PDA

View Full Version : یونین قبرستان کی سفید خاتون

Shami
04-03-2011, 09:41 PM
دنیا کے مشہور آسیب زدہ مقامات

یونین قبرستان کی سفید خاتون

تحقیق و ترجمہ: شامی

امریکہ میں واقع نیو انگلینڈ کے علاقہ کانٹی کیٹ کے سپورٹ ہل روڈ پر واقع یونین قبرستان میں رات کے وقت ایک خاتون کا بھوت دیکھا جاتا ہے۔ یہ خاتون سفید روشنی میں لپٹی نظر آتی ہے اسلئے اسے سفید خاتون

کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ بھوت اتنے تواتر سے نظر آتا ہے کہ اسکی شہرت عالم گیر ہو چکی ہے۔

یہ خاتون روٹ 59 پر واقع یونین قبرستان سے ملحقہ سڑک سپورٹ ہل روڈ پر رات کے وقت تیزی سے گاڑیوں کے سامنے سے گزرتی نظر آتی ہے۔ کار سواروں کو یہ سامنے سے آتی نظر آتی ہے۔ جب کوئی کار سوار اسے کسی قسم کی مدد کی پیشکش کرتا ہے تو یہ اچانک غائب ہوجاتی ہے۔

ایک مقامی شاہد کے مطابق ایک بار اس سفید خاتون کی وجہ سے اسکی گاڑی کا ہڈ پچک گیا تھا۔ تفصیل کے مطابق مقامی فائر مین نے کہا’’ مجھے ایسا لگا جیسے کوئی شخص میری گاڑی سے ٹکرا گیا ہے۔ میں نے گاڑی روک کر ارد گرد دیکھا، لیکن مجھے کوئی لاش یا زخمی شخص نظر نہیں آیا اور نہ ہی وہاں کسی زخمی یا مردہ جانور کا وجود تھا،لیکن میری کار کے ہڈ پر ایک پراسرار چوٹ کا نشان صاف نظر آرہا تھا اور وہ بری طرح پچک گیا تھا‘‘۔

یونین قبرستان ایک پرانا اور تاریخی قبرستان نظر آتا ہے۔ یہاں 1700ء کےکتبے بھی پڑھے جاسکتے ہیں لیکن بہت پرانی قبروں کے کتبوں کی لکھائی مٹ چکی ہے اور انکو پڑھنا ناممکن ہے۔ موت کے چہرے، کھوپڑیاں اور چمگاڑوں کی طرح کے پر پرانی قبروں کے کتبوں پر نظر آتے ہیں۔ یہ چھوٹا سا قبرستان اب بھی زیر استعمال ہے لیکن یہاں سوائے گورکنوں کے کوئی بھی چلتا پھرتا نظر نہیں آتا۔

بھوتوں پر تحقیق کرنے والوں میں

Ed and Lorraine Warren

نے یکم ستمبر 1990 کی رات2:40

ایک ویڈیو فلم بنائی، انہوں نے اپنا کیمرہ یونین قبرستان کے گیٹ کے سامنے ایک تپائی پر فکس کیا اور انتظار کرنے لگے۔بعد میں ای ڈی نے بتایا۔

’’اس رات صرف سٹریٹ لائٹ روشن تھی،جو کہ مجھ سے پچاس گز کے فاصلے پر تھی۔ میں نے ایک عورت کے رونے کی آواز سنی جو کہ اس فضا میں گونجتی محسوس ہو رہی تھی۔پھر میں نے ہزاروں پراسرار چھوٹی چھوٹی روشنیاں اڑتی دیکھیں جو ایک جگہ ہوکر ایک عورت کا روپ دھار رہی تھیں، ایک واضح روپ۔ یہ سفید پراسرار روشنیاں مل کر ایک عورت کے سفید دودھیا ھیولے کو جنم دے رہی تھیں، میں نے یہ بھی دیکھا کہ اسکے لمبے اور گہرے کالے بال تھے اور اس نے سفید لباس اوڑھ رکھا تھا۔ میں آہستہ آہستہ اس کی طرف بڑھنے لگا اور پھر وہ رات کے اندھیرے میں غائب ہوگئی‘‘۔

