PDA

View Full Version : جنات کا پیدائشی دوست (قسط نمبر 1) (علامہ لاہوتی پراسراری)

Majzobi
03-03-2012, 12:00 AM
اسلام و علیکم محترم دوستوں ایک ایسا سلسلہ شروع کرنے لگا ہوں جسے پڑھ کر عقل انسانی حیران رہ جائے ،اور جنات پر تو سب کو یقین ہوگا آج ان کے پیدائشی دوست سے بھی ملاقات ہو جائے

________________________________________________

سخت سردی کے دنوں میں رمضان المبارک کی 13 تاریخ‘ سحری کے وقت میری پیدائش ہوئی۔یہ ہمارے آبائی قدیمی گھر کا وہ کمرہ تھا جس کے بارے میں واضح یقین تھا کہ یہاں نیک صالح جنات کا وجود ہے جو کہ ہر وقت ذکر اعمال اوروظائف کرتے رہتے ہیں۔ شعور سے قبل بس اتنا یاد ہے کہ کچھ باپردہ خواتین اورصالح شکل بزرگ مجھے بہلاتے‘ مجھ سے کھیلتے ‘مجھے میٹھی اور لذیز چیزیں کھلاتے ۔بعض اوقات والدہ مرحومہ خود حیران ہو جاتیں کہ یہ دودھ نہیں پیتا کیونکہ پیٹ پہلے سے بھرا ہوا ہوتاتھا۔
بقول والدہ مرحومہ کے کئی بار ایساہوا کہ وہ مجھے جھولے میں سلا کر گئیں واپس آئیں تو جھولا خالی تھا۔ بہت پریشان ہوئیں‘ کئی گھنٹوں پریشان اور رو رو کر بدحال ہو گئیں پھر دیکھا کہ میں جھولے میں سو رہا تھا اور خوشبو سے رچا بسا۔ پہلے والا لباس نہیں تھا بہت خوبصورت بیل بوٹے والا لباس زیب تن تھا منہ میںکوئی میٹھی چیز لگی ہوئی تھی جیسے کوئی میٹھی چیز کھلائی گئی ہو۔
یہ معمہ کتنے دن حل نہ ہوا۔ طرح طرح کے انوکھے واقعات ہوتے رہے۔ کبھی میں نے بستر پرپیشاب اور اجابت نہ کی۔ جب حاجت ہوتی تو خوب روتا یا پھر دوست جنات میری حاجت صاف کر دیتے تھے۔ اماں حیران ہوتی کہ بچے کو کس نے غسل دیا کس نے نہایت چمک دار سرمہ لگایا، کس نے خوشبو لگائی، آخر یہ خدمت کس نے کی۔ بعض اوقات میں سورہا ہوتااوروالدہ مرحومہ کام کررہی ہوتی تھیں۔ بھوکا ہونے کی وجہ سے جب میں روتا اورکام میں مصروف والدہ جب تھوڑی دیر بعد پہنچتیں تو میرے ہونٹوں پر دودھ لگا ہوتااور میں پھرسے پُرسکون نیند سورہا ہوتا تھا۔ یہ تمام واقعات مختلف اوقات میں شعور میں آنے کے بعد والدہ مجھے سناتی تھیں۔ اگر کوئی بچہ مجھے مارتا تو وہ ضرور بیمار ہوتا یا پھر کوئی غیبی سزا یاکم ازکم تھپڑ ضرور مارا جاتا جس کاواضح نشان اس کے جسم پر ہوتا۔ اگر مجھے کوئی جھڑکتا حتیٰ کہ محبت میں بھی تو اس کا کوئی نقصان ہوتا ۔ پھرخواب میں اسے کہا جاتا کہ تم نے ہمارے دوست کومارا تھا اس لیے تمہارا یہ نقصان ہوا یا سزا ملی۔ والدہ بتاتی ہیں کہ ایک بار ایک قریبی رشتہ دار مجھے اپنے گھر محبت سے اٹھا کر لے گئے۔ پہلے تو میں خوشی خوشی چلا گیا پھر رونا شروع کر دیا ۔ظاہر ہے بچے کو ماں نظر نہ آئے تو وہ ضرور روتا ہے ۔جب زیادہ رویا تو تھوڑی دیر میں بچہ غائب تھا اور ان لوگوں کو نظر نہ آیا۔ اب وہ پریشان کہ ہم بچے کی ماں کو کیا جواب دیں گے؟ ڈھونڈتے ڈھونڈتے پریشان ہو گئے لیکن بچہ نہ ملا۔ پریشان حال میرے گھر پہنچے تو میں خوش و خرم کھیل رہا تھا وہ حیران کہ تین گلی دور یہ چند سالوں کا بچہ کیسے چل کر آگیا۔چونکہ والدہ کو کئی بار خواب میں اور ظاہر طور پر وہ صالح جن جنہیں میں حاجی صاحب کہتا تھا ‘بچے سے محبت اور خدمت کا بتا چکے تھے والدہ فوراً سمجھ گئیں اور بات گول کر گئیں۔ مزید بچپن کے واقعات تحریر کے دوران بتاتا رہوں گا جو کہ میں نے والدہ مرحومہ سے سنے اور بعد میں خود مجھے نظر آئے اور اب تک آرہے ہیں۔
میں ابھی آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا کہ ایک رات حاجی صاحب نے آکر مجھے پیار سے جگایا اور فرمایا چلو میرے ساتھ ۔پھر حاجی صاحب کی نورانی شکل یکایک بدل گئی اور وہ ایک ایسے خوبصورت پرندے کی شکل میں تبدیل ہو گئے جس کے پر اتنے لمبے شاید کسی بڑے جہاز کے پروں سے بھی بڑے۔ میں ان کی گردن پرپروں سے پکڑ کر بیٹھ گیا۔ فرمایا ڈرنا نہیں تمہیں ہزاروں خوفناک مناظر نظر آئیںگے۔ اب حاجی صاحب نے ا ڑنا شروع کر دیااتنا اونچے اڑے کہ اوپر اندھیرا ہی اندھیرا تھا بہت دیر تک نہایت تیزرفتاری سے اڑتے رہے ۔پھر ایک جگہ بہت سے لوگوں کا اجتماع تھا ‘ مجھے وہاں چھوڑا۔ حاجی صاحب کی وہاں بہت عزت ہوئی۔ ایسے محسوس ہوا جیسے وہ وہاں کے سردار یا بڑے ہیں۔ مجھے بہت عزت اور محبت دی گئی۔ ایک جگہ کچھ لوگ ایک مخصوص قرآنی آیت کا ورد کررہے تھے۔حاجی صاحب مجھے وہاںبٹھا کر چلے گئے ان لوگوںکا حلیہ کیسا تھا ‘میں بعد میں تحریر کروں گا جسے سن اور پڑھ کر آپ حیران اور پریشان ہو جائیں گے۔ میں بہت دیر تک اس آیت کو اس سارے مجمع کے ساتھ پڑھتا رہا ۔پھر لذیذ کھانے کھلائے ۔آخر میں ایک بہت بڑے بزرگ کی زیارت کیلئے لے جایا گیا جنہیں صحابی بابا کہہ رہے تھے بعدمیں پتہ چلا کہ وہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی رضی اللہ عنہ ہیں اور اب تک بھی ان کی شفقت محبت اور فیضان مجھ پر ہے۔ انہوں نے سرپرہاتھ پھیرا اور دعا دی۔ پھرفرمایا یہ قرآنی آیت کی تاثیر تمہیں ہدیہ کرتا ہوں ۔جب بھی مجھے بلانا ہے سانس روک کر اسے پڑھناشروع کر دو اورتصور ہی میں اس کا ثواب مجھے بخشو ۔میں اسی وقت حاضر ہوں گا۔ پھر وہاں اور کئی حیرت انگیز واقعات ہوئے جو آئندہ اقساط میں بتاﺅںگا۔ انشاءاللہ ۔اس آیت کا پہلا تجربہ اس ملاقات کے چند دنوں بعد میں نے یوں کیا کہ آٹھویں جماعت کا رزلٹ آیا بورڈ کے دفتر سے گزٹ چند لوگ لائے اور رقم لے کر رزلٹ دیتے۔ رقم بھی میرے لیے کوئی مسئلہ نہیںتھا کہ میں ایک مالدار باپ کا بیٹا تھا لیکن اتنا بڑا ہجوم کہ میں صبح 9بجے کا گیا ہوا تھا اور 3بجے تک مجھے موقع نہ ملا۔ بھوک، پیاس اور انتظار نے مجھے نڈھال کر دیا۔ اچانک صحابی بابا کی آیت یاد آئی۔ میں نے اس ہجوم میں کھڑے ہو کر وہی آیت سانس روک کرپڑھی اور اس کا ثواب صحابی بابا کو ہدیہ کر دیا۔ بس کیا ہوا کہ میں نے دیکھا کہ سامنے صحابی بابا کھڑے ہیں ان کے ہاتھ میں موٹی سی ایک کتاب ‘وہی گزٹ ہے اور میرا رول نمبر نکال کرمجھے دکھایا ۔تسلی دی ‘ماتھے پر بوسہ دیا اور 5روپے کا نوٹ جس کی اس وقت بہت اہمیت سمجھی جاتی تھی دے کرکہا کوئی چیز کھا لینا اور غائب ہوگئے۔یہ پہلا واقعہ تھا صحابی بابا سے ملاقات کا۔ پھر اس وقت سے لے کر آج اس وقت تک نامعلوم کتنی بار صحابی بابا سے محبت، راز ونیاز اور ان کی شفقت سے فائدہ اٹھایا۔
جس دن میری والدہ فوت ہوئیں اس دن جنازے میں صحابی بابا تھے اور ان کے ساتھ 14لاکھ سے زیادہ جنات تھے۔ جنہیں میں نے ایک بے پناہ ہجوم کی شکل میں جنازے میں دیکھا۔ ان کی تعداد مجھے صحابی بابا نے بتائی۔ مزید بتایا کہ ہر جن نیک و صالح ہے جن کی اکثریت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے آئی ہے اور ہر ایک نے 70 ہزارکلمہ پڑھ کر آپ کی والدہ اور والد کو بخشا ہے۔انہوں نے جنازے کو کندھا دیا اور قبرستان تک پہنچایا۔ تین دن جنات کی اکثریت حاجی صاحب اور صحابی بابا سمیت گھر میں رہے۔ جب بھی والدین کی قبر پر جاتا ہوں تو یہ حضرات ساتھ ہوتے ہیں۔ ایک بار میں ایک قبرستان میں تھا یہ اسی سال سردیوں کی بات ہے۔ میں گھر سے کمبل لانا بھول گیا۔ قبرستان میں کھلی جگہ احساس ہوا کہ مجھے سخت سردی لگ رہی ہے ۔اتنی دور سے کمبل کیسے لے آﺅں؟آخرسوچ سوچ کر کیونکہ سخت مجبور ی میں صحابی بابا کو تکلیف دیتاہوں ‘وہ آیت پڑھی توحسب معمول صحابی بابا کمبل لیکر تشریف لائے اور میں نے اوڑھ لیا۔ (جاری ہے)

