہوئی آپ کی تحریر دیکھ کر۔ بس اچانک ہی فورم بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دوستوں سے رابطہ ممکن نا رہا ویسے میرا فیس بک آئی ڈی ہےطلب کرنے پر پی ایم کردوں گا۔ اور سنائیں ھندوستان میں ہیں آجکل یا پھر دیار عرب کی مقیم ہیں۔

Hashmi
16-08-2016, 10:30 AM
ابھی تھوڑا وقت چاہیے فورم کو سمجھنے کا پھر ہی کوئی مشورہ دیا جا سکتا ہے۔
By the way I am missing old smileys

اسلام علیکم۔
دوبارہ سے خوش آمدید

Hashmi
16-08-2016, 10:32 AM
دیکھ لیجئے گا ایسا ہو جائے گا ان شاء اللہ

یار عام بھائی آپ کی اوپر تک رسائی ہے۔ یہ تھینکس اور گرون کے ٹیب تو ایکٹیو کروا دیں۔ اس کے بغیر مزہ نہیں آرہا۔

Sehar Azad
16-08-2016, 10:33 AM
اچھے کام ہمیشہ وقت لیتے ہیں

Hashmi
16-08-2016, 11:22 AM
اچھے کام ہمیشہ وقت لیتے ہیں

سحر آزاد بھائی آپ کو خوش آمدید۔

Aamir Jahan
16-08-2016, 08:51 PM
شاباش ون اردو کے رضا کار ...ہم بوڑھے لوگ تو بس دعا ہی دے سکتے ہیں.

ویلکم سامی بھائی :)

Aamir Jahan
16-08-2016, 08:51 PM
ابھی تھوڑا وقت چاہیے فورم کو سمجھنے کا پھر ہی کوئی مشورہ دیا جا سکتا ہے۔
By the way I am missing old smileys

بالکل۔ یہ والی تو عجیب سی ہیں۔ اگر کسی کے پاس ان کا سکرین شاٹ ہے تو کم سے کم اس کو اپ لوڈ کر کے لنک یہاں دیا جا سکتا ہے

Amir Shahzad
16-08-2016, 09:44 PM
بالکل۔ یہ والی تو عجیب سی ہیں۔ اگر کسی کے پاس ان کا سکرین شاٹ ہے تو کم سے کم اس کو اپ لوڈ کر کے لنک یہاں دیا جا سکتا ہے

اتنا جھنجھٹ سمائلی کے لیے
تم تو ویسے بھی بہت سست ہو
:p

Aamir Jahan
17-08-2016, 01:18 AM
اتنا جھنجھٹ سمائلی کے لیے
تم تو ویسے بھی بہت سست ہو
:p

میں تو بآسانی کر سکتا ہوں۔ لنک کاپی پیسٹ ہی تو کرنا ہے ناں

Saima
22-08-2016, 05:26 AM
السلام علیکم
میں نے سوچا کہ ایک بار ہی ساری وش لسٹ گنوا دوں :D

میرے خیال میں اگر زیادہ ٹیکنیکل ایشوز نہ ہوں تو پرانا ورژن یعنی 3.8 ہی بہتر رہے گا کیونکہ ایک تو اس اسٹرکچر کے ساتھ پرانے سب ممبرز واقف ہیں دوسرا اس ورژن میں یہ جو ریسنٹ پوسٹس وغیرہ شو کرنے والا ماڈ ہے اس کا کافی الگ سسٹم ہے۔ ون اردو پر جب بھی آپ تھریڈ کے لنک پر کلک کرتے وہ آپ کو ریسنٹ ان ریڈ پوسٹ پر لے جاتا تھا لیکن یہ ماڈ پہلے پیج پر لے جاتا ہے۔ اور ریسنٹ پوسٹس کا لنک آگے ایرو میں ہوتا ہے شاید۔
پولز تھینکس اور باقی بہت سی چیزوں میں ون اردو والا سسٹم اچھا تھا اس ورژن سے۔

دوسری چیز میرے خیال میں ہمیں نستعلیق فونٹس اور دوسرے فونٹس ایڈ کرنے کی ابھی ضرورت نہیں کیونکہ جن کے پاس لیپی یا پی سی ہیں وہ تو فونٹس ایڈ کر لیں گے سیل فونز والے اور ٹیبز والے کیا کریں گے۔ ایسے ہی ایک فورم پر دیکھا کہ پوسٹس ٹیب سے کھولنے پر ہر لفظ الگ الگ دکھائی دیتا تھا یعنی پوسٹ کی بجائے پ و س ٹ۔

ایک مزید فرمائش کہ ممبرز ماڈز سپرماڈز ایڈمن وغیرہ کے آئی ڈی کلر پرانے والے ہی رکھے جائیں۔

(میں کچھ زیادہ ہی روایتی تو نہیں ہو گیا :confused:)