جب یہ فلم دیکھی گئی تو اس میں تصویر کے دائیں طرف ،دھند میں لپٹےایک انسانی ہولے کی شکل ابھری، جو کہ ایک عورت سے مشابہ تھا۔اسکے بعد کچھ لہریں سی دکھائی دیں جو کہ کچھ کتبوں اور گیٹ کے درمیان نظر آرہی تھیں۔ وہ جیسے ہی کیمرے کے نزدیک آئی، اسکے پاؤں کے قریب کچھ کالے کالے بلبلے سے حرکت نظر آئے اور پھر وہ غائب ہوگئی۔ یہ فلم محض پانچ یا چھ سیکنڈ طویل تھی لیکن یہ ان چند ایک عظیم فلموں میں شمار ہوئی جو اس سلسلے میں بنائی جاسکی تھیں اور بھوتوں کے وجود کی گواہ بنی۔

ایک محقق کے مطابق سفید خاتون کو 1800ء میں قتل کیا گیا اور اسکی لاش کو باب سیٹس چرچ کے مشرق میں دفن کیا گیا۔ یہ سفید عمارت برج نما ہے اور یونین قبرستان کے شمالی کنارے پر واقع ہے۔

وائٹ لیڈی یا سفید خاتون آج بھی نیو انگلینڈٖ کی شہرت کا ایک اہم جزو ہے۔ اب بھی لوگ جب قبرستان کے ساتھ ساتھ جاتی سڑک پر سفر کرتے ہیں تواپنی رفتار دھیمی کر لیتے ہیں اور سفید سفید روشنیوں کو تلاش کرنے لگتے ہیں۔

روزبیہ خواجہ
04-03-2011, 09:59 PM
مجھے ڈراؤنی باتیں اور واقعات بہت پسند ہیں۔;d

پر اس سیکشن میں تو کوئی آتا ہی نہیں۔:mad::mad:

سوائے بھوتوں کے۔:p

کوثر بیگ
04-03-2011, 10:01 PM
مجھے یہ پڑھکر بالکل بھی حیرات یاتعجب نہیں ہوا کیونکہ میں نے اپنی بہن کے گھر کے عقب میں قبرستان جو دھوبیوں کا مشہور ہے وہاں مغرب کے وقت کئی لوگوں کے رونے کی آوازیں سن کر دریافت کیا تو معلوم ہوا کےیہ قبرستان سے آرہی ہیں ان کے گھر کے عقب میں کوئی اور گھر نہیں تھا ۔اور یہ آواز کسی کسی ہی کو سنے آتی ہیں جب کے کئی لوگ ایک ساتھ بیٹے رہیتے ہیں۔ مردے بھی بولتے روتے ہیں مگر ہم سن نہیں سکتے یہ اور بات ہے اللہ کسی کسی کو سناتا بھی ہے ۔

Kazmi
04-03-2011, 10:03 PM
مجھے ڈراؤنی باتیں اور واقعات بہت پسند ہیں۔;d

پر اس سیکشن میں تو کوئی آتا ہی نہیں۔:mad::mad:

سوائے بھوتوں کے۔:p

بھوت ؟
Kazmi (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=27060), روزبیہ خواجہ (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=62152), کوثر بیگ (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=17853)

روزبیہ خواجہ
04-03-2011, 10:03 PM
مجھے یہ پڑھکر بالکل بھی حیرات یاتعجب نہیں ہوا کیونکہ میں نے اپنی بہن کے گھر کے عقب میں قبرستان جو دھوبیوں کا مشہور ہے وہاں مغرب کے وقت کئی لوگوں کے رونے کی آوازیں سن کر دریافت کیا تو معلوم ہوا کےیہ قبرستان سے آرہی ہیں ان کے گھر کے عقب میں کوئی اور گھر نہیں تھا ۔اور یہ آواز کسی کسی ہی کو سنے آتی ہیں جب کے کئی لوگ ایک ساتھ بیٹے رہیتے ہیں۔ مردے بھیبولتے روتے ہیں مگر ہم سن نہیں سکتے یہ اور بات ہے اللہ کسی کسی کو سناتا بھی ہے ۔