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 12:16 AM
آر یو سیرئیس:o:o؟

Wish
03-03-2012, 12:19 AM
کچھ سمجھ نہیں آ رہی کیا کہوں۔۔ جنات پر یقین تو ہے،، لیکن۔۔؟؟
آپ کی آپ بیتی ہے تو انتہائی حیران کُن ۔۔۔

Maria Masood
03-03-2012, 12:29 AM
سپیچ لیس۔یہ تو مجھے خواب لگ رہا ہے۔:confused::o:eek:۔۔۔

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 12:32 AM
اور یہ تو بتائیں یہ پراسرار لاہوتی خود آپ ہیں جلیل صاحب؟ یا کسی اور کی اسٹوری سنانے جا رھے ہیں؟
پلیز جلدی سے آگے بتائیے گا۔ ہم شدت سے منتظر رہیں گے۔ ایسی باتیں کتابیں بہت پسند ہیں مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رفعت
03-03-2012, 02:01 AM
اچھی کہانی ہے

کس کی ہے ؟

ویسے ایسے واقعات کسی کے ساتھ ہوں تو جنات اسے سختی سے منع کرتے ہیں ان کے بارے مٰں کسی کو بھی اتنا کھل کھلا کر بتانے کو

kashif!
03-03-2012, 07:05 AM
ھمممممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :o

جنات پر یقین ہے کہ وہ بحیثیت اللہ کی مخلوق موجود ہیں۔۔۔

مگر جو پڑھا۔۔۔۔۔۔ اگر تو کہانی ہے، پھر تو ٹھیک ہے بہت مزے کی ہے ۔۔۔۔۔ خوب انجوائے کیا۔۔۔

مگر اگر اس کو سچی کہانی کہا گیا تو، کم از کم میں تو شاید یقین نا کروں ۔۔ بہت معذرت کے ساتھ۔۔۔۔

