PDA

View Full Version : پیرانارمل ایکسپرٹ ۔۔۔۔۔۔۔ منیب !!

Durre Nayab
27-03-2009, 03:56 PM
منیب بھائی تو آپ اپنی ریسرچ یہاں پر شئر کریں بلکہ اگر آپ پیرانارمل میں ایکسپرٹ ہیں تو ایک سوال جواب کا ٹاپک ہونا چاہیئے وہاں پر آپ ان کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیں۔

میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ بدروحیں کیا ہوتی ہیں؟ اور میں نے یہ سنا ہے کہ بدروحیں جانوروں۔ ۔ کتا بلی پر قابض بھی ہوجاتی ہیں؟ ان کی حقیقت کیا ہے ان کے بارے میں بتائیں۔

sublime
27-03-2009, 09:28 PM
جی عزت افزائی کا شکریہ ۔
میں حقیر پر تقصیر ، مجھے کوئی علمیت کا دعوی نہیں ۔ پھر بھی میرے ناقص علم کے مطابق جہاں تک ہو سکا آپ کے روبرو پیش کر دیا کروں گا ۔

sublime
27-03-2009, 09:41 PM
در نایا ب بہن ، سلامتی ھو آپ پر اور سب پڑھنے والوں پر
بد روحوں کا عقیدہ بنیادی طور پر ہندو مذھب کا حصہ ہے ، اسلامی تعلیمات کے مطابق ارواح طیبہ مقام علیین میں اور ارواح خبیثہ مقام سجین میں قیام پذیر کی جاتی ھیں ۔ )سورہ مطففین پارہ 30) اور یہ وہاں قیامت تک رہیں گی ۔
باقی رہا معاملہ کہ یہ جانوروں وغیرہ میں قابض ھو جاتی ہیں تو اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔
دراصل عام طور پر ہم جنہیں بدروح سمجھتے ہیں وہ درحقیقت شیاطین ہوتے ہیں کیونکہ مرنے کے بعد کوئی روح خواہ نیک ہو یا بد ، اپنے مقام سے بایر نہیں آسکتی ۔

sublime
31-03-2009, 06:56 PM
ai aur baat ki wazahat kar doon keh aksar ham suntay hain keh falan per jin ka saya hay . es ki haqiqat yeh hay keh jinnat human body ko choo (touch) bhi nahi kar saktay. basically wo insaan ki souch ko control kar leetay hain, jisay jinnat ka saya kaha jata hay. aur haan , aisa sirf 0.1 % cases main hota hay. baqi sirf stomach ya brain ki problem hoti hay. aam logon ki misunderstanding ki waja say Aamil Hazrat ki chandi ho jati hay aur wo khob kamaii kartay hain

Biya
07-04-2009, 05:43 PM
السلام علیکم منیب بھائی !

ایک بات تو بتائیں ۔
یہ جو ہماری چیزیں اکثر نظر کے سامنے سے غائب ہو جاتی ہیں اور بہت ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملتیں بہت پریشانی ہوجانے کے بعد جب اس چیز کی ملنے کی امید نہیں رہتی تب کہیں ایسی جگہ سے ملتی ہے جس کا انسان سوچ بھی نہیں سکتا ۔
تو ایسا کیوں ہوتا ہے اور کیا یہ ہماری نظر کا دھوکا ہوتا ہے یا بقول کچھ لوگوں کے کچھ شرارتی جن ہمیں پریشان کرتے ہیں ؟
???~::)

sublime
09-04-2009, 12:58 PM
sab say pehlay to bohat bohat moazarat takheer kay liyay , wajah sirf loadshedding hay pakistan main.
Rahi yeh baat keh cheezeain ghaib ho jati hain, To es ko samjhnay kay liyay hamain brain ko samjhna ho ga. amoman cheezain hmaray samnay hi hoti hain , magar ham samnay ki cheez ko hamesha ignor kartay hain aur konay khudron main talash kartay hain.

sublime
09-04-2009, 07:30 PM
mazeed yeh keh, jinnat ki taraf say bhi aisi shararatain hoti hain. aur aik hadith kay mutabiq qayamat kay nazdeek jinnat ki sharartain aur insani amoor main mudakhelat barh jai gi.

Biya
10-04-2009, 02:31 PM
بہت بہت شکریہ مینب بھائی جواب دینے کا ۔
اصل میں میرے ساتھ دو بار ایسا ہو چکا ہے اور ہمیشہ کوئی قیمتی یا بہت ضروری چیز گم جاتی ہے اور ایسی جگہ سے ملتی ہے کہ اسکا اندازہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔
ایک بار تو جو چیز گمی وہ مل گئی تھی بہت دیر بعد لیکن اب میرا سونے کا بریسلٹ گما ہوا ہے اور مل نہیں رہا تو میں پریشان تھی اسلیئے پوچھ لیا۔
اب پتہ نہیں اس کا تعلق آپ کے پہلے والے جواب سے ہے یا دوسرے سے ۔بہرحال معلومات میں اضافے کے لیئے بہت شکریہ۔

Durre Nayab
10-04-2009, 04:05 PM
بہت شکریہ منیب بھائی۔ میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ یہ ہمزاد کیا ہوتے ہیں؟ اگر ہوتے ہیں تو؟؟۔ ۔ ۔ کیونکہ میں نے ان کے بارے میں ابھی دوسرے دھاگے میں پڑھا ہے ۔ اور یہ ہمزاد ہماری اپنی روحیں ہی ہوتی ہیں کیا؟

sublime
11-04-2009, 08:22 PM
جی پیاری اور بہت ہی قابل احترام بہن
ھمزاد روح نہیں ہوتی بلکہ یہ انسان کے ساتہ پیدا ہونے والا شیطان ہوتا ہے اور اس کی موت کے ساتھ اس کا کام بھی ختم ہو جاتا ہے ، اسے ہم aura بھی کہہ سکتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کے مطابق ان کے ہمزاد نے ان کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا ،
بہت سارے عامل ہمزاد کو تابع کرنے کا دعوی کرتے ہیں ، حقیقت میں اسے قابو کرنا ایک نہایت مشکل عمل ہے ، اکثر لوگ اس شوق میں اگلے جہان چلے جاتے ہیں ، صرف ایک کامل رہنما کی نگرانی میں کی گئی مشقوں سے ہی ہمزاد کو تابع کیا جاسکتا ہے ، اور اگر سے دہکھنا ہو تو یہ نسبتا” آسان ہے ، اگر آپ تیار ہوں تو اس کا طریقہ بتا سکتا ہوں
آپ کے بریسلٹ کی بابت دونوں صورتیں ممکن ہو سکتی ہیں

فراز
11-04-2009, 08:32 PM

بھائی دیکھنے کی ہمت تو نہیں ہے ، پر اتنا بتادیں ، کہ ہمارے جیسا ہی ہوتا ہے کیا یا کوئی الگ سے شکل و صورت ہوتی ہے۔ اور ہمارے سے ساتھ ہوتا ہے تو ہمارے کام میں مخل کرنے کی طاقت ہوتی ہے اس میں؟؟اور کیا ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتا ہے ؟

Gul Rehna
11-04-2009, 08:33 PM

بھاء یہ آُپ ڈرانے والی باتیں کیوں کر رہے ہیں

مینا
11-04-2009, 08:36 PM
جی پیاری اور بہت ہی قابل احترام بہن
ھمزاد روح نہیں ہوتی بلکہ یہ انسان کے ساتہ پیدا ہونے والا شیطان ہوتا ہے اور اس کی موت کے ساتھ اس کا کام بھی ختم ہو جاتا ہے ، اسے ہم aura بھی کہہ سکتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کے مطابق ان کے ہمزاد نے ان کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا ،
بہت سارے عامل ہمزاد کو تابع کرنے کا دعوی کرتے ہیں ، حقیقت میں اسے قابو کرنا ایک نہایت مشکل عمل ہے ، اکثر لوگ اس شوق میں اگلے جہان چلے جاتے ہیں ، صرف ایک کامل رہنما کی نگرانی میں کی گئی مشقوں سے ہی ہمزاد کو تابع کیا جاسکتا ہے ، اور اگر سے دہکھنا ہو تو یہ نسبتا” آسان ہے ، اگر آپ تیار ہوں تو اس کا طریقہ بتا سکتا ہوں
جی طریقہ بتادیں۔۔۔۔
:eek:

Gul Rehna
11-04-2009, 08:42 PM
جی طریقہ بتادیں۔۔۔۔
:eek:
مینا آپ کو ڈر نہیں لگے گا کیا

مینا
11-04-2009, 08:46 PM
مینا آپ کو ڈر نہیں لگے گا کیا
میں خود تھوڑی ٹرائے کروں گی۔۔۔ یا کیا پتا کرلوں۔۔۔۔

*HURD*
11-04-2009, 08:54 PM
جی بھائی طریقہ بتائیں
لیکن فراز بھائی والی بات کا پہلے جواب دیں کے وہ کس شکل میں نظر آئے گا ۔

Durre Nayab
11-04-2009, 09:48 PM
جی نہیں بھائی طریقہ اپنے تک ہی رکھیں میں اتنے مضبوط اعصاب کی مالک نہیں۔ لیکن جواب کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کے جواب سے مجھے ایک انگریزی فلم یاد آگئی۔ جس میں ہر انسان کے ساتھ اس کا ایک ڈیمن ہوتا ہے۔ فلم کا نام تھا۔
The Golden Compass
شاید یہ ڈیمن ہی ہمزاد ہو۔

رفعت
11-04-2009, 10:30 PM
کیا واقعی ہم اپنے ہمزاد سے مل سکتے ہیں اور اگر مل سکتےہیں تو یہ تو نہیں کہ ایک بار ہم اپنی مرضی سے ملیں اور نیکسٹ ٹائم وہ ہماری جان ہی نا چھوڑے۔اور کیا وہ شکل میں ہی ہماری طرح کاہو گا یاعادتیں بھی ،اور کیا وہ ہمیں تنگ تو نہیں کرے گا نا۔۔اور اس سے ملنے سے ہمیں کیا فائدہ ہو گا اور کیا نقصان
اور کیا اسلامی نقطہ نظر سے یہ سب جائز ہے
میرے سوالقں کے تسلی بخش جوب ملے تو میں ضرور ٹرائی کرنا چاہوں گی،،

Durre Nayab
11-04-2009, 11:03 PM
بڑا دل جگر گردہ ہے تہمارا رفعت جی کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ بھی یہ پوسٹ پڑھ رہا ہو اور اسے بھی تم سے ملنے کا شوق ہو جائے۔

رفعت
11-04-2009, 11:09 PM
بڑا دل جگر گردہ ہے تہمارا رفعت جی کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ بھی یہ پوسٹ پڑھ رہا ہو اور اسے بھی تم سے ملنے کا شوق ہو جائے۔

ہاں نا لیکن ایک دفعہ ہی بس
پیچھے نہ پڑے تو ٹھیک ہے
اور سچی کہہ رہی ہوں اگر یہ کام ٹھیک ہوا تو میں ضرور ٹرائی کروں گی اور تم سب کو بتاؤں گی پھر تم لوگ بھی ٹرائیاں مارنا ٹھیک

شمّی
11-04-2009, 11:12 PM
زبردست کیا ایسا ہو سکتا ہے رفعت جی نے بلکل صحیح سوال کیے ہیں آپ اس کا طریقہ بتائیں اور رفعت جی کے سوالوں کا جواب بھی دیں ضرور

UbaidaAnwar
11-04-2009, 11:41 PM
زبردست کیا ایسا ہو سکتا ہے رفعت جی نے بلکل صحیح سوال کیے ہیں آپ اس کا طریقہ بتائیں اور رفعت جی کے سوالوں کا جواب بھی دیں ضرور
جی ہاں ضرور طریقہ بتائیں

دانیہ
11-04-2009, 11:50 PM
ہاں نا لیکن ایک دفعہ ہی بس
پیچھے نہ پڑے تو ٹھیک ہے
اور سچی کہہ رہی ہوں اگر یہ کام ٹھیک ہوا تو میں ضرور ٹرائی کروں گی اور تم سب کو بتاؤں گی پھر تم لوگ بھی ٹرائیاں مارنا ٹھیک

رفعت کہیں یک نہ شد دو شد والا معاملہ نہ ہو جائے
پتہ چلا تم "ہاں" میں ایک ریپلائی کر رہی ہو اور وہ دوسرا شد "ناں" میں تمہاری ہی آئی ڈی سے ریپلائی کر رہا ہو
;d;d;d