;d;d

اللہ کسی کو نہ سنائے۔ ہاہاہا

پھر آپ نے کیا کیا کوثر آپی۔ ۔ ۔ آپ کی تو جان ہی نکل گئی ہوگی۔

روزبیہ خواجہ
04-03-2011, 10:04 PM
بھوت ؟
Kazmi (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=27060), روزبیہ خواجہ (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=62152), کوثر بیگ (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=17853)

;d
انکل کبھی کبھی۔ ۔ ۔ انسان بھی آجاتے ہیں۔ بھولے بھٹکے۔;d

Kazmi
04-03-2011, 10:04 PM
;d;d

اللہ کسی کو نہ سنائے۔ ہاہاہا

پھر آپ نے کیا کیا کوثر آپی۔ ۔ ۔ آپ کی تو جان ہی نکل گئی ہوگی۔

اور پھر دوبارہ ڈلوانی پڑی ہو گی ۔ ۔ ۔

کوثر بیگ
04-03-2011, 10:07 PM
ابھی باہر جارہی ہوں آکر بتاتی ہوں میں بھوتوں سے نہیںڈرتی

عبداللہ
04-03-2011, 10:07 PM
;d
انکل کبھی کبھی۔ ۔ ۔ انسان بھی آجاتے ہیں۔ بھولے بھٹکے۔;d

مثال سامنے ہے۔;)

اور پھر دوبارہ ڈلوانی پڑی ہو گی ۔ ۔ ۔

کونسے پمپ سے دوبارہ ڈالی جاتی ہے۔
پٹرول سے سستی ہی ھو گی۔???

روزبیہ خواجہ
04-03-2011, 10:08 PM
ابھی باہر جارہی ہوں آکر بتاتی ہوں میں بھوتوں سے نہیںڈرتی

;d;d

ہمیں انتظار رہے گاااااااا۔

Kazmi
04-03-2011, 10:11 PM
مثال سامنے ہے۔;)

کونسے پمپ سے دوبارہ ڈالی جاتی ہے۔
پٹرول سے سستی ہی ھو گی۔???

واہ عبداللہ ۔ ۔ ۔ کیا بات کی ہے پیارے ۔ ۔ ۔
اب تو سچ مچ پٹرول جان سے مہنگا ہو گیا ہے ??????

عبداللہ
04-03-2011, 10:24 PM
ابھی باہر جارہی ہوں آکر بتاتی ہوں میں بھوتوں سے نہیںڈرتی

ابھی تک روزبیہ کے سامنے جو کھڑی ہیں۔
اسلئے باھر جا کے واپس آنے کی ضرورت نہیں ہمیں یقین ہوا چلا ہے کہ آپ بھوت/نی سے نہیں ڈرتی۔:p~

بھوتوں سے بچ کر جیو:

واہ عبداللہ ۔ ۔ ۔ کیا بات کی ہے پیارے ۔ ۔ ۔
اب تو سچ مچ پٹرول جان سے مہنگا ہو گیا ہے ??????

شکریہ انکل۔
سچی آپ کے یہ الفاظ پڑھ کر دل کو بہت خوشی ہوئی۔
شکریہ کر جیو

ویسے میں سمجھا تھا کہ آپ دلیل مانگے کہ کیسے تو میرے پاس وجہ بھی تھی کہے تو بتا دوں۔

روزبیہ خواجہ
04-03-2011, 10:44 PM
ابھی تک روزبیہ کے سامنے جو کھڑی ہیں۔
اسلئے باھر جا کے واپس آنے کی ضرورت نہیں ہمیں یقین ہوا چلا ہے کہ آپ بھوت/نی سے نہیں ڈرتی۔:p~

بھوتوں سے بچ کر جیو:

ڈرتی تو یہ بھوتوں سے بھی نہیں ہیں۔:p;d

جیا آپی
04-03-2011, 10:47 PM
مجھے یہ پڑھکر بالکل بھی حیرات یاتعجب نہیں ہوا کیونکہ میں نے اپنی بہن کے گھر کے عقب میں قبرستان جو دھوبیوں کا مشہور ہے وہاں مغرب کے وقت کئی لوگوں کے رونے کی آوازیں سن کر دریافت کیا تو معلوم ہوا کےیہ قبرستان سے آرہی ہیں ان کے گھر کے عقب میں کوئی اور گھر نہیں تھا ۔اور یہ آواز کسی کسی ہی کو سنے آتی ہیں جب کے کئی لوگ ایک ساتھ بیٹے رہیتے ہیں۔ مردے بھی بولتے روتے ہیں مگر ہم سن نہیں سکتے یہ اور بات ہے اللہ کسی کسی کو سناتا بھی ہے ۔
افف اللہ دیکھیں یہ ہے دنیا کی حقیقت۔۔ کیا کچھ نہیں کرتا انسان اس دنیا کے لئے۔۔

Kazmi
05-03-2011, 12:26 AM
ابھی تک روزبیہ کے سامنے جو کھڑی ہیں۔
اسلئے باھر جا کے واپس آنے کی ضرورت نہیں ہمیں یقین ہوا چلا ہے کہ آپ بھوت/نی سے نہیں ڈرتی۔:p~

بھوتوں سے بچ کر جیو:

شکریہ انکل۔
سچی آپ کے یہ الفاظ پڑھ کر دل کو بہت خوشی ہوئی۔
شکریہ کر جیو

ویسے میں سمجھا تھا کہ آپ دلیل مانگے کہ کیسے تو میرے پاس وجہ بھی تھی کہے تو بتا دوں۔

ضرور ضرور ۔ ۔ ۔۔

HarfeDua
05-03-2011, 01:08 AM
اب تو کنیٹیکٹ کا چکر لگانا ہی پڑے گا۔ ایک دفعہ ان محترمہ سے مل کر دیکھنا چاہیے۔ ;d

Taaliah
05-03-2011, 03:01 AM
اب تو کنیٹیکٹ کا چکر لگانا ہی پڑے گا۔ ایک دفعہ ان محترمہ سے مل کر دیکھنا چاہیے۔ ;d
اطلاع دے کر جانا بہنا۔

HarfeDua
05-03-2011, 06:56 AM
اطلاع دے کر جانا بہنا۔
جی ضرور پیچھے دعائیں کرنے والے بھی ہونے چاہئیں۔ ;d

Taaliah
05-03-2011, 07:19 AM
جی ضرور پیچھے دعائیں کرنے والے بھی ہونے چاہئیں۔ ;d
ہاں بالکل، ہمیں پتا تو ہونا چاہیے ناں کہ ہماری کون سی بہن کس مشن پر گئی ہوئی ہے تاکہ اس حساب سے دعائیں کی جا سکیں۔

ام حازم
05-03-2011, 09:31 AM
یہ تو کراچی میں کارساز روڈ والی صورت حال لگ رہی ہے ـ وہاں بھی ایک لڑکی کا ایکسیڈینٹ ہوا تھا اور پھر وہ وہیں مر گئی تھی اس کے بعد وہ کافی لوگوں کو اسی زخمی حالت میں نظر آتی رہی تھی ـ پھر جب یہ بات بہت مشہور ہو گئی تو اس نے نظر نہیں آتی ہےـ لیکن میرے انکل اور آنٹی موٹر بائیک پر آرہے تھے تو کارساز روڈ پر موٹر سائیکل بند ہو گئی ہی فجر سے پہلے کی بات ہے ـ انکل اور آنٹی موٹر سائیکل سے اتر کر چلنے لگے تو کچھ دیر بعد موٹر بائیک دوڑنے لگی جبکہ وہ اسٹارٹ بھی نہیں ہوئی تھی اور اسپیڈ اتنی تھی کہ وہ دونوں بھی اس کے ساتھ ساتھ دوڑ رہے تھے پھر انکل کے ہاتھوں سے بائیک نکل گئی اور وہ گر گئے لیکن آنٹی کے بقول موٹر بائیک کافی دور تک چلتی رہی اور پھر رک کر گر گئی ـ وہ دونوں آیتہ الکرسی پڑھتے ہوئے اس کے پاس پہنچے کیونکہ اس کے سوا چارہ بھی نہ تھا پھر اس کو اٹھایا اور اسٹارٹ کیا تو وہ اسٹارٹ ہو گئی پھر وہ دونوں اس پر ہی گھر آئے لیکن آنٹی چونکہ خاتون ہیں اس لیے ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی ـ انکل کو بھی کافی چوٹیں سڑک پر گرنے کی وجہ سے آئیں تھی ـ بہرحال کچھ لوگ تو ان چیزوں کے وجود سے ہی انکاری ہیں اور ہنستے ہیں مذاق اڑاتے ہیں ـ