ویسے کہانی بہت دلچسپ ہے اور مقناطیس کی طرح خود سے چپکا کے رکھتی ہے، یعنی بیچ میں چھوڑنے کا دل نہیں کرتا نا۔۔۔

جاری رکھئے۔۔۔

شکریہ۔۔۔ کوئی بات بری لگی ہو تو اس کے لیے سوری نا۔۔۔:)

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 07:21 AM
پلیز آپ سب سے گزارش ہے کہ یقین کرنا نہ کرنا ہمارا ذاتی فعل ہے مگر ان کو پہلے سے اتنا ہیراس کرنا بالکل ٹھیک نہیں ہے کہ وہ کہیں گھبرا کر ڈر کے مارے اپنا تھریڈ ہی کلوز کرنے پر نہ اتر آئیں;d اور ہم باقی کی کہانی سے محروم ہی رہ جائیں ۔

کوثر بیگ
03-03-2012, 09:21 AM
وعلیکم السلام

کوئی یقین کرے یا نہ کرے مجھے اس بات کا پختا یقین ہے کہ یہ جس کے بھی حالات ہیں بالکل سچ ہیں مگر بھائی آپ سے ایک میرے بابا کی کہی ہوئی بات کہنا چاہتی ہوں آپ ان سے اپنی مرضی سے کوئی مدد نہ لیجئے گا۔ایک عام انسان کی طرح ہر تکلف کو ہنس کر برداشت کرے۔ایک تو آپ کی نظر اللہ سے ہٹکر ان پر بھروسہ و یقین کرے گی دوسرے کہتے ہیں کہ اکثر جنات مرنے کے وقت انسان کو بہت ستاتے ہیں کبھی ہاتھ کھیچتے ہیں کبھی پاوں پر مارتے ہیں ۔اور ایمان پر مرنے نہیں دیتے آخری وقت بہکانے کی بہت کوشش کرتے ہیں۔ان سے کام لے کر ہمیں اپنی آخرت بر باد نہیں کرنا چاہیے ۔ یہ میرے بابا کی نصیحتوں میں سے ایک ہے ۔آپ کو بتانا ضروری سمجھی میں(آپ کو یقین نہ آئے گا پانچ مہینہ پہلے میرے بھائی ایسی ہی تکلف میں گرفتار تھے ہم سب بیماری ہی سمجھے مگر ان کی تکلیف اورمرنے کے بعد میں ہونے والی باتوں سے اس کا اظہار ہواجو میں پھرکبھی بات نکلی تو کہوں گی ) اور ملنا ملانا یہ تو ایسا ہی ہے جیسا ہم کسی انسان کو اپنا دوست بناتے ہیں ۔آپ کے تو یہ لوگ پیدائیش سے دوست ہیں نہیں تو یہ کسی عامل کا عطا کردہ ہوتے ہی یا کوئی آیت یا اللہ پاک کا نام کثرت سے توجہ سے پڑھے تو اس کے موکل آکر بات کرتے اور کام پوچھتے ہیں ۔اگر ایسا ہو تو انکار کرکے اللہ کی رہ میں آگے بڑھ جانا چاہیے پھر ایک وقت کے بعد اللہ کا ایسا کرم اس پر ہوتا ہے کہ وہ اس کا ہاتھ اللہ کا ہاتھ ہوجاتا ہے ۔یہ میرے بابا کہ باتیں ہیں اور سب سچ ہیں ہم ریاضت کرے تو آگے سے آگے بڑنے کی کوشش کرے اور کسی مادی طاقت کی جگہ اللہ کی طاقت اور مدد کے طالب رہیں۔

آپ ٓاگے بھی تحریر ضرور فرمائے گا ہم بے چینی سے باقی حالات کا انتظار کر رہے ہیں۔

Majzobi
03-03-2012, 10:58 AM
اسلام و علیکم اگین،

اچھا مجھے یقین نہیں تھا آپ لوگ اتنی دلچسپی لیں گے، ویسے اس بات کا تو یقین تھا کہ کچھ لوگ بس اسے کہانی کے طور پے لیں گے، یہ میں آپ کو بتاتا چلوں یہ موضوع میں نےکسی ماہنامہ میگزین سے لیا ہے اس کے ہر موضوع پر مجھے یقین ہے یہ کافی پرانہ سلسلہ چلتا ہوا آرہا تھا لیکن کبھی دلچسپی نہیں لی سوچا اس سلسلے کو شروع سے پڑھوں اور آپ دوستوں سے شئیر کروں یقین جانیئے اسے آگے پڑھتے جایئں گے تو راز کھلتے جایں گے۔ یہ میری آپ بیتی نہیں ہے ۔ اس علامہ صاحب کے آگے بڑے حیران کن واقعات آئیں گے انشااللہ
اسے جاری رکھوں گا۔ ویسے یہاں جواب میں لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ یقین تو ہے لیکن یہ کہانی۔ اچھا ویسے انسان عام طور پر جو چیز نظر آتی ہے اس پر یقین رکھتا ہے۔ اس لیے ہم اسباب کو دنیا میں پھنسے ہوئے ہیں اور مسب بلاسباب یعنی اللہ تعالی کو بھول گئے ہیں آج بھی وہ یقین وہ ایمان صحابہ رضی اللہ عنہ کا تھا ہما را ہو جائے تو اللہ کی مدد اترتے ہم دیکھیں۔

Maria Masood
03-03-2012, 12:56 PM
اوہ یہ آپ کی آبیتی نہیں ہے۔۔۔۔
یہ بات آپ بعد میں بتاتے تاکہ پڑھنے میں وہی مزہ رہتا۔۔۔۔

Hashmi
03-03-2012, 02:04 PM
http://farm8.staticflickr.com/7040/6802407898_fe4c42163e.jpg (http://www.flickr.com/photos/43821881@N03/6802407898/)

اس آیت سے کم از کم یہ تو ثابت ہوا کہ جن انسانوں کے دوست یا تابع ہوسکتے ہیں اور انسان ان سے اپنے مطلب کے کام بھی لیتے ہیں ، اور جنات انسان کو اپنا مطیع بھی کرلیتے ہیں۔
میں اپنی زندگی میں کچھ تجربات سے گزر چکا ہوں اس لئے مجھے یہ تسلیم کرنے میں عار نہیں ہے۔

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 05:30 PM
شائد اس تھریڈ کا اثر ذہن پر بہت شدید تھا کہ آج ساری رات میں خواب میں ایسے ہی دوستانہ جنوں بھوتوں کے ساتھ گھومتی پھرتی رہی:)۔ بہت مزہ کیا اور انکے بیٹھ کر میٹھا حلوہ بھی شوق سے کھایا