رفعت
11-04-2009, 11:58 PM
رفعت کہیں یک نہ شد دو شد والا معاملہ نہ ہو جائے
پتہ چلا تم "ہاں" میں ایک ریپلائی کر رہی ہو اور وہ دوسرا شد "ناں" میں تمہاری ہی آئی ڈی سے ریپلائی کر رہا ہو
;d;d;d

تبھی تو پکا کر رہی ہوں کہ ایک بار کے بعد دوبارہ تنگ نہیں کرے گا
ویسے کرے گا یا کرے گی (یہ بھی ایک سوال ہے)

دانیہ
12-04-2009, 12:01 AM
تبھی تو پکا کر رہی ہوں کہ ایک بار کے بعد دوبارہ تنگ نہیں کرے گا
ویسے کرے گا یا کرے گی (یہ بھی ایک سوال ہے)
ہاں یہ بھی ایک سوال ہے کہ کرے گا یا کرے گی
ویسے اورا ہے تو کرے گا ہی اوری ہوتی تو شاید کرتی
;)کچھ عجیب چیز ہے ناں یہ اورا بھی ایک تو ہے ہی ایک اور آ

Durre Nayab
12-04-2009, 12:25 AM
ایک سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ پھر نفس کیا چیز ہے؟۔ ۔ ۔ یعنی نفس پہ قابو پانا سے مطلب کیا خواھشات پہ قابو پانا سے ہے؟ یا پھر ھمزاد ہی بیٹھے بیٹھے فرمائشیں کرتے ہوں گے۔ ؟

مینا
12-04-2009, 09:03 AM
جی پیاری اور بہت ہی قابل احترام بہن
ھمزاد روح نہیں ہوتی بلکہ یہ انسان کے ساتہ پیدا ہونے والا شیطان ہوتا ہے اور اس کی موت کے ساتھ اس کا کام بھی ختم ہو جاتا ہے ، اسے ہم aura بھی کہہ سکتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کے مطابق ان کے ہمزاد نے ان کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا ،
بہت سارے عامل ہمزاد کو تابع کرنے کا دعوی کرتے ہیں ، حقیقت میں اسے قابو کرنا ایک نہایت مشکل عمل ہے ، اکثر لوگ اس شوق میں اگلے جہان چلے جاتے ہیں ، صرف ایک کامل رہنما کی نگرانی میں کی گئی مشقوں سے ہی ہمزاد کو تابع کیا جاسکتا ہے ، اور اگر سے دہکھنا ہو تو یہ نسبتا” آسان ہے ، اگر آپ تیار ہوں تو اس کا طریقہ بتا سکتا ہوں
آپ کے بریسلٹ کی بابت دونوں صورتیں ممکن ہو سکتی ہیں

طریقہ کب بتائیں گے؟

فراز
12-04-2009, 11:30 AM
طریقہ کب بتائیں گے؟
کیا اسکیننگ کروانی ہے اس سے ؟؟
;d

مینا
12-04-2009, 06:48 PM
کیا اسکیننگ کروانی ہے اس سے ؟؟
;d
ہاں آئیڈیا برا نہیں ہے۔۔۔
;d;d;d

sublime
12-04-2009, 09:50 PM
جی جناب، بڑے دلچسپ سوالات کیے گئے
باری باری ان کے جوابات بھی لیجیے

سوال (فراز)
بھائی دیکھنے کی ہمت تو نہیں ہے ، پر اتنا بتادیں ، کہ ہمارے جیسا ہی ہوتا ہے کیا یا کوئی الگ سے شکل و صورت ہوتی ہے۔ اور ہمارے سے ساتھ ہوتا ہے تو ہمارے کام میں مخل کرنے کی طاقت ہوتی ہے اس میں؟؟اور کیا ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتا ہے ؟
جواب
جی ہان ، Exact اپنے اصل کی ہو بہو صورت ہوتا ہے ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتا ہے ، اور ہمارے کاموں میں مخل ہونے کی طاقت بھی رکھتا ہے اور مخل بھی ہوتا رہتا ہے

سوال از مینا ، مسز تنویر ، رفعت ، شمی ، عبید انور

طریقہ بتا دیں

جواب

بہت ہی آسان ہے اسے دیکھنا ، مگر یاد رہے کہ آپ نہ تو اسے بلا سکیں گے اور نہ ہی اسے کوئی کام کیی سکیں گے ، کیونکہ یہ سب کرنے کے لیے باقاعدہ مشقیں کرنا ضروری ہیں

طریقہ یہ ہے

اسی جگہ کھڑے ھوں جہاں آپ کا سایہ آپ کے سامنے پڑے
اپنے سائے میں سر کے مقام کو پلک جھپکائے بغیر کم ازکم تیس سیکنڈ تک دیکھیں پھر فاضا میں دیکھیں ، آپ کو اپنا ہمزاد ایک ہیولے کی شورت میں نظر آئے گا ،

sublime
12-04-2009, 09:52 PM
رفعت کے سوالات کے جواب اگلی بار کیونکہ لوڈشیڈنگ کا جن حاض ہونے ہی والا ہے

فراز
12-04-2009, 11:22 PM
مضبوط دل حضرات زرا دیکھ کر تو بتائيں۔

ویسے اپنے ہمشکل کو ایک دم دیکھ کرکافی حالت خراب ہوسکتی ہے۔

اچھا منیب بھائی مزید سوالات ۔ یہ ہم سے کتنی دور ہوتا ہے ؟ اور آپ نے کہا کہ کام میں مخل ہوسکتا ہے اور ہوتا بھی ہے۔ تو کوئی مثال دے سکتے ہیں کہ کیسے مخل ہوتا ہے۔ مطلب میں کتاب پڑھ رہا ہوں تو بند کردے یا کوئی چیز بھلادے؟؟
???

مینا
13-04-2009, 02:59 AM
پہلے کون ٹرائے کرے گا؟ میں کرنے کا سوچ تو رہی ہوں۔۔:eek: لیکن اگر بعد میں ڈر لگے گا تو۔۔۔ اور اگر وہ ہر وقت ہی نظر آنا شروع ہاجائے پھر؟

فراز
13-04-2009, 03:05 AM
پہلے کون ٹرائے کرے گا؟ میں کرنے کا سوچ تو رہی ہوں۔۔:eek: لیکن اگر بعد میں ڈر لگے گا تو۔۔۔ اور اگر وہ ہر وقت ہی نظر آنا شروع ہاجائے پھر؟
ون اردو پر رجسٹر کروادیئے گا
;d ;d
پھر ہر جگہ نظر نہیں آئے گا ایک ہی جگہ نظر آئے گا۔

مینا
13-04-2009, 03:10 AM
ون اردو پر رجسٹر کروادیئے گا
;d ;d
پھر ہر جگہ نظر نہیں آئے گا ایک ہی جگہ نظر آئے گا۔
;d;d

نہیں نا۔۔۔ سچ میں فراز بھائی اگر دیکھنے کے بعد ہر وقت نظر آنا شروع ہوگیا تو۔۔۔

فراز
13-04-2009, 03:52 AM
;d;d

نہیں نا۔۔۔ سچ میں فراز بھائی اگر دیکھنے کے بعد ہر وقت نظر آنا شروع ہوگیا تو۔۔۔
تو بول دیئے گا کہ بھئی ادھر کیا دیکھ رہے ہو جاو جاکر کام کرو، ایسے ہی ویلے بیٹھے رہنا ہے کیا ؟
;d ;d

٭Saba
13-04-2009, 04:18 AM
کام کوئی خاص مشکل تو نہیں۔۔۔۔ ذرا کوئی یہ تو بتا دے کہ کون سا ٹائم بنتا ہے جب سایہ ہمارے سامنے ہو۔۔۔۔
مجھے کنفیوژن ہو رہی ہے???
ویسے اسے دیکھنے کے بعد ڈرنا کیسا۔۔۔ اپنی شکل دیکھ کر کیا آپ لوگ ڈرتے ہیں؟؟

مینا
13-04-2009, 04:28 AM
تو بول دیئے گا کہ بھئی ادھر کیا دیکھ رہے ہو جاو جاکر کام کرو، ایسے ہی ویلے بیٹھے رہنا ہے کیا ؟
;d ;d
;d

کام کوئی خاص مشکل تو نہیں۔۔۔۔ ذرا کوئی یہ تو بتا دے کہ کون سا ٹائم بنتا ہے جب سایہ ہمارے سامنے ہو۔۔۔۔
مجھے کنفیوژن ہو رہی ہے???
ویسے اسے دیکھنے کے بعد ڈرنا کیسا۔۔۔ اپنی شکل دیکھ کر کیا آپ لوگ ڈرتے ہیں؟؟

اوکے صبا ٹرائے کر کے مجھے بھی بتانا ۔۔۔۔میں بھی کروں گی

Skyla
13-04-2009, 04:44 AM
منیب بھائی آپ نے اپنے بتاے ھوے طریقے سے اپنا خود کا ھمزاد دیکھا ھے ---

رفعت
13-04-2009, 05:25 AM
ارے یہ تو ویسے ہی لگ رہا ہے جیسے روشنی کو زیادہ دیر دیکھیں اور اس کے بعد کہیں بھی دیکھیں روشنی کا دھبہ نظر آتا ہے ،،اور ٹاءم مجھے بھی جاننا ہے اس میں ڈرنے والا تو کچھ نہیں مینا ،ہمت کرو میں تو کروں گی

Riha
13-04-2009, 05:25 AM
میں بھی انشاءاللہ ٹرائی کروں گی مگر پیپرز کے بعد.

٭Saba
13-04-2009, 05:31 AM
ایک سوال آیا ذہن میں۔۔۔ کیا یہ سورج کی روشنی میں بننے والے سایے میں دیکھنا ہے یا لائٹ کا بھی چلے گا۔۔۔۔
ویسے لائٹ والا تو کر کے میں نے دیکھا۔۔۔۔۔۔۔ کچھ خاص تو نظر نہیں آیا۔۔۔ بس وہ جو الوژن سا لگتا ہے وہی تھا::)
اور اس کے طریقہ کار سے بھی یہی لگا رہا ہے۔۔۔۔ ویسے میں نے یہ سب کچھ پہلی بار سنا ہے، اگر یہ واقعی حقیقت ہے تو اس کے بارے میں تفصیل ضرور معلوم کروں گی

جینٹل مین
13-04-2009, 05:48 AM
السلام علیکم۔۔
منیب بھائی میری جیب سے اکثر پیسے گم ھو جاتے ھیں۔۔ یعنی ایک گھنٹہ پہلے میں نے کچھ لیا تھا تو بقایا رقم میں نے جیب میں رکھی۔۔ کچھ دیر بعد کچھ اور لینا ھوا تو وہ پیسے ملتے ہیں نہیں پتہ نہیں کہاں چلے جاتے ھیں۔۔۔۔

کیا یہ بھی ھمزاد بھائی اڑا کر گول گپے کھانے چلا جاتا ھے۔۔۔۔

میرا ھمزاد بہت نالائق اور کند ذہن ھے پھر۔ کیوں کہ میں جب بھی کچھ یاد کرنے کی کوشش کرتا ھوں تو وہ ھو ہی نہیں رہا ھوتا ;d;d

میں انشااللہ آپ کے طریقے پر عمل کر کے اپنے ھمزاد کو ڈرانے کی ایک کوشش ضرور کروں گا۔۔۔۔

Imminent
13-04-2009, 06:02 AM

بھائی میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو ان للہ و انا الیہ راجعون پڑھ لینے سے اکثر کھوئی ہوئی چیزیں واپس مل جاتیں ہیں۔ کیونکہ ہر چیز اللہ کی امانت ھے اور اگر کچھ کھو جائے تو یہ آیت پڑھ کر آپ اللہ پہ توکل ظاہر کرتے ہیں۔ اور اللہ آپ کی مدد فرماتا ھے۔ مجھ سے جب بھی کوئی چیز گم ہوئی ھے تو یہ آیت پڑھنے سے واپس مل گئ تھی۔