روزبیہ خواجہ
05-03-2011, 09:49 AM

ہاہاہاہا۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ خرد سس۔ ۔ ۔ مجھے یقین ہے۔

ویسے یہ جو مخلوق ہوتی ہے نا۔ ۔ ۔ بہت شریر ہوتی ہے۔

ہماری ایک بزرگ کو چانٹا مارا اور پھر گال بھی سہلایا۔;d

اب بتائیں ہنسنے کی بات ہے کہ نہیں۔;d

ام حازم
06-03-2011, 03:50 AM
;d;d
ہاہاہاہا۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ خرد سس۔ ۔ ۔ مجھے یقین ہے۔

ویسے یہ جو مخلوق ہوتی ہے نا۔ ۔ ۔ بہت شریر ہوتی ہے۔

ہماری ایک بزرگ کو چانٹا مارا اور پھر گال بھی سہلایا۔;d

اب بتائیں ہنسنے کی بات ہے کہ نہیں۔;d

ہنسنے کی بھی ہے اور ڈرنے کی بھی ہے کمزور دل والوں کے لیے ـ

میں جب یہاں آئی تو یہی سمجھتی تھی کہ مکہ میں جن وغیرہ نہیں ہوتے ہوں گے لیکن سعودی لوگ بتاتے ہیں کہ یہاں اتنے جنات ہیں کہ شاید ہی کہیں ہوں اور کبھی کبھی تو سامنے آکر باتیں بھی کرنے لگتے ہیں ـ میرے شوہر کے ایک دوست کی بیگم بتا رہی تھیں کہ وہ کچن پورا صاف کرکے نکلیں پھر اپنی کھانے کی پلیٹ واپس رکھنے گئیں تو دیکھا کہ ڈش سنک پر دو ٹکڑے ہوئے رکھی ہے جسے وہ دھو کر رکھ کر گئیں تھیں ـ ان کی میاں نے کہا کہ شاید ٹوٹ گئی ہو انہوں نے کہا کہ یہ تو پلاسٹک کی ہے کانچ کی ہوتی تو سوچا جا سکتا ہے تھا اور اپنے میاں کو یہ بھی کہا کہ انہیں سائے بھی نظر آتے ہیں گھر میں ـ ان کے شوہر نے کہا کہ دیکھو ہو سکتاہے کہ دھوپ کا سایہ بنتا ہو کیونکہ گیلری کھلی ہو تو دھوپ آتی ہے تو دروازہ کھلا ہوتا ہے تو شاید اس کا سایہ ہوتا ہوگاـ لیکن پھر حضرت کو خود بھی نظر آیا وہ سایہ اور اتنے خوفزدہ ہوئے کہ بیگم کو واک کے بہانے گھر سے لے کر نکلے اور بولے نیلو تم ٹھیک کہہ رہی تھیں آج میں نے بھی ابھی کچھ دیر پہلے سایہ دیکھا ہےـ ان کی بیگم نے کہا کہ دروازے کا سایہ بن رہا ہوگا تو بولے نہیں ابھی تو رات ہے دھوپ تھوڑی ہے اور وہ سایہ بھی چھت تک جا رہا تھا میں نے گھر میں ڈر کے مارے نہیں بتایاـ اسی لیے تمہیں باہر لیکر آیا ہوں کہ یہاں بتاؤں اب گھر میں تم جنات کے بارے میں بات نہ کرنا بھئی یہ نہ ہو کہ وہ ہمیں ظاہر ہو جائیں ہاہاہاہاہا ـ عورتیں تو عورتیں مرد بھی اتنے ڈرپوک ہوتے ہیں توبہ ـ