اسامہ
03-03-2012, 05:38 PM
شائد اس تھریڈ کا اثر ذہن پر بہت شدید تھا کہ آج ساری رات میں خواب میں ایسے ہی دوستانہ جنوں بھوتوں کے ساتھ گھومتی پھرتی رہی:)۔ بہت مزہ کیا اور انکے بیٹھ کر میٹھا حلوہ بھی شوق سے کھایا

حلوہ کدو کا تھا یا بھنڈی کا;d۔

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 05:43 PM
ہاہاہاہا
بالکل ایسا تھا جیسے آٹے میں پانی گھول دیں تو ویسا۔۔۔۔۔۔مگر مزے کا تھا ٹیسٹ میں۔۔

Majzobi
03-03-2012, 05:48 PM
شائد اس تھریڈ کا اثر ذہن پر بہت شدید تھا کہ آج ساری رات میں خواب میں ایسے ہی دوستانہ جنوں بھوتوں کے ساتھ گھومتی پھرتی رہی:)۔ بہت مزہ کیا اور انکے بیٹھ کر میٹھا حلوہ بھی شوق سے کھایا

ویسے آپ سچ کہہ رہی ہیں یا مزاق کر رہی ہیں

اسامہ
03-03-2012, 05:58 PM
ہاہاہاہا
بالکل ایسا تھا جیسے آٹے میں پانی گھول دیں تو ویسا۔۔۔۔۔۔مگر مزے کا تھا ٹیسٹ میں۔۔

تھوڑا سا بھائی کے لیئے بھی بچا لیتیں تو>:(۔
جن نہ سہی ان کا حلوہ تو دیکھ لیتا:p۔

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 07:11 PM
ویسے آپ سچ کہہ رہی ہیں یا مزاق کر رہی ہیں

ارے بابا بالکل سچ کہ رہی ہوں۔ خواب ہی تو دیکھا نا، حقیقت تھوڑی نا تھی ۔ پوری رات خواب میں انکے ساتھ رہی اور حیرت انگیز بات یہ کہ وہ مسلمان بھی نہیں تھے ۔ ہندو جن تھے مگر پھر بھی بہت نائس تھے???۔
صبح اٹھ کر زیادہ ڈر گئی الٹا اور دل دل میں آپ پر بھی غصہ کیا تھوڑا سا :oکہ کہیں آپ نے مجھے یقین دلانے کو یہ حرکت نہ کی ہو~۔

اسامہ اچھا اب کچھ دیا خواب میں تو بچا لوں گی تمکے لئے:p۔ مگر انکو انسانی شکل میں آنا چاہیے میرے سامنے ورنہ میرے جاگنے کے امکانات آلموسٹ ناممکن سے ہوں گے جو کبھی انکی اصلی شکل دیکھ لی۔ بہہہہہہہہہہہہہہہہہہہت ڈرتی ہوں پہلے سے دیکھے بنا ہی:(۔

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 07:14 PM
http://farm8.staticflickr.com/7040/6802407898_fe4c42163e.jpg (http://www.flickr.com/photos/43821881@N03/6802407898/)

اس آیت سے کم از کم یہ تو ثابت ہوا کہ جن انسانوں کے دوست یا تابع ہوسکتے ہیں اور انسان ان سے اپنے مطلب کے کام بھی لیتے ہیں ، اور جنات انسان کو اپنا مطیع بھی کرلیتے ہیں۔
میں اپنی زندگی میں کچھ تجربات سے گزر چکا ہوں اس لئے مجھے یہ تسلیم کرنے میں عار نہیں ہے۔

ہاشمی بھائی پلیز شئیر کیجیے نا اپنے تجربات۔ وی وڈ لو ٹ نو،

اسامہ
03-03-2012, 07:17 PM
ارے بابا بالکل سچ کہ رہی ہوں۔ خواب ہی تو دیکھا نا، حقیقت تھوڑی نا تھی ۔ پوری رات خواب میں انکے ساتھ رہی اور حیرت انگیز بات یہ کہ وہ مسلمان بھی نہیں تھے ۔ ہندو جن تھے مگر پھر بھی بہت نائس تھے???۔
صبح اٹھ کر زیادہ ڈر گئی الٹا اور دل دل میں آپ پر بھی غصہ کیا تھوڑا ساکہ کہیں آپ نے مجھے یقین دلانے کو یہ حرکت نہ کی ہو۔

اسامہ اچھا اب کچھ دیا خواب میں تو بچا لوں گی تمکے لئے:p۔ مگر انکو انسانی شکل میں آنا چاہیے میرے سامنے ورنہ میرے جاگنے کے امکانات آلموسٹ ناممکن سے ہوں گے جو کبھی انکی اصلی شک دیکھ لی۔ بہہہہہہہہہہہہہہہہہہہت ڈرتی ہوں پہلے سے دیکھے بنا ہی:(۔

اففففففففففففف
حلوہ وہ بھی ہندو جنوں سے لیکر کھایا>:(۔
چلین تھو کریں شاباش بلکہ حلق میں انگلی مار کر قے کر دیں
اور جنوں سے کیوں ڈرتی ہیں ایک عدد بھوت پہلے بھائی تھا آپ کا ایک عدد اب بنا لیں۔ونک ونک
::)

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 07:24 PM
لاحول
گندے بچے
اس طرف تو میرا دھیان تک نہیں گیا تھا۔ بڑے مزے سے حلوہ کھا رہی تھی بیٹھی جبکہ اصلی لائف میں مجھے میٹھا پسند نہیں اور حلوہ تو کسی قیمت پر بھی نہیں

میں کسی ایسے بندے سے ملنا بات کرنا چاہتی ہوں جسکا خود کا تجربہ ذاتی ہو؟ کہ مجھے سنی سنائی باتوں پر اتنا بلیو نہیں ہوتا۔ بس کہانی سمجھ کر پڑھ لیتی ہوں شوق سے۔
ہاشمی بھائی پہلی امید نظر آئے ہیں۔ دیکھو کیا ہوتا ھے۔
کوئی اورویسا بھوت بھی تو ہو

Majzobi
03-03-2012, 07:26 PM
ارے بابا بالکل سچ کہ رہی ہوں۔ خواب ہی تو دیکھا نا، حقیقت تھوڑی نا تھی ۔ پوری رات خواب میں انکے ساتھ رہی اور حیرت انگیز بات یہ کہ وہ مسلمان بھی نہیں تھے ۔ ہندو جن تھے مگر پھر بھی بہت نائس تھے???۔
صبح اٹھ کر زیادہ ڈر گئی الٹا اور دل دل میں آپ پر بھی غصہ کیا تھوڑا سا :oکہ کہیں آپ نے مجھے یقین دلانے کو یہ حرکت نہ کی ہو~۔

Asal mien ye ap beti bohot dil chasp aor heraan kun hai, isy parhny k liye hosala chaye

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 07:28 PM
آپ سکین نہیں کر سکتے پوری کتاب؟

Majzobi
03-03-2012, 07:33 PM
ary wah Sahira Sis aik hee wakt mien saara harhap karna chahti hai :P aisy thorhi na hota hai jab aik mareez ko drip lagany k liye di jati hai wo mareez ye kay k ary Doctor sahab ye mujhy aisy hee dain dain mien pee jata hoo isy lagien gay tao 2 se 3 ghanty lagein gay :D samajh tao gay hogay na.