Biya
15-04-2009, 06:40 PM
ہاں جی کس کس نے کی پھر اپنے ہمزاد سے ملاقات؟
اور کس کو کامیابی ہوئی؟
اور کیسا تجربہ رہا ۔ہیں جی بتائیں زرا جس جس نے کیا ہے یا کرنے کی کوشش کی ہے۔
ویسے ابھی تک شاید واضح طریقہ نہیں بتایا منیب بھائی کہ قدرتی روشنی میں کرنا ہے یا کسی بھی قسم کی روشنی میں ہو سکتا ہے ۔

sublime
17-04-2009, 08:57 PM
سب سے پہلے آپ سب سے بہت بہت معذرت ، کہ بہت تاخیر سے جواب دے رہا ہوں ، ایک وجہ تو لوڈصیڈنگ ہے دوسرا میرا بیٹا کئی دن سے ملیریا میں مبتلا تھا ، لہذا آپ سب سے غیر حاضر رہا ،
میں آپ سب کا مشکور ہوں کہ آپ اس ٹاپک میں دلچسپی لے رہے ہیں ، اب مختصر جوبات حاضر ہیں ،
میں نے اپنا ہم زاد خود بھی دیکھا ہے ،
اسے دیکھ کر ڈر تو نہیں لگنا چاہییے ، کیا آئینہ دیکھ کر آپ کو ڈر لگتا ہے ?
سورج کی روشنی ہی میں نظر آئے گا

رفعت
17-04-2009, 09:34 PM
کیا واقعی ہم اپنے ہمزاد سے مل سکتے ہیں اور اگر مل سکتےہیں تو یہ تو نہیں کہ ایک بار ہم اپنی مرضی سے ملیں اور نیکسٹ ٹائم وہ ہماری جان ہی نا چھوڑے۔اور کیا وہ شکل میں ہی ہماری طرح کاہو گا یاعادتیں بھی ،اور کیا وہ ہمیں تنگ تو نہیں کرے گا نا۔۔اور اس سے ملنے سے ہمیں کیا فائدہ ہو گا اور کیا نقصان
اور کیا اسلامی نقطہ نظر سے یہ سب جائز ہے
میرے سوالقں کے تسلی بخش جوب ملے تو میں ضرور ٹرائی کرنا چاہوں گی،،

اللہ تعالی آپ کے بیٹے کو شفا دے آمین

میں ابھی منتظر ہوں آپ کے جوابات کی

Durre Nayab
17-04-2009, 10:49 PM
ایک سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ پھر نفس کیا چیز ہے؟۔ ۔ ۔ یعنی نفس پہ قابو پانا سے مطلب کیا خواھشات پہ قابو پانا سے ہے؟ یا پھر ھمزاد ہی بیٹھے بیٹھے فرمائشیں کرتے ہوں گے۔ ؟

اس کا بھی جواب دیں۔

Biya
18-04-2009, 03:31 PM
سب سے پہلے آپ سب سے بہت بہت معذرت ، کہ بہت تاخیر سے جواب دے رہا ہوں ، ایک وجہ تو لوڈصیڈنگ ہے دوسرا میرا بیٹا کئی دن سے ملیریا میں مبتلا تھا ، لہذا آپ سب سے غیر حاضر رہا ،
میں آپ سب کا مشکور ہوں کہ آپ اس ٹاپک میں دلچسپی لے رہے ہیں ، اب مختصر جوبات حاضر ہیں ،
میں نے اپنا ہم زاد خود بھی دیکھا ہے ،
اسے دیکھ کر ڈر تو نہیں لگنا چاہییے ، کیا آئینہ دیکھ کر آپ کو ڈر لگتا ہے ?
سورج کی روشنی ہی میں نظر آئے گا

معزرت کی کوئی بات نہیں منیب بھائی۔
ہم انتظار کر سکتے ہیں کوئی مسلہ نہیں۔
آپ بیٹے کی طرف توجہ دیں وہ زیادہ ضروری کام ہے۔
اللہ اسے جلد صحت یاب کرے۔آمین

sublime
19-04-2009, 05:50 PM
اللہ تعالی آپ کے بیٹے کو شفا دے آمین

میں ابھی منتظر ہوں آپ کے جوابات کی

رفعت بہن اور دیگر پیارے بہن اور بھائیو ! سلامتی ہو آپ سب پر ، میرے بیٹے کے لیے دعا کرنے کا شکریہ !
دیکھیں مشاہدہ کرنا اور چیز ہے اور ملنا ایک دوسری چیز ،
آپ اسے دیکھ سکتے ہیں ، رہا یہ سوال کہ وہ آپ کے پیچھے تو نہیں پڑ جائے گا ، تو ہر گز ایسا نہیں ھو گا ، وہ پیچھے پڑ سکتا ہے اگر آپ کوئی مشق کریں اور اس میں ناکام ہو جائیں ، کامیابی کی صورت میں تو وہ پوری طرح آپ کی تابعداری کرے گا ،
ہمزاد ہر لحاظ سے آپ کی کاپی ہوتا ہے ،
رہی بات فائدے اور نقصان کی ، تو اگر آپ نے کوئی آستانہ بنانا ہے تو ضرور قابو کریں اپنے ہمزاد کو ، اس سے بے شمار فوائد بھی ہو سکتے ہیں ، ہر طرف آپ کے مرید ہونگے اور آپ پیر یا پیرنی بن کر خوب کمایاں کریں گے ،
اسلامی نقطی نظر سے جادو ہر قسم کا حرام ہی ، مگر ہمزاد جادو میں نہین آتا ،

sublime
23-04-2009, 09:18 PM
دم کرنا
آپ میں سے کم و بیش ہر ایک کو " دم " سے واسطہ پڑا ہو گا ، کوئی درد ہو ، چلو جی جا کے مولوی صاحب سے دم کرواتے ہیں ، دور ہو جائے گا ، بچہ رو رہا ہے ، دم کروائیں ،
میں آج آپ کو اس کی حقیقت بتاتا ہوں ،
دم )Breath( کرتے ہوئے آپ سب نے دیکھا ہو گا ، کہ دم کرنے والا کچھ پڑھ رہا ہے اور پھر پھونک مارتا ہے ، عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ دم کرتے ہوئے جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس کی تاثیر سے آرام ملتا ہے ، جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ، یہ الفاظ کی تاثیر نہیں بلکہ پڑھنے والے کی طاقت ہوتی ہے جو سانس کے ذریعے دم کیے جانے والے شخص میں منتقل ہو کر اسے صحت مند بناتی ہے ۔

Biya
24-04-2009, 03:13 PM
منیب بھائی اسکا یہ مطلب ہوا کہ ہر کسی سے دم نہیں کروایا جا سکتا کیا؟
کیونکہ گھروں میں اکثر جب بچے وغیرہ بہت رو رہے ہوتے ہیں بے وجہ تو گھر کی کسی بھی بزرگ ہستی سے کروا لیا جاتا ہے۔
میرا پوچھنے کا مطلب ہے کہ کیا لازمی ہے کسی مولوی صاحب یا امام صاحب سے کروایا جائے یا کوئی بھی کر سکتا ہے؟
اور اس سے کچھ فرق پڑتا ہے کیا؟

sublime
24-04-2009, 07:35 PM

دم کرنے کے لیے کے لیے کسی مولوی کی ہرکز ضرورت نہیں ہوتی ، میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ دم کے ذریعے ایک صحت مند آدمی سے طاقت کی لہریں بذریعہ سانس بیمار میں منتقل ہوتی ہیں اور یہ طاقت کی لہریں ہی صحت کا سبب بنتی ہیں

Skyla
24-04-2009, 07:43 PM
منیب بھائی---یہ جو آپ نے کہا ھے کہ ھمزاد دیکھ کر ڈر نھیں لگتا اور یہ بھی کہہ رھے ھیں کہ تسخیر میں ناکامی کی صورت میں وہ پیچھے پڑ جاتا ھے --تو کیا تب بھی ڈر نھیں لگے گا اور یہ بتائیں کہ پیچھے پڑنے کی صورت میں وہ کیا کرتا ھے ---کیا نقصان پہنچاتا ھے ---تفصیل سے بتائیں --

Skyla
24-04-2009, 08:17 PM
دم کرنے کے لیے کے لیے کسی مولوی کی ہرکز ضرورت نہیں ہوتی ، میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ دم کے ذریعے ایک صحت مند آدمی سے طاقت کی لہریں بذریعہ سانس بیمار میں منتقل ہوتی ہیں اور یہ طاقت کی لہریں ہی صحت کا سبب بنتی ہیں

تو کیا اسکا یہ مطلب ھے کہ صحتمند آدمی بغیر کچھ پڑھے ،خالی پھونک ھی مار دے تو بھی بیمار کو شفا حاصل ھوجائیگی

دانیہ
24-04-2009, 08:19 PM
تو کیا اسکا یہ مطلب ھے کہ صحتمند آدمی بغیر کچھ پڑھے ،خالی پھونک ھی مار دے تو بھی بیمار کو شفا حاصل ھوجائیگی
اور بیمار آدمی بھی دم کرنے سے گریز کرے ??????

sublime
24-04-2009, 08:56 PM
منیب بھائی---یہ جو آپ نے کہا ھے کہ ھمزاد دیکھ کر ڈر نھیں لگتا اور یہ بھی کہہ رھے ھیں کہ تسخیر میں ناکامی کی صورت میں وہ پیچھے پڑ جاتا ھے --تو کیا تب بھی ڈر نھیں لگے گا اور یہ بتائیں کہ پیچھے پڑنے کی صورت میں وہ کیا کرتا ھے ---کیا نقصان پہنچاتا ھے ---تفصیل سے بتائیں --

جی ہم زاد کو ویسے دیکھنے سے بالکل بھی ڈر نہیں لگتا ، مگر اس کو قابو کرنے کی کوشش اس کو اشتعال دلاتی ہے ، اگر کامیاب ہو گئے تو سونے پر سہاگہ وگرنہ وہ آپ کا جینا حرام کردے گا ، ناکامی کی صورت میں سب سے بڑھ کر موت کا خطرہ ہوتا ہے ، دوم یہ کہ انسان مختلف نفسیاتی عوارض کا شکار ہوجاتا ہے ، اکثر نتیجہ پاگل پن کی صورت میں نکلتا ہے ،
ایک بات یاد رکھیں ، کہ اگر کسی ماہر کی نگرانی میں ہمزاد کو تسخیر کا عمل کیا جائے تو پھر کامیابی یقینی ہوتی ہے ، بشورت دیگر شدید قسم کے ری ایکشن کے لیے تیار رہیں

sublime
24-04-2009, 09:10 PM
تو کیا اسکا یہ مطلب ھے کہ صحتمند آدمی بغیر کچھ پڑھے ،خالی پھونک ھی مار دے تو بھی بیمار کو شفا حاصل ھوجائیگی

جی ہاں ، اور بیمار آدمی کے دم کرنے سے اسکی بیماری بھی منتقل ہو سکتی ہے ، اس لیے بیمار سے دم بھی نہیں کروانا چاہیے

Skyla
24-04-2009, 10:00 PM
دم کرنے کے لیے کے لیے کسی مولوی کی ہرکز ضرورت نہیں ہوتی ، میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ دم کے ذریعے ایک صحت مند آدمی سے طاقت کی لہریں بذریعہ سانس بیمار میں منتقل ہوتی ہیں اور یہ طاقت کی لہریں ہی صحت کا سبب بنتی ہیں

میرے والد صاحب نے جس وقت ایم ایس سی کیمسٹری کیا تھا -- بہت کم لوگ یہ ڈگری لے پاتے تھے-یعنی کچھ امتیازی نشان حاصل کرنے والا معاملہ تھا ---بہت برسوں بعدانکا مزھب کی طرف رحجان بھت بڑھ گیا اور صبح کی تلاوت میں سورت یٰسین باقاعدگی سے پڑھنے کی بنا پر انھیں حفظ ھو گئی- انکے ایک قریبی دوست نے بھی اسطرح اس سورت کو حفظ کرلیا تو وہ کہتے تھے ایک ڈگری تو کیمسٹری میں لی تھی دوسری سورت یٰسین کو یاد کرلینے سے مل گئی---
مطلب یہ کہ جب کبھی انہوں نے اس سورت کو پڑھ کر دم کیا --بیماری کی شدت میں کمی آگئی یا وہ ختم ھو گئ-
میرے اپنے زاتی تجربے میں باربار یہ بات آئی ھے کہ دم کرنے سے جو اثر ھوتا ھے --وہ مقدس الفاظ کا اور دم کرنے والے کی اپنی شخصیت کا ھے -یعنی وہ خود روحانی طور پر کتنا صحتمند ھے---اور بطور مسلمان ھم روحانی طور پر مظبوط اسے ھی سمجھیں گے جو اسلام کے جتنا زیادہ قریب ھوگا ---
صحت مند آدمی کے خالی پھونک مارنے سے بیماری دور کرنے کا خیال سائنس اور لوجک سے مزھب کو پرکھنے والوں کے لیے زیا دہ قابل قبول ھے