عبداللہ
06-03-2011, 03:58 AM
ضرور ضرور ۔ ۔ ۔۔

لیں پھر حاضر ہے۔

پاکستان میں عام پسٹل سے لیکر سیون ایم ایم کی گولی بھی 80 روپے سے کم ہے۔ حتٰی کہ رائفل جس کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اسکی گولی کی قیمت بھی فی کس 32 سے 40 روپے درمیان ہے۔اسکا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ میں اپنے علاقے کی بات کروں تو روزانہ 5 سے 10 آدمی کسی اندھی گولی کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں
دوسری طرف پٹرول فی لیٹر 80 روپے۔ تو ہوئی ناں جان پٹرول سے سستی۔
اوپر سے کسی بھی وقت اور کہیں بھی ہونے والے دھماکوں نے تو رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے۔

عبداللہ
06-03-2011, 04:05 AM
عورتیں تو عورتیں مرد بھی اتنے ڈرپوک ہوتے ہیں توبہ ـ

ایک شاذو ناذر واقعہ ہو سکتا ہے۔ویسے مردوں کے سینے میں بھی دل ہی ہوتا ہے۔ جو بھی اس خون کے لوتھڑے پر قابو پا لے گا صنف کی تقسیم کے بغیر وہ بے خوف ہو جائے۔اس کا ڈر جاتا رہے گا۔ اور وہ نہ صرف اس قسم کے واقعات بلکہ دوسری زندگی کے معاملات کو بھی بہادری سے ہینڈل کر ے گا۔ اور جو اسکے وسوسے میں آگیا اسکا اللہ ہی حافظ ہے۔
سب معاملہ اس خون کے لوتھڑے کا ہے۔ اگر یہ درست تو سب درست اور اگر اسمیں بال آ گیا تو گیا اُونٹ پانی میں۔

نوٹ: یہ پوسٹ کسی صنف کے خلاف اور کسی کے حق میں نہ ہے۔~

روزبیہ خواجہ
06-03-2011, 04:13 AM
ہنسنے کی بھی ہے اور ڈرنے کی بھی ہے کمزور دل والوں کے لیے ـ

میں جب یہاں آئی تو یہی سمجھتی تھی کہ مکہ میں جن وغیرہ نہیں ہوتے ہوں گے لیکن سعودی لوگ بتاتے ہیں کہ یہاں اتنے جنات ہیں کہ شاید ہی کہیں ہوں اور کبھی کبھی تو سامنے آکر باتیں بھی کرنے لگتے ہیں ـ میرے شوہر کے ایک دوست کی بیگم بتا رہی تھیں کہ وہ کچن پورا صاف کرکے نکلیں پھر اپنی کھانے کی پلیٹ واپس رکھنے گئیں تو دیکھا کہ ڈش سنک پر دو ٹکڑے ہوئے رکھی ہے جسے وہ دھو کر رکھ کر گئیں تھیں ـ ان کی میاں نے کہا کہ شاید ٹوٹ گئی ہو انہوں نے کہا کہ یہ تو پلاسٹک کی ہے کانچ کی ہوتی تو سوچا جا سکتا ہے تھا اور اپنے میاں کو یہ بھی کہا کہ انہیں سائے بھی نظر آتے ہیں گھر میں ـ ان کے شوہر نے کہا کہ دیکھو ہو سکتاہے کہ دھوپ کا سایہ بنتا ہو کیونکہ گیلری کھلی ہو تو دھوپ آتی ہے تو دروازہ کھلا ہوتا ہے تو شاید اس کا سایہ ہوتا ہوگاـ لیکن پھر حضرت کو خود بھی نظر آیا وہ سایہ اور اتنے خوفزدہ ہوئے کہ بیگم کو واک کے بہانے گھر سے لے کر نکلے اور بولے نیلو تم ٹھیک کہہ رہی تھیں آج میں نے بھی ابھی کچھ دیر پہلے سایہ دیکھا ہےـ ان کی بیگم نے کہا کہ دروازے کا سایہ بن رہا ہوگا تو بولے نہیں ابھی تو رات ہے دھوپ تھوڑی ہے اور وہ سایہ بھی چھت تک جا رہا تھا میں نے گھر میں ڈر کے مارے نہیں بتایاـ اسی لیے تمہیں باہر لیکر آیا ہوں کہ یہاں بتاؤں اب گھر میں تم جنات کے بارے میں بات نہ کرنا بھئی یہ نہ ہو کہ وہ ہمیں ظاہر ہو جائیں ہاہاہاہاہا ـ عورتیں تو عورتیں مرد بھی اتنے ڈرپوک ہوتے ہیں توبہ ـ