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 07:39 PM
ہاہاہاہاہا
اففففففففففففففففففف
اپنی چالاکی پکڑے جانے پر شرمندہ ہونے والی اسمائلی
اچھا ڈاکٹر صاحب
آپ ڈرپ ہی لگائیں دو دو قطروں کے ساتھ۔
آہ
حسرت سے انتظار کرنے والی اسمائلی

Majzobi
03-03-2012, 07:43 PM
ye hui na Achy mareezon wali baat :)

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 07:48 PM
ہاہاہاہا دیکھا اب پتہ چل گیا نا کہ مسلمان جن ہوتا نہین ہر حلوہ کھلانے والا۔
ویسے تجربات تو ناچیز کو بھی کافی ہیں لیکن کچھ اپنے خانوادے کی نسبت کی بنا پر ہمیں ممانعت ہے کچھ بھی بتانے کی۔ورنہ ضرور شئیر کرتا۔
:o:o>:(:o:o

اچھا ٹھیک ھے اپنے جنوں سے کہو مجھ سے ملاقات کریں مگر مجھے ڈرائے بغیر انسانی شکل میں۔ جب مجھے علم بھی نہ ہو جن ھے۔ ایسا تو کر سکتےہو نا؟

Sabih
03-03-2012, 07:51 PM
میری ملاقات تو ایک ہی جن سے ہوئی جی
اور وہ ننھا نکلا

:(

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2012, 07:52 PM
ہاہاہا فارس
تم نے بہت دن سے اسکا کوئی کارنامہ نہیں لکھا؟

اسامہ
03-03-2012, 07:56 PM
میری ملاقات تو ایک ہی جن سے ہوئی جی
اور وہ ننھا نکلا

:(

آپ کے اس جن پر ہی تو ضرب المثل مشہور ہوئی تھی
بھاگتے ننھے کی لنگوٹی ہی سہی;d۔

kashif!
04-03-2012, 10:01 AM
شائد اس تھریڈ کا اثر ذہن پر بہت شدید تھا کہ آج ساری رات میں خواب میں ایسے ہی دوستانہ جنوں بھوتوں کے ساتھ گھومتی پھرتی رہی:)۔ بہت مزہ کیا اور انکے بیٹھ کر میٹھا حلوہ بھی شوق سے کھایا

;d

حلوہ مزے کا تھا نا۔۔۔۔

~

سارے کا سارا کھا لیا نا۔۔۔>:(

kashif!
04-03-2012, 10:05 AM
وعلیکم السلام

کوئی یقین کرے یا نہ کرے مجھے اس بات کا پختا یقین ہے کہ یہ جس کے بھی حالات ہیں بالکل سچ ہیں مگر بھائی آپ سے ایک میرے بابا کی کہی ہوئی بات کہنا چاہتی ہوں آپ ان سے اپنی مرضی سے کوئی مدد نہ لیجئے گا۔ایک عام انسان کی طرح ہر تکلف کو ہنس کر برداشت کرے۔ایک تو آپ کی نظر اللہ سے ہٹکر ان پر بھروسہ و یقین کرے گی دوسرے کہتے ہیں کہ اکثر جنات مرنے کے وقت انسان کو بہت ستاتے ہیں کبھی ہاتھ کھیچتے ہیں کبھی پاوں پر مارتے ہیں ۔اور ایمان پر مرنے نہیں دیتے آخری وقت بہکانے کی بہت کوشش کرتے ہیں۔ان سے کام لے کر ہمیں اپنی آخرت بر باد نہیں کرنا چاہیے ۔ یہ میرے بابا کی نصیحتوں میں سے ایک ہے ۔آپ کو بتانا ضروری سمجھی میں(آپ کو یقین نہ آئے گا پانچ مہینہ پہلے میرے بھائی ایسی ہی تکلف میں گرفتار تھے ہم سب بیماری ہی سمجھے مگر ان کی تکلیف اورمرنے کے بعد میں ہونے والی باتوں سے اس کا اظہار ہواجو میں پھرکبھی بات نکلی تو کہوں گی ) اور ملنا ملانا یہ تو ایسا ہی ہے جیسا ہم کسی انسان کو اپنا دوست بناتے ہیں ۔آپ کے تو یہ لوگ پیدائیش سے دوست ہیں نہیں تو یہ کسی عامل کا عطا کردہ ہوتے ہی یا کوئی آیت یا اللہ پاک کا نام کثرت سے توجہ سے پڑھے تو اس کے موکل آکر بات کرتے اور کام پوچھتے ہیں ۔اگر ایسا ہو تو انکار کرکے اللہ کی رہ میں آگے بڑھ جانا چاہیے پھر ایک وقت کے بعد اللہ کا ایسا کرم اس پر ہوتا ہے کہ وہ اس کا ہاتھ اللہ کا ہاتھ ہوجاتا ہے ۔یہ میرے بابا کہ باتیں ہیں اور سب سچ ہیں ہم ریاضت کرے تو آگے سے آگے بڑنے کی کوشش کرے اور کسی مادی طاقت کی جگہ اللہ کی طاقت اور مدد کے طالب رہیں۔

آپ ٓاگے بھی تحریر ضرور فرمائے گا ہم بے چینی سے باقی حالات کا انتظار کر رہے ہیں۔

جی بڑی آپا۔۔۔ آپ کی بات بالکل درست ہے۔۔

میں بھی مانتا ہوں جنات کو ان کے وجود کو ، مگر میرا ماننا کچھ لمٹس میں ہے نا۔۔۔ اس سے آگے کی باتوں پر یقین نہیں آتا نا۔۔