Noor-ul-Ain Sahira
24-04-2009, 10:07 PM
سب سے پہلے آپ سب سے بہت بہت معذرت ، کہ بہت تاخیر سے جواب دے رہا ہوں ، ایک وجہ تو لوڈصیڈنگ ہے دوسرا میرا بیٹا کئی دن سے ملیریا میں مبتلا تھا ، لہذا آپ سب سے غیر حاضر رہا ،
میں آپ سب کا مشکور ہوں کہ آپ اس ٹاپک میں دلچسپی لے رہے ہیں ، اب مختصر جوبات حاضر ہیں ،
میں نے اپنا ہم زاد خود بھی دیکھا ہے ،
اسے دیکھ کر ڈر تو نہیں لگنا چاہییے ، کیا آئینہ دیکھ کر آپ کو ڈر لگتا ہے ?
سورج کی روشنی ہی میں نظر آئے گا

ارے ارے میرے بغیر یہاں کس ٹائپ کی گفتگو چل رھی ھے؟ کس کی اتنی ھمت مجھے شامل نھی کیا۔ سبکو مسحور کر دوں گی۔
مجھے ابھی ابھی ابھی بتایا جائے یہ سب کیا اندھیر مچا ھے یہاں، کون کہاں کس سے کیسے ملاقات کر رھا ھے۔ کیا یہ ممکن ھے؟ اگر ھے تو مجھے بھی کرنا ھے۔
میں نے بھی بہت بار پڑھا ھے کہ انسان اپنے ھمزاد کو قابو کر سکتا ھے پر کیسے؟ یہ ابھی پتہ نھیں ھے؟؟؟؟

Skyla
24-04-2009, 10:14 PM
تمھارے غیر موجود ھونے سے ھی تو تھوڑی بہت گفتگو آگے بڑھ گئ --ساحرہ ---ورنہ سب تمھارے سحر میں ھی الجھ کر رہ جاتے--

رفعت
24-04-2009, 10:19 PM
السلام علیکم

آج پہلی بار یہ بات سنی میں نے کہ دم کرنے سے شفا ہونا اصل میں الفاظ کی تاثیر نہیں ہے ،یہ بات کچھ سمجھ نہیں آتی کیونکہ احادیث میں باقاعدہ دم کرنے کے لیے دعائیں ہیں آیات ہیںً اور سورت فاتحہ سے بھی دم کیا گیا ہے،تو میرے لیے تو یہ بات ماننا ممکن نہیں ہے،
میری امی جان کے سر میں جب بھی درد ہوتا تھا میں سورت فاتحہ اور بیماری کی دعا پڑھ کر دم کرتی تھی بعض اوقات میں نے بیماری میں بھی ان کو دم کیا تو ان کو اللہ نے شفا دی ،تو یہ سب اللہ کے کلام کی طاقت ہے،ٓ

Durre Nayab
24-04-2009, 10:20 PM
ہاں ساحرہ جی منیب بھائی نے بتایا ہے کی ہمزاد کو کیسے دیکھ سکتے ہیں اور اپنے پیچھے ہاتھ دھو کر کیسے لگا سکتے ہیں۔ لیکن آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ کے تو قابو میں ہی ہوگا۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ;d

Durre Nayab
24-04-2009, 10:26 PM

بالکل صحیح کہا رفعت تم نے، میری امی دادی نانی بیماری کے وقت یا سفر کرنے سے پہلے، بلکہ بچپن میں رات کو سونے سے پہلے بھی دم کردیا کرتی تھیں۔ سورہ فاتحہ اور سورہ یاسین کا دم تو فورا ہی فائدہ
پہنچاتا ہے۔

منیب بھائی، نظر کیا ہوتی ہے اور کیسے لگ جاتی ہے اور اسے کیسے اتارا جاتا ہے کیا نظر اتارنے کے لئے خاص عمل کرنا پڑتا ہے؟

Skyla
24-04-2009, 10:39 PM
قران پاک کی سب سورتوں کے بے شمار فضائل ھیں --لیکن شفا کی تاثیر سب میں ھے ---میں نے اپنی ایک کزن کو سورت بقرہ کی تلاوت سے صحت پاتے خود دیکھا ھے --سورت فاتحہ ،سورت رحمٰن، سورت کوثر تو اس سلسلے میں بہت مشہور ھیں ----اور ناصرف جسمانی بلکہ زھنی اور نفسیاتی مسائل سے لوگوں کو آرام آجاتا ھے ---(اورظاھر ھے کہ اسکے ساتھ ساتھ ھمارے مادی وجود کو مادی علاج بھی چاھیے ھوتا ھے )
اور کیا آپ کو معلوم ھے کہ آجکل کے سب سے عام پروبلم یعنی ڈپریشن کا علاج سورت رحمٰن کی اس آیت میں ھے ---
ترجمہ --اور تم اپنے رب کی کون کون س نعمتوں کو جھٹلاو گے ---

Noor-ul-Ain Sahira
24-04-2009, 11:16 PM
ون اردو پر رجسٹر کروادیئے گا
;d ;d
پھر ہر جگہ نظر نہیں آئے گا ایک ہی جگہ نظر آئے گا۔

فراز بھائی اس جواب پر پوایئنٹ نا دینا بڑی ذیادتی کی بات ھے جو میں کر نہیں سکتی۔ بہت مجبور ھوں دینے پر

ہاں ساحرہ جی منیب بھائی نے بتایا ہے کی ہمزاد کو کیسے دیکھ سکتے ہیں اور اپنے پیچھے ہاتھ دھو کر کیسے لگا سکتے ہیں۔ لیکن آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ کے تو قابو میں ہی ہوگا۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ;d
تم لوگ تو میرے قابو آتے نہیں۔ ھمزاد کہاں سے آ جائے گا؟ ویسے مجھے یقین
ھے ھو نا ھو میرا ھمزاد ضرور خود مجھ سے ڈرتا ھو گا۔

تمھارے غیر موجود ھونے سے ھی تو تھوڑی بہت گفتگو آگے بڑھ گئ --ساحرہ ---ورنہ سب تمھارے سحر میں ھی الجھ کر رہ جاتے--
بس اب سب لوگ اپنی خیر مناؤ مجھے سن گن مل گئ ھے جتنا بھی چھپا لو۔ بچو۔۔۔۔۔۔

Noor-ul-Ain Sahira
25-04-2009, 12:25 AM
جی عزت افزائی کا شکریہ ۔
میں حقیر پر تقصیر ، مجھے کوئی علمیت کا دعوی نہیں ۔ پھر بھی میرے ناقص علم کے مطابق جہاں تک ہو سکا آپ کے روبرو پیش کر دیا کروں گا ۔

مینب بھائی۔ ایک بہت عجیب بات ھے میں یہ مزاق نہیں کر رھی سنجیدہ بات ھے( حد ھو گئ اب مجھے بتانا پڑتا ھے کہ میں سنجیدہ ھوں)
ھمارے لیوینگ روم سے جب بھی کچن میں جائیں تو سامنے چائنا کیبنٹ پڑی ۔جس میں بڑا سا شیشہ لگا ھوا ھے۔ ھم دن میں 100 بار وہاں سے گزرتے ھیں اور ھر بار قدرتی طور پر شیشے پر نظر پڑتی ھے ۔ کھبی مہمان ھوں تو اپنا حلیہ چیک کرنے کو جان بوجھ کر بھی دیکھ لیتے ھیں۔ ہمیشہ ایک سا عکس نظر آتا ھے مگر پچھلے ویک اینڈ پر عجیب بات ھوئ جو پہلے کھبی نھیں ھوئ تھی، میں گھر میں بالکل اکیلی تھی اور دوپہر کا وقت تھا۔ میں وہاں سے گزری اور شیشے میں دیکھا تو ایک دم گھبرا کر رک گئ کیونکہ عکس تو بالکل ویسا ھی نظر آ رھا تھا جیسا ھر بار ھر وقت نارملی شیشے میں نظر آتا ھے مگر اسکے ساتھ ساتھ بالکل میرے ساتھ کھڑی ایک اور میں بھی وہاں نظر آ رھی تھی جو کہ ہیولے اور ذرا اندھیرے کی طرح تھا مگر قد بت نقوش ٪100 میری طرح کے تھے۔
پہلے تو میں ایکدم بہت ڈر گئ کہ یہ کون ھے میرے ساتھ ساتھ چل رھا بالکل میری طرح۔ پھر ہمت کر کے کئ بار وہاں اسی ایکشن میں بار بار لفٹ رائٹ کیا۔ یہاں وہاں چکر لگائے۔ مڑ کے دیکھا ۔گھوم کے دیکھا وہ ہیولا بالکل وھی کچھ کرتا جا رھا تھا جیسے میرا اپنا عکس کر رھا تھا یا میں خود کر رھی تھی۔
دل میں تو مجھے بہت ڈر لگا اور سوچا ضرور کوئ جن یا بھوت ھے جو ایسے کر کے مجھے پریشان کر رھا ھے، پھر سوچا شاید دھوپ بہت تیز ھے تو اسکی وجہ سے میرے عکس کے ساتھ ساتھ کوئ اور طرح کے عکس بھی بن رھے ہیں۔ اس وقت۔ یہی سوچ کر خود کو بہلا لیا مگر ابھی یہ سب پڑھ کر خیال آ رھا ھے کہیں وہ سچ میں میرا ھمزاد تو نھی تھا جس کو دھوپ کی کسی خاص ڈائریکشن کی وجہ سے اس لمحے میں اتفاق سے دیکھنا ممکن ھو گیا ھو؟
کیونکہ اس سے پہلے پوری لائف میں میں نے اپنا سایہ اور عکس تو 1000 بار دیکھے ھیں مگر اپنا ھیولہ پہلی بار دیکھا ھے۔
یا پھر میرا خیال بھی ٹھیک ھو سکتا ھے وہ دھوپ کی وجہ سے میرے 2 عکس بن رھے ھوں گے شییشے میں ایک میرا عام عکس اور دوسرا ہیولے کی صورت نظر آ رھا ھو گا۔ مگر بڑا عجیب اور ڈراؤنا تجربہ تھا۔ اور میں 2 یا 3 منٹ باقاعدہ مختلف طریقوں سے حرکت کر کر کے اس کی حرکات نوٹ کرتی رھی تھی جو بالکل مجھ جیسا تھا اور میرے ساتھ ساتھ تھا۔۔

Skyla
25-04-2009, 12:32 AM
ایکسپرٹ بھائی سے ایک اور سوال ----
یہ واقعہ میری ایک دوست کی امی کا ھے --
آنٹی ایک گھریلو خاتون تھیں--اور مڈل ایج میں انسان صحت کے جن مسائل کا شکار ھو جاتا ھے -وہ ان کو بھی تھیں --لیکن اچانک انکو ھڈیوں میں شدید تکلیف شروع ھو گئ ،ڈاکٹر زکو دکھایا اور کافی علاج وغیر کرایا لیکن انکو آرام نھیں آیا حتیٰ کہ انکے سب ٹیسٹ بھی نارمل آے تو انہوں نے جادو کا علاج کرنے والوں سے رابطہ کیا اور ان لوگوں نے انھیں پکا یقین دلایا کہ وہ بس اس جادو ٹونے کی وجہ سے ھی بیمار ھیں ---خیر اس چکر میں پڑکر وہ بہت جگہ گیئں اور اپنا وقت اور پیسہ بھی کافی ضائع کی کیا لیکن انکی حالت میں کوئی فرق نا آیا بلکہ انکا مرض دن بہ دن اتنا بڑھ گیا کہ چلنا پھرنا بھی ختم ھوتا گیا ---
ایکبار کوئی فیملی انکی عیادت کو آئی تو انہوں نے ایک امام مسجد کا پتا ے کر کہا کہ ان سے ملیں --یہ روحانی علم رکھتے ھیں ---آنٹی ان سے ملیں تو انہوں نے قرآن پاک میں سے کچھ پڑھنے کو بتایا اور پانی وغیرہ دم کرکے دیا ---یہ سب بلا معاوضہ تھا ---اور انکی باتوں پر عمل کرنے سے آنٹی دو ،تین ھفتے میں بالکل ٹھیک
ھوگیئں--اتنی اچھی کہ لگتاتھا کبھی بیمار ھی نھیں ھویئں---
جب وہ ان امام صاحب کا شکریہ ادا کرنے گئیں اور ان سے اپنے مرض کی وجہ پر بات کی -تو انہوں نے ٹال دیا لیکن آنٹی کا اصرار بڑھتا گیا تو انھوں نے بتا دیا کہ یہ کسی کی طرف سے ان پر جادو تھا -- جب آنٹی نے نام پوچھا اور بےحد اصرار سے پوچھا تو انہوں نے پھر کچھ پڑھنے کو دیا ---
آنٹی نے انکا بتایا ھوا وظیفہ پڑھا اور اسقدر پابندی سے پڑھا کہ ایک نیا مسئلہ سامنے آگیا یعنی انکو عالم بیداری میں دو عورتیں نظر آتی تھیں --اور وہ دونوں انکے جاننے والوں میں سے تھیں --انکے ھاتھ میں ھڈی توڑنے کے اوزار تھے اور وہ باری باری ان پر وار کرتی تھیں ---یہ منظر انکو اس توتر سے دکھائی دیا کہ ان کی زندگی مشکل ھو گئی- یہ سب دیکھنے پر انھیں جسمانی تکلیف تو نھیں ھوتی تھی لیکن زھنی تکلیف کا اندازہ آپ لگا سکتے ھیں ---
میرا سوال یہ ھے کہ کیا یہ سب انکے ھمزاد کے زریعے انکو دکھائی دیتا تھا یا محض اوور ایکٹیو تخیل تھا ---کیونکہ یہ نا تو سکستھ سینس ھے اور نا ھی عالم خواب ----اسکی آپ کیا وضاحت کریں گے