اور تو اور چائے کے بھی شوقین ہیں۔ یا پتا نہیں ایک وہی تھا۔;d

میری بہن اپنے لیے چائے کا کپ لے کر آئی۔

میں کروٹ لے کر لیٹی ہوئی تھی دوسری طرف۔ کے چائے پینے کی آوازیں آنے لگیں۔ یعنی بری بری چسکیاں۔

تو میں نے کہا کہ اتنی بری بری آوازیں کیوں نکال رہی ہو میری آنکھیں اس وقت بند تھیں تو۔ اس نے کہا کہ کہاں نکال رہی ہوں۔

اور پھر کہا کہ۔ ۔ ۔ میری چائے کہاں گئی؟؟؟؟:o

یعنی کوئی چائے کا شوقین جن بابا اس کو پی گیا۔:(

عبداللہ
06-03-2011, 04:45 AM
:o:o
جن تھا کہ یازغل بھائی جو اتنے بڑے بڑے گھونٹ لے رہا تھا۔???

اور تو اور چائے کے بھی شوقین ہیں۔ یا پتا نہیں ایک وہی تھا۔;d

میری بہن اپنے لیے چائے کا کپ لے کر آئی۔

میں کروٹ لے کر لیٹی ہوئی تھی دوسری طرف۔ کے چائے پینے کی آوازیں آنے لگیں۔ یعنی بری بری چسکیاں۔

تو میں نے کہا کہ اتنی بری بری آوازیں کیوں نکال رہی ہو میری آنکھیں اس وقت بند تھیں تو۔ اس نے کہا کہ کہاں نکال رہی ہوں۔

اور پھر کہا کہ۔ ۔ ۔ میری چائے کہاں گئی؟؟؟؟

یعنی کوئی چائے کا شوقین جن بابا اس کو پی گیا۔:(

روزبیہ خواجہ
06-03-2011, 04:54 AM
:o:o
جن تھا کہ یازغل بھائی جو اتنے بڑے بڑے گھونٹ لے رہا تھا۔???

لیں جی اب ماظق بھائی کو چھوڑ کر یاز بھائی کے پیچھے پڑے ہیں۔:p~

عبداللہ
06-03-2011, 05:11 AM
لیں جی اب ماظق بھائی کو چھوڑ کر یاز بھائی کے پیچھے پڑے ہیں۔:p~

میں لڑکی ہوں جو انکے پیچھے پڑتی پھرونگی۔::)
کیا ہو گیا ہے۔ بہنا۔:p

روزبیہ خواجہ
06-03-2011, 05:21 AM
میں لڑکی ہوں جو انکے پیچھے پڑتی پھرونگی۔::)

;d
مجھے کیا معلوم

عبداللہ
06-03-2011, 05:26 AM
;d
مجھے کیا معلوم

آپ سے تو یونین قبرستان والی سفید خاتون پوچھے۔
یہ پھر وہ چائے والا یازغل بابا۔:p
اچھے بھلے ، شیہ جوان اللہ کے بندے کو بندی بنانے پر تُلی ہیں۔>:(

Kazmi
06-03-2011, 02:50 PM
آپ سے تو یونین قبرستان والی سفید خاتون پوچھے۔
یہ پھر وہ چائے والا یازغل بابا۔:p
اچھے بھلے ، شیہ جوان اللہ کے بندے کو بندی بنانے پر تُلی ہیں۔>:(

ویسے عبداللہ، ایک مزے کی بات بتائیں ۔ ۔ ۔ آور سیکریٹ، او کے ۔ ۔

سکول ایج میں ہماری امی ہمیں " دھیاں ورگا پتر " کہا کرتی تھیں ۔ ۔ ۔ شرما کر دہرے ہونے والی سمائیلی۔