جی درست آپ کی بات میرے لیے 100 درست ہے، آپ کے ساتھ ایسے تجربات ہوئے۔

میں اختلاف نہیں کر رہا ، بس کہانی کو کہانی اور کہانی کو سچی کہانی سمجھ کر پڑھنے کا فرق کہہ رہا تھا نا۔۔

بہت معذرت۔۔۔اگر کسی بات سے کسی کا دل دکھا ہو۔۔۔
~~

kashif!
04-03-2012, 10:08 AM
اسلام و علیکم اگین،

اچھا مجھے یقین نہیں تھا آپ لوگ اتنی دلچسپی لیں گے، ویسے اس بات کا تو یقین تھا کہ کچھ لوگ بس اسے کہانی کے طور پے لیں گے، یہ میں آپ کو بتاتا چلوں یہ موضوع میں نےکسی ماہنامہ میگزین سے لیا ہے اس کے ہر موضوع پر مجھے یقین ہے یہ کافی پرانہ سلسلہ چلتا ہوا آرہا تھا لیکن کبھی دلچسپی نہیں لی سوچا اس سلسلے کو شروع سے پڑھوں اور آپ دوستوں سے شئیر کروں یقین جانیئے اسے آگے پڑھتے جایئں گے تو راز کھلتے جایں گے۔ یہ میری آپ بیتی نہیں ہے ۔ اس علامہ صاحب کے آگے بڑے حیران کن واقعات آئیں گے انشااللہ
اسے جاری رکھوں گا۔ ویسے یہاں جواب میں لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ یقین تو ہے لیکن یہ کہانی۔ اچھا ویسے انسان عام طور پر جو چیز نظر آتی ہے اس پر یقین رکھتا ہے۔ اس لیے ہم اسباب کو دنیا میں پھنسے ہوئے ہیں اور مسب بلاسباب یعنی اللہ تعالی کو بھول گئے ہیں آج بھی وہ یقین وہ ایمان صحابہ رضی اللہ عنہ کا تھا ہما را ہو جائے تو اللہ کی مدد اترتے ہم دیکھیں۔

جی جناب ۔۔۔ بہت مزے کی کہانی ہے۔۔۔

سلسلے کو جاری رکھئے۔۔۔:)

اور واقعی اس سسپنس کو رہنے دینا تھا کہ یہ کس کی آپ بیتی ہے۔۔۔:cool:

کوثر بیگ
04-03-2012, 10:41 AM
السلام علیکم

جناب کاشف بھائی

کیسے ہیں آپ اور ننھے کاشف میاں۔آپ کو فورم پر دیکھکر بہت اچھا لگا۔بھابی کو سلام کہیے گا ۔ابھی بھابی کے حصار میں ہیں یاانکی اور خود کے رزاق کے انتظام کےلئے پرواز فرمایا ہے۔

ہاں بھائی بعض باتیں خود پر بیت نے کے بعد ہی قابلِ یقین ہوتی ہے یہ انسان کچھ ایسا ہی بنا ہے آپ نےمان کر بہت مان دیا بھائی شکریہ

رفعت
04-03-2012, 10:45 AM
ارے بھءی سب کی سب سے بڑی پرابلم یہی ہے کہ بات سمجھے بغیر بس شروع ہو جاتے ہیں
اگلا بندہ ہکا بکا ہو کر پہلے تو سمجھے کہ ہاءیں میں نے کہا کیا اور یہ سمجھے کیا
پھر اپنا سر دیوار پر مار مار کر اپنی عقل کو رویے کہ الفاظ استعمال کرنا نہیں آتا

پھر کہیں جا کر دوسری پوسٹ کرے کہ نہیں جی ہم نے یہ نہیں کہا

تو جناب میرا کہنا بھی یہی تھا کہ ایک لمٹ تک ہی جنات ہماری زندگی میں دخل اندازی کر سکتے ہیں اس سے زیادہ کی انہیں اجازت نہیں ہوتی

ہاشمی بھاءی کی بات بھی ٹھیک ہے جنات مطیع اور تابع ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لیے وہ اپنی کوءی نہ کوءی شرط بھی رکھتے ہیں

دوست بھی ہوتے ہیں

میری استاد سے حفظ کرنے کو جن عورتیں آیا کرتی تھیں
لیکن انہوں نے کبھی بھی کھل کر ان کے متعلق بتانے سے منع کیا تھا
میرے استاد صاحب کے دوست تھے اکثر آیا کرتے تھے
ان کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھا کرتے تھے

ایک اور بات جب ان کا وجود ظاہر ہو جایے اور یہ لوگ نیک ہوں تو کوشش یہی کرتے ہیں کہ وہاں سے چلے جاءیں یا روپ بدل لیں

جیسے میرے دادا جان کے پاس کءی جنات طالب علم تھے
ایک بار مدرسے کی چھت پر مٹی کی لپاءی ہو رہی تھی تو وہ طالب علم بھی ہیلپ کرنے لگا شاید انجانے میں ہی اس نے مٹی کا باول بھرا اور ایک ہاتھ سے ہی چھت پر رکھ دیا سب ڈر گءے تو وہ چلا گیا
اللہ جانے دوبارہ آیا یا نہیں شاید کسی اور شکل میں آیا ہو

تو یقین تو میرا پورا ہے کہ یہ ہوتے ہیں اور جیسے ہم رہتے ہیں یہ بھی رہتے ہیں

لیکن ایک حد تک

باقی کہانیاں جتنی بھی بنا لیں جاءیں بنتی جاتی ہیں

kashif!
04-03-2012, 10:56 AM

دو سو فی صد اگری۔۔۔۔:):)

kashif!
04-03-2012, 11:09 AM
السلام علیکم

جناب کاشف بھائی

کیسے ہیں آپ اور ننھے کاشف میاں۔آپ کو فورم پر دیکھکر بہت اچھا لگا۔بھابی کو سلام کہیے گا ۔ابھی بھابی کے حصار میں ہیں یاانکی اور خود کے رزاق کے انتظام کےلئے پرواز فرمایا ہے۔

ہاں بھائی بعض باتیں خود پر بیت نے کے بعد ہی قابلِ یقین ہوتی ہے یہ انسان کچھ ایسا ہی بنا ہے آپ نےمان کر بہت مان دیا بھائی شکریہ

جی میں بالکل ٹھیک۔۔۔

اور ابھی پاکستان میں ہی ہوں۔۔۔:)

جولائی اگست تک کا پروگرام ہے پر پرواز کا۔۔۔

آپ کے لیے اسد کی چند نئی پک

ابھی اپلوڈ نہی ہو رہی جیسے ہی ہوں کی میں پوسٹ کرتا ہوں۔۔۔

ابھی انٹر نیٹ میں اپلوڈنگ کا پرابلم آ رہا ہے۔۔:)

kashif!
04-03-2012, 11:18 AM
اسد فروری 2012

http://i5.photobucket.com/albums/y181/libras/Asad%202012%20Mar/130220123523-1.jpg