Diya
25-04-2009, 01:10 AM
Aoa..Muneeb bhai main bhi ap se aik question karna chahon gi (sorry mujhe abhi urdu nahi likhni ati)
mara sath ab se 2 years pehla aik hi din main do asa wakiayat hua hain jo ka mujhe bohat ajeeb laga..
when i was in hostel..one day i was in my friend room..wahan hum 5 frends thin...the door was in front of a corridor ,main apni aik frend ka diagonaly bheti hui thi,but room main kunka hum sab frends hi bol ri thin n kafi shor tha,so she didnt knw that i was also in room,ka usna mujhe kaha ka abhi jab main tmain bula rahi thi to tum ayi kun nai..i was shoked,i said ka yar main to campus se ana ka bd se tumara hi room main hi hun..us na kaha ka nahi main na abhi 10 mins pehla tmain corridor main dekha tha ,n tum na dress bhi aur pehna tha n mujhe smile pass kar ka guzar gai thi...
lakin asa kuch nahi hua tha kun ka main usi ka roon main bheti thi...KIya ya Hamzad tha??
usi din after 2 hours ,main apna room main thi ka mari another frend (she livd in other hostel) usna knock kar ka aik subject ka notes manga..main na usa kaha ka yar sham ko de dun gi..n she said ok ..phir wo chali gayi..jub main na ratko usa kaha ka jo notes tum Dopeharko lana ayi thi wo la jao to us na kaha ka main to tmahara hostel ayi hi nahi thi...
aur main us din bohat tense hui,n mari frends bhi ka kiya ham log pagal ho gayin thin dopehar main...
yahi questin ha mara ka kiya ya Hamzad type kuch tha???
aj se pehla mujhe is bara main nahi pata tha..abhi ya thread parha to mara zehan main ya sab dubara a gaya..(doobara asa kabhi nahi hua phir)
plzz reply zaroor kijiya ga..thanx

Durre Nayab
25-04-2009, 02:21 AM
مینب بھائی۔ ایک بہت عجیب بات ھے میں یہ مزاق نہیں کر رھی سنجیدہ بات ھے( حد ھو گئ اب مجھے بتانا پڑتا ھے کہ میں سنجیدہ ھوں)
ھمارے لیوینگ روم سے جب بھی کچن میں جائیں تو سامنے چائنا کیبنٹ پڑی ۔جس میں بڑا سا شیشہ لگا ھوا ھے۔ ھم دن میں 100 بار وہاں سے گزرتے ھیں اور ھر بار قدرتی طور پر شیشے پر نظر پڑتی ھے ۔ کھبی مہمان ھوں تو اپنا حلیہ چیک کرنے کو جان بوجھ کر بھی دیکھ لیتے ھیں۔ ہمیشہ ایک سا عکس نظر آتا ھے مگر پچھلے ویک اینڈ پر عجیب بات ھوئ جو پہلے کھبی نھیں ھوئ تھی، میں گھر میں بالکل اکیلی تھی اور دوپہر کا وقت تھا۔ میں وہاں سے گزری اور شیشے میں دیکھا تو ایک دم گھبرا کر رک گئ کیونکہ عکس تو بالکل ویسا ھی نظر آ رھا تھا جیسا ھر بار ھر وقت نارملی شیشے میں نظر آتا ھے مگر اسکے ساتھ ساتھ بالکل میرے ساتھ کھڑی ایک اور میں بھی وہاں نظر آ رھی تھی جو کہ ہیولے اور ذرا اندھیرے کی طرح تھا مگر قد بت نقوش ٪100 میری طرح کے تھے۔
پہلے تو میں ایکدم بہت ڈر گئ کہ یہ کون ھے میرے ساتھ ساتھ چل رھا بالکل میری طرح۔ پھر ہمت کر کے کئ بار وہاں اسی ایکشن میں بار بار لفٹ رائٹ کیا۔ یہاں وہاں چکر لگائے۔ مڑ کے دیکھا ۔گھوم کے دیکھا وہ ہیولا بالکل وھی کچھ کرتا جا رھا تھا جیسے میرا اپنا عکس کر رھا تھا یا میں خود کر رھی تھی۔
دل میں تو مجھے بہت ڈر لگا اور سوچا ضرور کوئ جن یا بھوت ھے جو ایسے کر کے مجھے پریشان کر رھا ھے، پھر سوچا شاید دھوپ بہت تیز ھے تو اسکی وجہ سے میرے عکس کے ساتھ ساتھ کوئ اور طرح کے عکس بھی بن رھے ہیں۔ اس وقت۔ یہی سوچ کر خود کو بہلا لیا مگر ابھی یہ سب پڑھ کر خیال آ رھا ھے کہیں وہ سچ میں میرا ھمزاد تو نھی تھا جس کو دھوپ کی کسی خاص ڈائریکشن کی وجہ سے اس لمحے میں اتفاق سے دیکھنا ممکن ھو گیا ھو؟
کیونکہ اس سے پہلے پوری لائف میں میں نے اپنا سایہ اور عکس تو 1000 بار دیکھے ھیں مگر اپنا ھیولہ پہلی بار دیکھا ھے۔
یا پھر میرا خیال بھی ٹھیک ھو سکتا ھے وہ دھوپ کی وجہ سے میرے 2 عکس بن رھے ھوں گے شییشے میں ایک میرا عام عکس اور دوسرا ہیولے کی صورت نظر آ رھا ھو گا۔ مگر بڑا عجیب اور ڈراؤنا تجربہ تھا۔ اور میں 2 یا 3 منٹ باقاعدہ مختلف طریقوں سے حرکت کر کر کے اس کی حرکات نوٹ کرتی رھی تھی جو بالکل مجھ جیسا تھا اور میرے ساتھ ساتھ تھا۔۔

یک نہ شد دو شد۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

;d

سوچیں جو ایک ساحرہ سے ہی اتنا ڈرتے ہوں گے تو دو دیکھنے کے بعد کیا حال ہوگا۔

Noor-ul-Ain Sahira
26-04-2009, 02:53 AM
یک نہ شد دو شد۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

;d

سوچیں جو ایک ساحرہ سے ہی اتنا ڈرتے ہوں گے تو دو دیکھنے کے بعد کیا حال ہوگا۔

ارے ٹھر جاؤ ذرا میری بلی مجہے میاؤں
ڈرنے کی بچی یہ بھی تو سوچو جہاں دو ساحرہ ہوں گی وھاں انگلش والا" فن" بھی تو ڈبل ہو جائے گا ;d نا۔
انسان کو ہمیشہ پوزیٹو سوچنا چاہئے نا،۔

Durre Nayab
26-04-2009, 04:20 AM
ارے ٹھر جاؤ ذرا میری بلی مجہے میاؤں
ڈرنے کی بچی یہ بھی تو سوچو جہاں دو ساحرہ ہوں گی وھاں انگلش والا" فن" بھی تو ڈبل ہو جائے گا ;d نا۔
انسان کو ہمیشہ پوزیٹو سوچنا چاہئے نا،۔

جی ہاں پوزیٹیو ہی ہے، مگر کیا کریں کہ آپ کا نیگیٹو آپ کا پیچھا چھوڑنے ۔ کو تیار نہیں۔ اور جہاں دو ساحرائیں ہوں گی وہاں "فن" اور "نی" مل جائے گا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :p

Noor-ul-Ain Sahira
26-04-2009, 07:36 PM
جی ہاں پوزیٹیو ہی ہے، مگر کیا کریں کہ آپ کا نیگیٹو آپ کا پیچھا چھوڑنے ۔ کو تیار نہیں۔ اور جہاں دو ساحرائیں ہوں گی وہاں "فن" اور "نی" مل جائے گا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :p
ارے واہ یہ تو آپکی بڑی خوش نصیبی ہو گی پھر مجھے تو رشک آ رہا ہے۔
فری مین اتنا مزہ کرنے کو ملے گا نا;d;d;d

glow_life
27-04-2009, 03:32 PM
Salam to everyone,

bhut khoooob aap logo ney bhut hee interesting saa topic start kiya hay main ney saab kay post parhy hain or MUNEEB Bhi ki bhee aur yah saab parh kar main bhut surprize hoi huo really humara "HUMZAAD" bhee hota hay waisy hay interesting baat kuo naa try kiya jaye ;)

سخنور
27-04-2009, 06:09 PM
سبلائم صاحب کیوں لوگوں کو بھٹکا رہے ہیں۔ ہمزاد وغیرہ کچھ نہیں ہوتا۔ اور یہ طریقہ ہمزاد دیکھنے کا آپ نے بتایا ہے یہ تو بصری واہمہ ہے۔ دھوپ اور سائے سے ایسے ہیولے آسانی سے نظر آجاتے ہیں۔ اور ظاہر ہے آپ اپنی ہی سایہ دیکھ رہے تھے تو دھوپ میں جب فضا میں دیکھیں گے تو وہی سایہ آپ کو فضا میں بھی نظر آئے گا۔ بھائی لوگوں کو بتائیں یہ سب ڈھکوسلا ہے۔ جو کہ آپ کو بھی پتہ ہے۔

Skyla
27-04-2009, 07:24 PM
بھائی لوگوں کو بتائیں یہ سب ڈھکوسلا ہے۔ جو کہ آپ کو بھی پتہ ہے۔

سخنور بھائی---
لوگوں کو بھی کچھ کچھ اندازہ تو ھورھا ھے ---لیکن معاملہ یہ ھے کہ--
بات چل نکلی ھے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے---

جینٹل مین
27-04-2009, 10:43 PM
مینب بھائی۔ ایک بہت عجیب بات ھے میں یہ مزاق نہیں کر رھی سنجیدہ بات ھے( حد ھو گئ اب مجھے بتانا پڑتا ھے کہ میں سنجیدہ ھوں)
ھمارے لیوینگ روم سے جب بھی کچن میں جائیں تو سامنے چائنا کیبنٹ پڑی ۔جس میں بڑا سا شیشہ لگا ھوا ھے۔ ھم دن میں 100 بار وہاں سے گزرتے ھیں اور ھر بار قدرتی طور پر شیشے پر نظر پڑتی ھے ۔ کھبی مہمان ھوں تو اپنا حلیہ چیک کرنے کو جان بوجھ کر بھی دیکھ لیتے ھیں۔ ہمیشہ ایک سا عکس نظر آتا ھے مگر پچھلے ویک اینڈ پر عجیب بات ھوئ جو پہلے کھبی نھیں ھوئ تھی، میں گھر میں بالکل اکیلی تھی اور دوپہر کا وقت تھا۔ میں وہاں سے گزری اور شیشے میں دیکھا تو ایک دم گھبرا کر رک گئ کیونکہ عکس تو بالکل ویسا ھی نظر آ رھا تھا جیسا ھر بار ھر وقت نارملی شیشے میں نظر آتا ھے مگر اسکے ساتھ ساتھ بالکل میرے ساتھ کھڑی ایک اور میں بھی وہاں نظر آ رھی تھی جو کہ ہیولے اور ذرا اندھیرے کی طرح تھا مگر قد بت نقوش ٪100 میری طرح کے تھے۔
پہلے تو میں ایکدم بہت ڈر گئ کہ یہ کون ھے میرے ساتھ ساتھ چل رھا بالکل میری طرح۔ پھر ہمت کر کے کئ بار وہاں اسی ایکشن میں بار بار لفٹ رائٹ کیا۔ یہاں وہاں چکر لگائے۔ مڑ کے دیکھا ۔گھوم کے دیکھا وہ ہیولا بالکل وھی کچھ کرتا جا رھا تھا جیسے میرا اپنا عکس کر رھا تھا یا میں خود کر رھی تھی۔
دل میں تو مجھے بہت ڈر لگا اور سوچا ضرور کوئ جن یا بھوت ھے جو ایسے کر کے مجھے پریشان کر رھا ھے، پھر سوچا شاید دھوپ بہت تیز ھے تو اسکی وجہ سے میرے عکس کے ساتھ ساتھ کوئ اور طرح کے عکس بھی بن رھے ہیں۔ اس وقت۔ یہی سوچ کر خود کو بہلا لیا مگر ابھی یہ سب پڑھ کر خیال آ رھا ھے کہیں وہ سچ میں میرا ھمزاد تو نھی تھا جس کو دھوپ کی کسی خاص ڈائریکشن کی وجہ سے اس لمحے میں اتفاق سے دیکھنا ممکن ھو گیا ھو؟
کیونکہ اس سے پہلے پوری لائف میں میں نے اپنا سایہ اور عکس تو 1000 بار دیکھے ھیں مگر اپنا ھیولہ پہلی بار دیکھا ھے۔
یا پھر میرا خیال بھی ٹھیک ھو سکتا ھے وہ دھوپ کی وجہ سے میرے 2 عکس بن رھے ھوں گے شییشے میں ایک میرا عام عکس اور دوسرا ہیولے کی صورت نظر آ رھا ھو گا۔ مگر بڑا عجیب اور ڈراؤنا تجربہ تھا۔ اور میں 2 یا 3 منٹ باقاعدہ مختلف طریقوں سے حرکت کر کر کے اس کی حرکات نوٹ کرتی رھی تھی جو بالکل مجھ جیسا تھا اور میرے ساتھ ساتھ تھا۔۔
ساحرہ باجی کا ہمزاد کچھ اس طرح کا ھو گا
http://i39.tinypic.com/309k6sj.jpg