وعلیکم السلام صبیح بھائی

متفق- جب بھی لاگ ان ہو کسی بھی تھریڈ میں پہلے پیج سے دوبارہ ڈھونڈنا پڑتا ہے کہ آپ کہاں تھے - اس میں کافی ٹائم بھی ضائع ہوتا ہے - اگر یہ فیچر پہلے کہ طرح ہوجائے تو بہت اچھا ہوگا:)

Taaliah
22-08-2016, 07:01 AM
کیا یہ ممکن ہے کہ پچھلے فورم کے پراجیکٹس کا ایک خلاصہ دے دیا جائے تاکہ نئے و پرانے ممبران کو ان سب کو مدنظر رکھتے ہوئے مشورہ دینے میں آسانی ہو۔

Sabih
22-08-2016, 10:20 PM
وعلیکم السلام صبیح بھائی

متفق- جب بھی لاگ ان ہو کسی بھی تھریڈ میں پہلے پیج سے دوبارہ ڈھونڈنا پڑتا ہے کہ آپ کہاں تھے - اس میں کافی ٹائم بھی ضائع ہوتا ہے - اگر یہ فیچر پہلے کہ طرح ہوجائے تو بہت اچھا ہوگا:)

saima sis bajaey thread KY naam per click karny KY aagy Jo blue color ka chota SA arrow hy poster ky name ky baad us par click kren to shaid better ho ga

Saima
22-08-2016, 10:29 PM
saima sis bajaey thread KY naam per click karny KY aagy Jo blue color ka chota SA arrow hy poster ky name ky baad us par click kren to shaid better ho ga

Thanks alot Sabih Bhai :) it worked. u r a life saver:)

Rubab
23-09-2016, 09:22 PM
السلام علیکم
اگرچہ دماغ کی بتی ابھی جل بجھ رہی ہے، تاہم جو تھوڑی بہت روشنی ہے اس کی موجودگی میں جواب دینے کی کوشش کرتی ہوں۔
ابتدائی دنوں میں ون اردو پہ لوگوں کے آنے کی وجہ اردو زبان اور کتابیں تھیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ کتابوں کی تلاش نے لوگوں کو ون اردو تک پہنچایا تو یہ غلط نہیں ہوگا، یہ علیحدہ بات کہ بعد میں لوگ یہیں کے ہو کے رہ گئے۔ ایسے میں لائبریری کی موجودگی ضروری لگتی ہے۔ انٹر نیٹ پہ کتابوں کی بےتحاشہ سائیٹس ہونے کے باوجود ممبرز اب بھی ون اردو پہ مطالعہ کرنا پسند کر سکتے ہیں۔
مشن ۱۰۰۱ ناولز کی کامیابی کا بہت چرچہ رہا ہے۔ ہزار سے بھی زیادہ ناولز کمپوز کئے گئے۔ لیکن گزشتہ سالوں میں ایک سوال جو سامنے آیا ) سائٹ کی عدم موجودگی می) وہ ان ناولوں کی دستیابی کا ہے۔ کمپوزنگ کے بعد ناولز کی پروف ریڈنگ اور پی ڈی ایف بنانے کا کام مکمل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے کمپوز شدہ ناول عدم دستیاب ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی پراجیکٹ شروع کرنا ہے تو میری رائے میں پہلے کے ادھورے پراجیکٹ کو مکمل کرنے کا ہو سکتا ہے۔ ایک ہزار سے بھی زیادہ ناولز کی پروریڈنگ اور پھر ای بکس بنانا ایک الگ اور مکمل پراجیکٹ ہو سکتا ہے۔
پیچھے صبیح بھائی نے آڈیو بکس بنانے کی تجویز دی ہے۔ اگر کچھ ممبران دلچسپی رکھیں تو اسے بھی ایک مشن کے طور پہ لیا جا سکتا ہے۔

Atta ur Rehman mangloori
24-10-2016, 07:07 AM
اس فورم کو سمجھنا بہت مشکل ہے.دیگر ہمعصر اردو فورم نہایت آسان اور عام فہم ہیں.
مجھے تو اس فورم پہ بہت دقت محسوس ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے حاضر نہ ہونے کی اس پہ.
دنیا آسان سے آسان کی طرف جا رہی ہے اور یہ فورم آسان سے مشکل بنا دیا گیا ہے..یا مجھے ایسا لگا ہے .آج بھی حسن اتفاق سے یہ تھریڈ مل گیا ہے..ورنہ بات دل کی دل میں رہتی.
شاید پھر التفات دل دوستاں رہے نہ رہے."

Fridon
24-10-2016, 07:35 AM

شکریہ۔۔
برادر روایت شکنی اور چیز ہے ہڈی حرامی اور چیز۔
ہم لوگ شروع میں روایت شکن لوگ تھے اور مقبول معانی میں اب بھی ہیں۔ بہتری کی گنجائش تب بھی تھی اور اب تو ضرور ہے۔ آپ جیسے مخلص دوستوں کی آرا ہمیشہ سے بہت اہمیت کی حامل رہی ہیں۔ اگر بہتری کی کوئی تجویز ہو تو بلا تامل آگاہ فرمائیں