اسد فروری 2012

http://i5.photobucket.com/albums/y181/libras/Asad%202012%20Mar/130220123529-1.jpg

Misbah94
04-03-2012, 01:00 PM
ماشا ء اللہ ۔۔ اللہ جی اسد کو نیک بنائے ۔۔۔۔اس کی ساری خوشیاں دکھائے ۔ آمین۔۔

:):)

اسد فروری 2012

http://i5.photobucket.com/albums/y181/libras/Asad%202012%20Mar/130220123523-1.jpg

اسد فروری 2012

http://i5.photobucket.com/albums/y181/libras/Asad%202012%20Mar/130220123529-1.jpg

کوثر بیگ
04-03-2012, 03:19 PM
ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت ہی پیارا ہے میری جانب سے ڈھیر ساری دعائیں ۔اچھا ابھی وہی ہیں ابھی میں چلنے لگی ہوں اللہ چاہے تو پھر بات ہوگی۔جواب کا شکریہ

kashif!
04-03-2012, 03:22 PM
ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت ہی پیارا ہے میری جانب سے ڈھیر ساری دعائیں ۔اچھا ابھی وہی ہیں ابھی میں چلنے لگی ہوں اللہ چاہے تو پھر بات ہوگی۔جواب کا شکریہ

جی ان شاء اللہ جلد بات ہو گی۔۔

اللہ حافظ

سلمان سلّو
04-03-2012, 06:25 PM
اسلام و علیکم محترم دوستوں ایک ایسا سلسلہ شروع کرنے لگا ہوں جسے پڑھ کر عقل انسانی حیران رہ جائے ،اور جنات پر تو سب کو یقین ہوگا آج ان کے پیدائشی دوست سے بھی ملاقات ہو جائے
______________________________________________)

وعلیکم السلام

جنات کی وجود نفی تو کوئی مسلمان نہیں کرسکتا کہ جنات کا ذکر قرآن پاک و حدیث شریف میں آیا ہے لیکن یہ واقعہ یا کہانی خالص جھوٹ پر مبنی ہے۔۔۔۔حققیت کا اس سے کوئی تعلق نہیں اس کو صرف اک پراسرار کہانیان لکھنے والے مصنف صاحب کی ذہن کی پیداوار ہی سمجھنا چاہیئے۔۔۔ایسی کہانیاں خوفناک و پراسرار کہانیوں والے ڈائجیسٹوں میں زیادہ پسند بھی کیے جاتے ہیں اور کامیاب سے پیش بھی کیے جاتے ہیں۔۔اک اوپن فورم پر اس قسم کی کہانیوں کو حقیقت کے روپ میں پیش کرنا کچھ زیادہ خوش آئند کام نہیں۔۔۔کہ اس سیکشن میں لوگوں کیساتھ بقلم خود حققیت میں پیش آنے واقعات ہی بیان کیے جاتے ہیں۔۔۔۔۔

Noor-ul-Ain Sahira
04-03-2012, 06:52 PM
سلمان بھائی پلیز
ٹیک اٹ ایزی۔
ایسی بہت سی کتابیں ہوتی ہیں اور ہم سب بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ سچ ہے یا جھوٹ مگر سب پڑھنا چاہتے ہیں۔

Majzobi
04-03-2012, 07:53 PM
وعلیکم السلام

جنات کی وجود نفی تو کوئی مسلمان نہیں کرسکتا کہ جنات کا ذکر قرآن پاک و حدیث شریف میں آیا ہے لیکن یہ واقعہ یا کہانی خالص جھوٹ پر مبنی ہے۔۔۔۔حققیت کا اس سے کوئی تعلق نہیں اس کو صرف اک پراسرار کہانیان لکھنے والے مصنف صاحب کی ذہن کی پیداوار ہی سمجھنا چاہیئے۔۔۔ایسی کہانیاں خوفناک و پراسرار کہانیوں والے ڈائجیسٹوں میں زیادہ پسند بھی کیے جاتے ہیں اور کامیاب سے پیش بھی کیے جاتے ہیں۔۔اک اوپن فورم پر اس قسم کی کہانیوں کو حقیقت کے روپ میں پیش کرنا کچھ زیادہ خوش آئند کام نہیں۔۔۔کہ اس سیکشن میں لوگوں کیساتھ بقلم خود حققیت میں پیش آنے واقعات ہی بیان کیے جاتے ہیں۔۔۔۔۔

Mohtram janab Salman sahab mujhy is baat ka tao tao yaqeen hai k ye kahani sachi hai aor jis risaly se iqtabas ki hai wo bhi sacha hai tao is yaqeen ki bunyaad par ye share kar raha hoon mera maqsad purasrayat peda karna nahi haqeeqat batana hai in jinnat ki dunya se Allama Lahoti ki baton se shaid kuch seekhny ko mil jay mien bhai aik talib e ilm hoon.is kahani par koi mujh se mutfiq ho bhi sakta hai aor koi nahi bhi. agar is kahani mien kuch na mumkin chezien hain tao aap ka manna na manna haq par hai. baat darsal ye hai hum sirf jo dikhta hai us par yaqeen rakhty hain.

kashif!
04-03-2012, 09:34 PM

میرے خیال میں آپ کی بات درست ہے۔۔۔

یہ کہانی ایسی کہانی ہے کہ جس کو پڑھنے والے

دو طرح کے لوگ ہیں ایک وہ جو اس کو سچی کہانی سمجھتے ہیں۔۔

اور دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جو اس کو سچی نہیں مگر صرف کہانی سمجھتے ہیں (ان میں میں بھی شامل ہوں )

تو بس آپ کہانی شئیر کرتے رہیں۔۔۔ جو اس کو سچی کہانی کے طور پر پڑھ رہے ہیں ان کے لیے بھی دلچسپ ہو گی ۔

اور دوسری قسم کے لوگ ( میں ، سلو بھائی وغیرہ) ہم اسے ایک اچھی اور پراسرار کہانی کے طور پر پڑھ کے مصنف کو داد دیتے ہیں۔۔

ٹھیک نا۔۔

کیونکہ میرے خیال میں بحث میں پڑنے کا کچھ فائدہ نہیں ہے نا۔۔

اگر میری باتوں سے کسی کو اختلاف ہے تو اس سے معذرت۔۔۔ ~~

کیونکہ مقصد بحث ختم کرنا ہے نا کہ کسی کی مذمت کرنا ہے۔۔

شکریہ۔۔

Majzobi
04-03-2012, 10:08 PM
jee Kashif bhai mien aap se agree karta hoon :)