;d

فراز
27-04-2009, 10:53 PM
;d ;d

جینٹل مین
27-04-2009, 11:02 PM
ایکسپرٹ بھائی سے ایک اور سوال ----
یہ واقعہ میری ایک دوست کی امی کا ھے --
آنٹی ایک گھریلو خاتون تھیں--اور مڈل ایج میں انسان صحت کے جن مسائل کا شکار ھو جاتا ھے -وہ ان کو بھی تھیں --لیکن اچانک انکو ھڈیوں میں شدید تکلیف شروع ھو گئ ،ڈاکٹر زکو دکھایا اور کافی علاج وغیر کرایا لیکن انکو آرام نھیں آیا حتیٰ کہ انکے سب ٹیسٹ بھی نارمل آے تو انہوں نے جادو کا علاج کرنے والوں سے رابطہ کیا اور ان لوگوں نے انھیں پکا یقین دلایا کہ وہ بس اس جادو ٹونے کی وجہ سے ھی بیمار ھیں ---خیر اس چکر میں پڑکر وہ بہت جگہ گیئں اور اپنا وقت اور پیسہ بھی کافی ضائع کی کیا لیکن انکی حالت میں کوئی فرق نا آیا بلکہ انکا مرض دن بہ دن اتنا بڑھ گیا کہ چلنا پھرنا بھی ختم ھوتا گیا ---
ایکبار کوئی فیملی انکی عیادت کو آئی تو انہوں نے ایک امام مسجد کا پتا ے کر کہا کہ ان سے ملیں --یہ روحانی علم رکھتے ھیں ---آنٹی ان سے ملیں تو انہوں نے قرآن پاک میں سے کچھ پڑھنے کو بتایا اور پانی وغیرہ دم کرکے دیا ---یہ سب بلا معاوضہ تھا ---اور انکی باتوں پر عمل کرنے سے آنٹی دو ،تین ھفتے میں بالکل ٹھیک
ھوگیئں--اتنی اچھی کہ لگتاتھا کبھی بیمار ھی نھیں ھویئں---
جب وہ ان امام صاحب کا شکریہ ادا کرنے گئیں اور ان سے اپنے مرض کی وجہ پر بات کی -تو انہوں نے ٹال دیا لیکن آنٹی کا اصرار بڑھتا گیا تو انھوں نے بتا دیا کہ یہ کسی کی طرف سے ان پر جادو تھا -- جب آنٹی نے نام پوچھا اور بےحد اصرار سے پوچھا تو انہوں نے پھر کچھ پڑھنے کو دیا ---
آنٹی نے انکا بتایا ھوا وظیفہ پڑھا اور اسقدر پابندی سے پڑھا کہ ایک نیا مسئلہ سامنے آگیا یعنی انکو عالم بیداری میں دو عورتیں نظر آتی تھیں --اور وہ دونوں انکے جاننے والوں میں سے تھیں --انکے ھاتھ میں ھڈی توڑنے کے اوزار تھے اور وہ باری باری ان پر وار کرتی تھیں ---یہ منظر انکو اس توتر سے دکھائی دیا کہ ان کی زندگی مشکل ھو گئی- یہ سب دیکھنے پر انھیں جسمانی تکلیف تو نھیں ھوتی تھی لیکن زھنی تکلیف کا اندازہ آپ لگا سکتے ھیں ---

پھر ان کا کیا علاج کیا

Noor-ul-Ain Sahira
28-04-2009, 06:03 AM
ساحرہ باجی کا ہمزاد کچھ اس طرح کا ھو گا
http://i39.tinypic.com/309k6sj.jpg

لا حول ولا قوت :mad::mad:>:(>:(۔ جینٹل مین بھائ میں نے آپکا کیا بگاڑا ہے۔ کونسا ادھار لے کر بھول گئ ہوں جو آپ میرا ایسا ہمزاد دکھا کر میری راتوں کی نیند اور دن کا چین چھین رہے ھیں۔

HJaved
28-04-2009, 06:24 AM
ساحرہ باجی کا ہمزاد کچھ اس طرح کا ھو گا
http://i39.tinypic.com/309k6sj.jpg

;d
;d;d

جینٹل مین
28-04-2009, 06:25 AM
لا حول ولا قوت :mad::mad:>:(>:(۔ جینٹل مین بھائ میں نے آپکا کیا بگاڑا ہے۔ کونسا ادھار لے کر بھول گئ ہوں جو آپ میرا ایسا ہمزاد دکھا کر میری راتوں کی نیند اور دن کا چین چھین رہے ھیں۔
اوہو سوری باجی وہ مجھے نہیں پتہ تھا میں وہ کالے جادو والا ھمزاد پوسٹ کر گیا

یہ رہا اورجنل ھمزاد صرف آپ کا

تھوڑی سی سانولی ھے پر میک اپ سے کام چل جائے گا http://i44.tinypic.com/2dwhu0.jpg

Skyla
28-04-2009, 09:37 PM
پھر ان کا کیا علاج کیا
یہ بات کافی پہلے میں نے سنی تھی --بہت زیادہ یاد نھیں --میراخیال ھے علاج میں کوئی ایک سورت پڑھنے کو کہا تھا اور کھانے میں شہد استمعال کرنا تھا ----اور پھر کچھ عرصے بعد انکو وہ سب نظر آنا بند ھوگیا تھا ---

sublime
30-04-2009, 05:54 PM
Aoa..Muneeb bhai main bhi ap se aik question karna chahon gi (sorry mujhe abhi urdu nahi likhni ati)
mara sath ab se 2 years pehla aik hi din main do asa wakiayat hua hain jo ka mujhe bohat ajeeb laga..
when i was in hostel..one day i was in my friend room..wahan hum 5 frends thin...the door was in front of a corridor ,main apni aik frend ka diagonaly bheti hui thi,but room main kunka hum sab frends hi bol ri thin n kafi shor tha,so she didnt knw that i was also in room,ka usna mujhe kaha ka abhi jab main tmain bula rahi thi to tum ayi kun nai..i was shoked,i said ka yar main to campus se ana ka bd se tumara hi room main hi hun..us na kaha ka nahi main na abhi 10 mins pehla tmain corridor main dekha tha ,n tum na dress bhi aur pehna tha n mujhe smile pass kar ka guzar gai thi...
lakin asa kuch nahi hua tha kun ka main usi ka roon main bheti thi...KIya ya Hamzad tha??
usi din after 2 hours ,main apna room main thi ka mari another frend (she livd in other hostel) usna knock kar ka aik subject ka notes manga..main na usa kaha ka yar sham ko de dun gi..n she said ok ..phir wo chali gayi..jub main na ratko usa kaha ka jo notes tum Dopeharko lana ayi thi wo la jao to us na kaha ka main to tmahara hostel ayi hi nahi thi...
aur main us din bohat tense hui,n mari frends bhi ka kiya ham log pagal ho gayin thin dopehar main...
yahi questin ha mara ka kiya ya Hamzad type kuch tha???
aj se pehla mujhe is bara main nahi pata tha..abhi ya thread parha to mara zehan main ya sab dubara a gaya..(doobara asa kabhi nahi hua phir)
plzz reply zaroor kijiya ga..thanx

سلامتی ھو آپ سب پر ، رب کائنات ھم سب سے راضی ھو ۔
اللہ تعالی نے انسانوں کے علاوہ بے شمار مخلوقات بھی پیدا کی ہیں ، جنات ان میں سے ایک ہیں ۔ جنات کے بے شمار قبیلے برادریاں اور نسلیں ہیں ، اور یہ جنات انسانوں کے ساتھ رھتے ہیں ۔ جنات کی دی گئی طاقتوں میں اڑنا ، غائب ہونا بہت اہم ہیں ، ان کے ایک قبیلہ جس کا نام چھلاوہ ہے کو ہی طاقت دی گئی ہے کہ وہ انسانی شکل میں آ سکتے ہیں ۔ جو واقعہ آپ کے ساتھ پیش آیا اس کی توجیہ یوں کی جاسکتی ھے کہ آپ کے ہوسٹل میں چھلاوہ جنات رہتے ہوں گے اور یہ کارستانی ان کی ہے ۔ اس طرح کے کیہ واقعات میرے ساتھ بھی پیش آ چکے ہیں ۔ ایک بات یاد رکھیں کہ جنات انسان کو جسمانی نقصان نہیں پہنچا سکتے شرف ذہن کو مفلوج کر سکتے ہیں ۔ دسری بات یہ کہ جنات اندھیروں کی مخلوق ہے اگر ہمارا اندر روشن ہے تو جنات خود بخود ہم سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں

سخنور
30-04-2009, 05:58 PM

بھائی میرے پاس بھی کوئی چھلاوہ یا جن یا کوئی بھوت یا کسی بھی قسم کی مافوق الفطرت مخلوق بھیج دو۔ مجھے دیکھنے کا بڑا شوق ہے۔

sublime
30-04-2009, 08:31 PM
بھائی میرے پاس بھی کوئی چھلاوہ یا جن یا کوئی بھوت یا کسی بھی قسم کی مافوق الفطرت مخلوق بھیج دو۔ مجھے دیکھنے کا بڑا شوق ہے۔

عزیز بھائی
سلام ھو آپ پر ،
سب سے پہلے تو یہ کہ میں کوئی عامل نہیں ہوں اور نہ ہی میرے قبضے میں کوئی جن بھوت ہے اور نہ ہیمیں نے محترمہ بہن کو جواب دیتے ہوئے یہ کہا ہے کہ وہ جن یا چھلاوہ میرا بھیجا ھوا تہا ۔ میرے جواب کو ایک بار پھر غور سے پڑھ لیجیے ۔
باقی رھی بات ڈھکو سلہ ھونے کی جیسا کہ آپ نے پچھلی پوسٹ میں لکہا ہے تو عرض ہے ، کہ نہ تو میں کسی خاص طرز فکر کی تبلیغ و ترویج کر رہا ہوں اور نہ کوئی پیری مریدی کا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ ہے ، اس تھریڈ کے شروع کرنے کا مقصد صرف اور صرف جعلی عاملوں کے ہتھکنڈوں سے آپ سب کو خبردار کرنے کے سوا کچھ نہیں یے ،
رہی بات بصری دھوکہ کی ، تو جناب والا بصری دھوکہ تو ہرگز نہیں ہے ، ہمزاد ایک سایہ ہی ہوتا ہے ، اس کا ٹھوس وجود نہیں ہوتا ، میں نے ایک بہن کے سوال کے جواب میں اسے دیکھنے کا طریقہ لکھا تھا ۔ ابتدا میں یہ ایک ہیولے کی صورت میں ہی نظر آتا ہے ، اپنی ریسرچ کے دوران ایک عامل سے میری بڑی تفشیل سے بات ہوئی اور اس کا کہنا تھا کہ کل اکیس دن کے عمل سے عام طور پر ہمزاد کو قابو کیا جا سکتا ہے ، اور اس نے اس کا اپنا آزمودہ طریقہ بھی بتایا تھا ،
اور حقیقت یہ ہے کہ میں خود اپنے ہمزاد سے مل چکا ہوں ،
ویسے ہر چیز کو مذاق میں نہ لیں ، اور طنزیہ تبصروں سے اجتناب کریں ،