عبداللہ
06-03-2011, 04:58 PM
ویسے عبداللہ، ایک مزے کی بات بتائیں ۔ ۔ ۔ آور سیکریٹ، او کے ۔ ۔

سکول ایج میں ہماری امی ہمیں " دھیاں ورگا پتر " کہا کرتی تھیں ۔ ۔ ۔ شرما کر دہرے ہونے والی سمائیلی۔

انکل میں نے تو راز میں رکھنے کی بڑی کوشش کی۔
لیکن آپ کو اپنی بہنوں کا تو پتا ہر وقت دیوار سے کان لگا کر رکھتی ہیں۔ اس لئے کسے نے سن لیا ہو تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔

ویسے اس دھیاں ورگے پُتر کے کس کام کی وجہ سے ان کو یہ لقب ملا۔
تجسس سے دہری ہونی والی اسمائیلی۔

Maira123
06-03-2011, 05:20 PM
السلام علیکم

ایک بات کہنا چاہوں گی کہ روح کے بارے میں ہمیں بہت کم بتایا گیا ہے شیطان طرح طرح کے کھیل کھیلتا ہے اور اسے ہم سمجھ لیتے ہیں کہ شاید وہ کسی مرے ہوئے انسان کی روح تھی اب یہ جو قبرستان کی خاتون کا قصہ ہے کہ اس کو لوگوں نے سوچ لیا کہ وہ کسی قتل کی گئی خاتون کی روح ہے ہمارے پاس کوئی ایویڈینس نہیں ہے کوئی عورت نظر آئی ہوگی اور ہو بھی سکتا ہے ضرور نظر آئی ہو پر یہ کہہ دینا کہ وہ کوئی روح تھی ٹھیک نہیں ہے یہ شیطان کے کھیل ہیں انسان کو پریشان کرنے کی تراکیب

Allaah has kept this knowledge exclusively to Himself, as is stated in the hadeeth of ‘Abd-Allaah ibn Mas’ood (may Allaah be pleased with him), who said: “Whilst I was with the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) on a farm, and he was resting on a palm branch stripped of its leaves, the Jews passed by, and some of them said to others, ‘Ask him about the soul.’ Some of them said, ‘What urges you to ask him about it?’ Others of them said, ‘Don’t ask him in case he says something you dislike.’ But they said, ‘Ask him,’ so they asked him about the soul. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) kept quiet and did not respond to them, and I knew that he was receiving Revelation, so I stayed where I was. When the Revelation of the aayah was complete, he said (interpretation of the meaning): ‘And they ask you [O Muhammad] concerning the rooh [the spirit]. Say: ‘The rooh: it is one of the things, the knowledge of which is only with my Lord. And of knowledge, you (mankind) have been given only a little.’ [al-Isra’ 17:85]” (Reported by al-Bukhaari)

مزید پڑھنا چاہیں تو یہ لنک (http://islam-qa.com/en/ref/4395/soul) دیکھئیے

ام حازم
09-03-2011, 03:18 AM

صحیح کہہ رہی ہو ہو سکتا ہے کہ خاتون کے مر جانے کے بعد انسان کے ایمان کو ڈگمانے کے مشن پر مامور ابلیس کی ہی یہ چال ہوـ

سلمان سلّو
09-03-2011, 07:26 AM
سفید خاتون کی روح کو اس واسطے بھی روح نہیں مانا جاسکتا کہ گاڑی کے ٹکر سے بقول ڈرائیور گاڑی پچک گئی تھی۔۔:)۔
جہاں تک میں نے اسلامی کتابوں میں پڑھا ہے روح تو مرنے کے بعد واپس دنیا میں کبھی نہیں آسکتی یا تو وہ علیین یا سجیین کے قید خانے میں قید ہوتی ہے،ویسے ہمارے یہاں کچھ لوگوں کا عقیدہ ہیں کہ جمرات کی شام کو مرنے والوں کی روحیں گھر آتی ہیں یہ بھی درست نہیں۔۔
بھوت جنات ہی کی اک قسم ہے اس واسطے کسی انسان کی روح کو بھوت کہنا درست نہیں۔۔