سلمان سلّو
05-03-2012, 01:53 PM
Mohtram janab Salman sahab mujhy is baat ka tao tao yaqeen hai k ye kahani sachi hai aor jis risaly se iqtabas ki hai wo bhi sacha hai tao is yaqeen ki bunyaad par ye share kar raha hoon mera maqsad purasrayat peda karna nahi haqeeqat batana hai in jinnat ki dunya se Allama Lahoti ki baton se shaid kuch seekhny ko mil jay mien bhai aik talib e ilm hoon.is kahani par koi mujh se mutfiq ho bhi sakta hai aor koi nahi bhi. agar is kahani mien kuch na mumkin chezien hain tao aap ka manna na manna haq par hai. baat darsal ye hai hum sirf jo dikhta hai us par yaqeen rakhty hain.

مجھے آپکی اس بات پر بے تحاشہ حیرت ہے کہ آپ اس کہانی کو سچی کہانی سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔اور اس کو اک سچ سمجھ کر دوسروں کیساتھ شیئر فرما رہے ہیں۔۔:o۔۔۔۔۔جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں جنات کی وجود کی نفی کوئی صاحب ایمان نہیں کرسکتا لیکن اس کہانی میں جس قدر مبالغہ آرائی کی گئی ہے اس کی انتہا نہیں پھر حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی رضی اللہ عنہ کا ذکر جس انداز میں کیا جا رہا ہے ،اب یہ تو کوئی عالم دین صاحب ہی بتا سکتے ہیں کہ کسی صحابی رضی اللہ عنہ کا ذکر اس طریقے پر جائز بھی ہے یا نہیں۔۔۔بہرحال میری گزارش یہ ہوگی آپ سے آپ کہانی ضرور شیئر فرمائیں لیکن اس کو سچی آپ بیتی کہہ کر لوگوں کو گمراہ نہ کریں کہ جو لوگ پہلے ہی جنات کی وجود کی نفی کرتے ہیں ان کو آپ اک نیا جواز فراہم کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں جبکہ مذکورہ بالا کہانی میں 99 فیصد جھوٹ شامل ہے۔۔۔۔

سلمان سلّو
05-03-2012, 01:56 PM
سلمان بھائی پلیز
ٹیک اٹ ایزی۔
ایسی بہت سی کتابیں ہوتی ہیں اور ہم سب بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ سچ ہے یا جھوٹ مگر سب پڑھنا چاہتے ہیں۔

تو میں آپ یا کسی کو پڑھنے سے تو نہیں روک رہا ہوں میں تو جلیل بھائی سے فقط یہ گزارش کر رہا ہوں کہ اک جھوٹ کو سچ کی شکل میں پیش کرکے لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔۔

Sadia M.
05-03-2012, 02:07 PM
قصہ مختصر ھم سب اس کہانی کو پڑھنا چاہتے ھیں لہذا بلاوجہ کے بحث و مباحثے سے گریز کیا جائے

کوثر بیگ
05-03-2012, 02:17 PM
قصہ مختصر ھم سب اس کہانی کو پڑھنا چاہتے ھیں لہذا بلاوجہ کے بحث و مباحثے سے گریز کیا جائے

آٓپ تو ہماری دل کی آواز ہیں ،ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں

Majzobi
05-03-2012, 02:36 PM
مجھے آپکی اس بات پر بے تحاشہ حیرت ہے کہ آپ اس کہانی کو سچی کہانی سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔اور اس کو اک سچ سمجھ کر دوسروں کیساتھ شیئر فرما رہے ہیں۔۔:o۔۔۔۔۔جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں جنات کی وجود کی نفی کوئی صاحب ایمان نہیں کرسکتا لیکن اس کہانی میں جس قدر مبالغہ آرائی کی گئی ہے اس کی انتہا نہیں پھر حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی رضی اللہ عنہ کا ذکر جس انداز میں کیا جا رہا ہے ،اب یہ تو کوئی عالم دین صاحب ہی بتا سکتے ہیں کہ کسی صحابی رضی اللہ عنہ کا ذکر اس طریقے پر جائز بھی ہے یا نہیں۔۔۔بہرحال میری گزارش یہ ہوگی آپ سے آپ کہانی ضرور شیئر فرمائیں لیکن اس کو سچی آپ بیتی کہہ کر لوگوں کو گمراہ نہ کریں کہ جو لوگ پہلے ہی جنات کی وجود کی نفی کرتے ہیں ان کو آپ اک نیا جواز فراہم کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں جبکہ مذکورہ بالا کہانی میں 99 فیصد جھوٹ شامل ہے۔۔۔۔

mien tao logon k dilchaspi ko dekhty huy isy share kar raha hoon, Aap isy jis andaz mien lien wo aap ki marzi mera maqsad ALLAH maaf kary kisi ko gumrah karna nahi. bas is kahani ko parhny k liye hosla aor hilm chaye :)

kashif!
05-03-2012, 03:45 PM

درست کہا آپ نے۔۔ متفق ہوں آپ کی باتوں سے۔۔۔

بس اسے ایک پراسرار اور حیرت انگیز کہانی کے طور پر لکھا جائے تو بہتر ہے۔۔ باقی اگر کسی کو یقین آتا ہے تو یہ اس کا اپنا فہم ہے۔۔

دلیل کے لیے شکریہ۔۔

سلمان سلّو
06-03-2012, 10:10 PM
آٓپ تو ہماری دل کی آواز ہیں ،ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں

کوثر آپی آپ بھی اس بچگانہ و لغویات سے بھرپور جناتی کہانی کا دلچسپی سے مطالعہ فرما رہی ہیں؟۔۔کافی حیرت ہوئی۔۔۔۔:o۔۔۔۔

mien tao logon k dilchaspi ko dekhty huy isy share kar raha hoon, Aap isy jis andaz mien lien wo aap ki marzi mera maqsad ALLAH maaf kary kisi ko gumrah karna nahi. bas is kahani ko parhny k liye hosla aor hilm chaye :)

۔۔ہاہا۔۔۔۔بلاشبہ اک وقت میں اس قدر جھوٹ ہضم کرنے کے لئے واقعی زبردست حوصلہ و حلم کی ضرورت ہوتی ہے اللہ رحم فرمائے اور سب کو ہدایت عطا فرمائے آمین۔۔۔