ایک اور بہن نے دم کے سلسلے میں لکھا تو عرض ھے کہ قرآنی آیات کی تاثیر سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے ، میں خود حافظ قرآن ہوں اور عربی زبان بھی بہت اچھی طرح جانتا ہوں ۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے قرآن کو دم درود جھاڑپھونک کے لیے رکھ لیا ہے ، قرآن عمل کرنے کے لیے ہے ، میری بہن سورۃ یسین و بقرۃ کی تاثیر کی بابت لکھا ان سے کوئی انکار نہیں ، مگر اس تاثیر سے بھی زیادہ اہم ان میں موجود سائنسی حقائق اور احکام ہیں ، سورۃ بقرۃ سب سے طویل سورہ ہے اور اس میں سب سے زیادہ احکامات ہیں ، جن میں سب سے بڑا حکم سود کا اور باہمی لین دین میں بطریقہ کار کا ہے ، جس کی ہم ذرا بھی پروا نہیں کرتے ۔ میرے بات کرنے کا یہی مقصد ہے ،

سخنور
30-04-2009, 08:40 PM
کوئی عامل بھی سچا نہیں ہوتا یہ آپ والا ہو یا کوئی اور۔ سارے عامل جھوٹے ہیں۔ کسی کے پاس کوئی جن نہیں ہے۔ اپنے مسائل حل نہیں کر سکتے تو دوسروں کے مسائل کیا حل کریں گے۔

sublime
30-04-2009, 08:48 PM
کوئی عامل بھی سچا نہیں ہوتا یہ آپ والا ہو یا کوئی اور۔ سارے عامل جھوٹے ہیں۔ کسی کے پاس کوئی جن نہیں ہے۔ اپنے مسائل حل نہیں کر سکتے تو دوسروں کے مسائل کیا حل کریں گے۔

جتنا نقصان اس معاصرے میں عاملین حضرات نے پھنچایا ھے شاید ہی کسی اور چیز سے پہنچا ھو،
سخن ور بھائی پھر عرض کروں کہ میں نہ تو کوئی عامل ہوں اور نہ ہی کسی عامل کا کوئی خلیفہ یا نمائیندہ ، آپ شاید غلط سمجھ رہے ہیں ۔

Noor-ul-Ain Sahira
30-04-2009, 08:49 PM
کوئی عامل بھی سچا نہیں ہوتا یہ آپ والا ہو یا کوئی اور۔ سارے عامل جھوٹے ہیں۔ کسی کے پاس کوئی جن نہیں ہے۔ اپنے مسائل حل نہیں کر سکتے تو دوسروں کے مسائل کیا حل کریں گے۔

سخنور بھائ ۔کسی عامل پر تو میں بھی بالکل یقین نہیں رکھتی کیونکہ جن کے پاس ایسی کوئ طاقت ھو وہ کھبی شو نہیں کرتے ناکہ پیسے بٹوریں اس بات پر مگر
یہ باتیں بھی سچ ہیں کہ کچھ لوگوں کے پاس غیر معمولی صلاحتیں ھوتی ہیں اور انکی دسترس میں کچھ دوسری مخلوقات بھی ھوتی ہیں۔
اگر آپ قرآن کو پڑھیں تو انکا ذکر تو وہاں اکثر ملے گا۔ ھم انکو جھٹلانے کا تو تصور بھی نہیں کر سکتے نا۔

NaziNazi
30-04-2009, 08:51 PM
Asslam-0-allkum .... Ap ko itnee detail say ksay pata hai ...kia pakay passs koy ilam hai is topic say related ...ya pher ap kuch khas ker skatay hian ....mera mutlab hia ke baz dafa koy aisi cheez hotee hia jo God gifted hotee hia.....thanks

سخنور
30-04-2009, 08:56 PM
سخنور بھائ ۔کسی عامل پر تو میں بھی بالکل یقین نہیں رکھتی کیونکہ جن کے پاس ایسی کوئ طاقت ھو وہ کھبی شو نہیں کرتے ناکہ پیسے بٹوریں اس بات پر مگر
یہ باتیں بھی سچ ہیں کہ کچھ لوگوں کے پاس غیر معمولی صلاحتیں ھوتی ہیں اور انکی دسترس میں کچھ دوسری مخلوقات بھی ھوتی ہیں۔
اگر آپ قرآن کو پڑھیں تو انکا ذکر تو وہاں اکثر ملے گا۔ ھم انکو جھٹلانے کا تو تصور بھی نہیں کر سکتے نا۔

مگر یہ کس نے کہہ دیا کہ وہ پیغمبروں کے علاوہ عام لوگوں کی دسترس میں ہوں گے۔ پیغمبروں میں بھی یہ خصوصیت صرف حضرت سلیمان کو ودیعت کی گئی تھی۔ کیا قرآن میں ہے کہ جنوں تک عام انسانوں کی رسائی ہو سکتی ہے۔ جنوں تک رسائی صرف پیغمبروں کے لئے مخصوص تھی اور کوئی عام شخص ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

Noor-ul-Ain Sahira
30-04-2009, 09:08 PM

hmmmmmmmmmmmmmm
دیکھیں میرا نالج تو اس معاملے میں 0000۔000 ھے اس لئے بحث کا تو سوال ھی پیدا نہیں ھوتا میری طرف سے۔ مگر میری امی بتاتی ہیں کہ میرے دادا(میرے پیدا ھونے سے پہلے فوت ھو چکے تھے) کے پاس کچھ لوگ پوچھنے آتے تھے کچھ مسلئوں کا حل اور میرے دادا اس آدمی کی شرٹ اتار کر اس پر کچھ پڑھ کر دم کرتے تھے تو اسکی شرٹ کے اگلے اور پچھلے دامن میں کم سے کم ایک بالشت کا فرق پیدا ھو جاتا تھا جو کئ بار ان لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ھے جو سب کے سامنے ھوتا تھا یا پھر "کانا" جس سے قلم بنتے ہیں وہ بھی اسی طرح چھوٹا یا بڑا ھو جاتا تھا۔ اگر میں اس دور میں ھوتی تو ان سے یہ علم ضرور سیکھتی۔افسوس میں تو انکو کھبی دیکھ بھی نہیں سکی۔میں اکثر غصہ ھوتی ھوں گھر والوں پر کہ آپ لوگوں نے کیوں نہیں سیکھا یہ سب؟۔
آپکے خیال میں یہ محض کوئ شعبدہ بازی رھی ھو گی اس وقت؟۔

sublime
30-04-2009, 09:14 PM

آپ سورۃ جن ، سورۃ بقرۃ کا مطالعہ کریں آپ کو جواب مل جائے گا ۔

سخنور
30-04-2009, 09:27 PM
آپ سورۃ جن ، سورۃ بقرۃ کا مطالعہ کریں آپ کو جواب مل جائے گا ۔

میں تو کر چکا مطالعہ میرا مشورہ ہے آپ بھی غور سے مطالعہ کیجیے اور وہاں سے کوئی ایسا ریفرنس لائیے جس سے ثابت ہو کو جنوں کا عام آدمیوں سے کوئی اختلاط ہو سکتا ہے۔

سخنور
30-04-2009, 09:29 PM
hmmmmmmmmmmmmmm
دیکھیں میرا نالج تو اس معاملے میں 0000۔000 ھے اس لئے بحث کا تو سوال ھی پیدا نہیں ھوتا میری طرف سے۔ مگر میری امی بتاتی ہیں کہ میرے دادا(میرے پیدا ھونے سے پہلے فوت ھو چکے تھے) کے پاس کچھ لوگ پوچھنے آتے تھے کچھ مسلئوں کا حل اور میرے دادا اس آدمی کی شرٹ اتار کر اس پر کچھ پڑھ کر دم کرتے تھے تو اسکی شرٹ کے اگلے اور پچھلے دامن میں کم سے کم ایک بالشت کا فرق پیدا ھو جاتا تھا جو کئ بار ان لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ھے جو سب کے سامنے ھوتا تھا یا پھر "کانا" جس سے قلم بنتے ہیں وہ بھی اسی طرح چھوٹا یا بڑا ھو جاتا تھا۔ اگر میں اس دور میں ھوتی تو ان سے یہ علم ضرور سیکھتی۔افسوس میں تو انکو کھبی دیکھ بھی نہیں سکی۔میں اکثر غصہ ھوتی ھوں گھر والوں پر کہ آپ لوگوں نے کیوں نہیں سیکھا یہ سب؟۔
آپکے خیال میں یہ محض کوئ شعبدہ بازی رھی ھو گی اس وقت؟۔

یہ بالکل شعبدہ بازی ہے۔ اور یہ شعبدہ بازی کوئی بھی انسان کر سکتا ہے۔ یعنی کوئی ہندو بھی بلکہ ہندو یوگی اس معاملے میں زیادہ مشہور ہیں۔ ایسی شعبدہ بازی کے لئے مسلمان ہونا شرط نہیں ہے۔

Noor-ul-Ain Sahira
30-04-2009, 09:41 PM
یہ بالکل شعبدہ بازی ہے۔ اور یہ شعبدہ بازی کوئی بھی انسان کر سکتا ہے۔ یعنی کوئی ہندو بھی بلکہ ہندو یوگی اس معاملے میں زیادہ مشہور ہیں۔ ایسی شعبدہ بازی کے لئے مسلمان ہونا شرط نہیں ہے۔

شکریہ بھائ۔جیساکہ میں پہلے کہ چکی ھوں کہ میرے علم اتنا نہیں کہ تنقید یا تردید کر سکوں مگر میں خود ھر وقت بہت کینفیوز رھتی ھون ان معاملوں میں اور جاننے کی بھی بہت لگن ھے اور مجھے لگ رھا ھے کہ شاعری کے ساتھ ساتھ آپکو ان معاملات کا بھی کافی پتہ ھے تو پلیز ھیلپ می آؤٹ۔
کیا آپ مجھے فرق بتا سکتے ہیں۔

شعبدہ بازی
جادو
نظر باندھنا (لڑکی ھوا میں لٹکی ھوتی ھے اور رنگ گزارا جا رھا ھوتا ھے ارد گرد۔
وغیرہ کا فرق بتا سکیں تو بہت مشکور ھوں گی۔

رفعت
30-04-2009, 09:48 PM
السلام علیکم
سوچا تھا ہفتے والے دن تفصیل سے لکھوں گی لیکن سب آج ہی آگئے اس ٹاپک میں تو لکھنا چاہیے
جہاںتک بات ہمزاد کی ہے تو اس کے لیے اللہ تعالی نے لفظ قرین(ہمنشیں )استعمال کیا ہے ۔اور سورت ق اور سورت الزخرف میں اس کا ذکر بھی ہے
سورت ق آیت نمبر 20 سے لے کر 28 تک پڑھیں ترجمے کے ساتھ اور سورت الزخرف آیت نمبر 36،سے 38 تک پڑھا جائے تو اس میں دو ہمنشینوں کا ذکر ہے ایک ہمنشیں فرشتہ اور ایک شیطان۔ ایک تفسیر میں اس شیطان کا نام خنزب بھی لکھا گیا ہے اور صحیح مسلم اور ترمذی کی روایت بھی پڑھی تھی کہ ہر شخص کے ساتھ ایک فرشتہ اور ایک شیطان ہوتا ہے ،فرشتہ نیکی اور شیطان برائی کی صکاح دیتا ہے۔جہاںیہ پڑھا تھا وہاں باب نہیں لکھے تھے ورنہ وہ بھی لکھ دیتی۔اور تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہمیرا قرین بھی ہے جو کہ مسلمان ہو گیا ہے۔وہ مجھے برائی کی طرف راغب نہیں کرتا۔صرف حجرت عیسی اور حضرت مریم کے ساتھ ہمزاد پیدا نہیں کیا گیا۔۔یہ ابھی اس وقت یاد نہیں آرہا کہ کون سی تفسیر میں پڑھا تھا شاید احسن التفاسیر تھی،اگر آپ لوگوںمیں سے کسی کے پاس ہے تو ان سورتوں کی تفسیر میں دیکھ لیجئیے اور مجھے بھی بتائیے گا۔
اور صحیح بخاری میں ہت کہ حضرت عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ ذکر الہی کے وقت وہ شیطان الگ ہو جاتا ہے اور غافل ہونے پر ساتھی بن جانا ہے اور برائی کے وسوسے دالتا ہے۔
تو اس سب سے یہ تو ثابت ہے کہ کوئی بھی نام دے لیا جائے ہمزاد کا وجود ہے ،اور جو ہم کسی کی دو شخصیتوں کا ذکر کرتے ہٰں وہ بھی شاید اسی وجہ سے کہ جب انسان پر اس کا شیطان ہمزاد غالب آجائے تو جانے کیا کروا دے اس سے۔
ہاںدیکھنے کے بارے میں کہیں کچھ پڑھا نہیں ۔۔اور یہ جو دیکھنے کا طریقہ اپ نے بتایا ہے میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ ہم کسی بھی چیز کو غور سے دیکھ کر نظر ہٹائیں تو اس چیز کا ہیولہ دکتا ہے ،اب پتا نہیں کہ دیکھنا صحیح ہے یا نہیں یا واقعی میں نظر آتا ہے یا نہیں۔۔

جہاں تک بات دم کی ہے تو بھائی دم کے لیے پھونک مارنے سے شعائیں کیا نکلیں گی الٹا جراثیم نکلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی میں پھونک مار کر پینے سے منع فرمایا ہے،،البتہ مسنون دعائیں پڑھ کر پھونک مارنے سے اللہ تعالی سے امید ہوتی ہے کہ بیمار شفا یاب ہو جائے۔

حدیث ہے کہ جبرئیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم!آپ بیمار ہو گئے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں تو جبرئیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ دعا پڑھ کر دم کیا۔۔
بسم اللہ ارقیکمن کل شئی یوذیک ومن شر کل نفس او عین حاسداللہ یسفیک بسم اللہ ارقیک۔(صحیح مسلم باب الطب والمرض والرقی)

ایک اور حدیث ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ گھر میں جب کوئی بیمار ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم معوذات پڑھتے اور پھونک مارتے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو میں بھی معوذات پڑھ کے ان کے ہاتھ مبارک پر پھوکتی اور ان کا ہاتھ ان کے جسم پر پھیرتی۔

ابو سعید الخدری سے مروی ہے کہ صحابہکسی قبیلے کے پاس سے گزرے تو قبیلے والوں نے ان کی ضروریات کی پرواہ نہیں کی پھر قبیلے کے سردار کو بچھو نے کاٹا تو وہ صحابہ کے پاس منتر کے لیے آئے تیس بکریاں دیں تو ایک صحابی نے سورت فاتحہ پڑھ کر دم کیاتو وہ اچھا ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت فاتحہ تو رقیہ (منتر)(دم)قرار دیا اور بکریوں کو جائز قرار دیا،(صحیح مسلم)

اب ان احادیث سے تو یہی پتا چلتا ہے کہ مسنون دعا یا سورت پڑھے سے اللہ تعالی شفا دیتے ہیں ،اور سورت فاتحہ کے ناموںمیں ایک نام شفاء بھی ہے،،تویہ بات کیسے مانی جائے کہ پڑھے ہوئے کا اثر نہیں ہے ،وہ ٹھیک ہے کہ قرآن پاک میں احکامات ہیں ،اور اصل مقصد ان پر عمل کرنا ہی ہے لیکن اس بات سے بھی انکاری نہیں ہونا چاہیے کہ اللہ کے کلام میں شفاء نہیں ہے،،لوگوں نے قرآن کو دم درود کے لیے رکھ لیا غلط طریقوں سے ۔۔۔لیکن جو بات ثابت ہے کہ جو چیزی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائی ہٰں ان سے شفاء ملتی ہے تو اس کو چھوڑا صحیح نہیں
سائس کی ترقی ایک طرف لیکن جو سچ ہے وہ سچ ہے

سخنور
30-04-2009, 09:51 PM
شکریہ بھائ۔جیساکہ میں پہلے کہ چکی ھوں کہ میرے علم اتنا نہیں کہ تنقید یا تردید کر سکوں مگر میں خود ھر وقت بہت کینفیوز رھتی ھون ان معاملوں میں اور جاننے کی بھی بہت لگن ھے اور مجھے لگ رھا ھے کہ شاعری کے ساتھ ساتھ آپکو ان معملات کا بھی کافی پتہ ھے تو پلیز ھیلپ می آؤٹ۔
کیا آپ مجھے فرق بتا سکتے ہیں۔

شعبدہ بازی
جادو
نظر باندھنا (لڑکی ھوا میں لٹکی ھوتی ھے اور رنگ گزارا جا رھا ھوتا ھے ارد گرد۔
وغیرہ کا فرق بتا سکیں تو بہت مشکور ھوں گی۔

یہ ساری شعبدہ بازی کے ہی مخلتف مدارج ہیں۔ جادو کی میری نظر میں کوئی حقیقت نہیں۔

Skyla
30-04-2009, 10:04 PM
یہ ساری شعبدہ بازی کے ہی مخلتف مدارج ہیں۔ جادو کی میری نظر میں کوئی حقیقت نہیں۔

جادو اور شعبدہ بازی میں ضرور فرق ھے --- لیکن ھم جادو کو جھٹلا نہیں سکتے کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اسکا ھونا ثابت ھے ---

سخنور
30-04-2009, 10:06 PM
جادو اور شعبدہ بازی میں ضرور فرق ھے --- لیکن ھم جادو کو جھٹلا نہیں سکتے کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اسکا ھونا ثابت ھے ---

مجھے اسی جواب کی توقع تھی۔ صرف ایک آیت ہے جس میں کہا گیا ہے گرہوں پر پھونک مارنے والیوں کے شر سے۔ اور اس آیت کے مختلف علما حضرات مخلتف تشریح کرتے ہیں۔ جادو کا لفظ بہرحال قرآنِ مجید میں نہیں ہے۔

Skyla
30-04-2009, 10:15 PM
معزرت چاھتی ھوں کہ میرا اتنا علم نہیں کہ اپنی بات کے حوالہ جات دے سکوں---
لیکن سیرت کی کتابوں میں ایک واقعہ کا زکر ملتا ھے جس میں ایک یہودی لڑکے نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بالوں پر جادو کرکے پرانے کنویں میں پھینک دیا تھا اور اسی جادو سے شفایابی کے لیے سورت فلق اور سورت والناس نازل ھوی تھیں---
اس واقعے کو رفعت تم وضاحت سے بتا سکتی ھو تو پلیز بتاؤ ---
میرے خیال سے یہی جادو کا ثبوت ھے --

SumairaMuzaffer
30-04-2009, 10:24 PM
ایک آنٹی کو میں جانتی ہوں ان کے ابو نے ایک بزرگ کی بہت خدمت کی تھی وہ بزرگ بہت نیک تھے ان کے پاس علم تھا یہی کہا جاتا ہے کیونکہ ان وہ وفات ہو گے ہے اچھا تو ان آنٹی کے ابو نے ان کی خدمت کی تو ان نے ان کو بھی علم دیا اور آگے ان کی اولاد کو بھی یعنی یہ آنٹی اور ان کے نہن بھائی کو ایک بہن جن نکالتی ہے ایک بھائی دم کرتا ہے اور یہ آنٹی سب کو ان کی مشکلات کا حل بتاتی ہے پتہ نہیں اللہ نے اب کو غیب کا علم دیا ہے یا پھر پتہ نہیں مگر ان کے پاس بہت لوگ آتے ہیں اور جو بات پوچھتے ہیں ان کو بتاتی بھی اور ساتھ میں قرآن پاک کی کوئی سورت بھی دیتی ہے ان سے جب کوئی بات پوچھے تو وہ آنکھوں کو بند کر کے کچھ پڑھتی ہے اور پھر آنکھوں کو کھول کربتاتی ہے اور کبھی کبھی کسی سے کہتی ہے تم کل آنا میں کل بتاؤ گی اور پھر وہ اس کو اگلا دن کہتی ہے رات بابا جی سے بات ہوتی تو وہ اس کو وہ بات بتاتی ہے جو ہو مگر میں سوچتی ہو کے ایک شخص وفات ہو گیا تو وہ ان کو کسے بات بتاسکتے ہے ویسے یہ میں کہو گی کہ اللہ اپنے نیک بندوں کو تھورا بہت تو علم دیتت ہو گا

SumairaMuzaffer
30-04-2009, 10:34 PM
میں ایک اور بات معلوم کرنی تھی میرے ساتھ اس طرح بہت بارا ہوا ہے کہ میں لیٹی ہو تو مجھے اس طرح لگتاہے جس میرے ساتھ کوئی اور بھی سانس لے رہا ہو اس وقت میں بہت حیران ہوتی ہو یہ کیا ہوا میرے ساتھ بھائی مجھے بتائے گے کہ میرے ساتھ اس طرح کیوں ہو تا ہے

Skyla
30-04-2009, 10:38 PM
ایک آنٹی کو میں جانتی ہوں ان کے ابو نے ایک بزرگ کی بہت خدمت کی تھی وہ بزرگ بہت نیک تھے ان کے پاس علم تھا یہی کہا جاتا ہے کیونکہ ان وہ وفات ہو گے ہے اچھا تو ان آنٹی کے ابو نے ان کی خدمت کی تو ان نے ان کو بھی علم دیا اور آگے ان کی اولاد کو بھی یعنی یہ آنٹی اور ان کے نہن بھائی کو ایک بہن جن نکالتی ہے ایک بھائی دم کرتا ہے اور یہ آنٹی سب کو ان کی مشکلات کا حل بتاتی ہے پتہ نہیں اللہ نے اب کو غیب کا علم دیا ہے یا پھر پتہ نہیں مگر ان کے پاس بہت لوگ آتے ہیں اور جو بات پوچھتے ہیں ان کو بتاتی بھی اور ساتھ میں قرآن پاک کی کوئی سورت بھی دیتی ہے ان سے جب کوئی بات پوچھے تو وہ آنکھوں کو بند کر کے کچھ پڑھتی ہے اور پھر آنکھوں کو کھول کربتاتی ہے اور کبھی کبھی کسی سے کہتی ہے تم کل آنا میں کل بتاؤ گی اور پھر وہ اس کو اگلا دن کہتی ہے رات بابا جی سے بات ہوتی تو وہ اس کو وہ بات بتاتی ہے جو ہو مگر میں سوچتی ہو کے ایک شخص وفات ہو گیا تو وہ ان کو کسے بات بتاسکتے ہے ویسے یہ میں کہو گی کہ اللہ اپنے نیک بندوں کو تھورا بہت تو علم دیتت ہو گا
یہاں ویسٹ میں بھی ایسے لوگ ھیں جو مسلمان نہیں ھیں --انکو سائکیک کہا جاتا ھے --اسطرح کے علم کا دعویٰ بہت لوگ کرتے ھیں ---
ایک ٹی وی شو ھے --میڈیم کے نام سے ---اس میں بھی ایک ایسی ھی عورت دکھائی گئی ھے --جو اپنے علم کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی مدد کرتی ھے اور کرمنلزکو پکڑنے میں مدد دیتی ھے ---
پتانہیں سچ کیا ھے ---

Noor-ul-Ain Sahira
30-04-2009, 10:39 PM
میں بہت حیران ھوں اس وقت ۔ آج صبح جب میں آفس پہنچی تو باس نے مجھے دیکھتے ھی بولا۔ آج ھم میں سے کسی ایک کے ساتھ بہت برا ھونے والا ھے ۔میں بہت خوفزدہ ھوں۔(میرا باس بہت ھنس مکھ اور فنی ھے۔ کھبی سنجیدہ نہیں ھوتا)
اسکی یہ بات سنتے ھی میرا تو پریشانی سے برا حال ھونے لگا کہ یہ اس نے کیوں کہا وہ بھی اتنی سنجیدگی سے؟
میں نے بار بار اس سے پوچھا کیا تم لوگ خدا نا کرے مجھے لےآف تو نہیں کرنے والے جاب سے آج ؟ کیونکہ آدھی کمپنی تو پہلے خالی ھو چکی ھے۔ ھر روز بہت لے آف ھوتے ہیں یہاں پر۔
تو وہ بولا ۔مجھے اسکا پتہ نہیں مگر ھم میں سے کسی ایک کے لئے یہ بہت برا دن ھے اور کس ایک کا ھم میں سے بہت نقصان ھونے والا ھے۔
خیر اس وقت سے میں بہت پریشان بیٹھی تھی۔ بار بار اگلے مہینے کی ساری لسٹ چیک کر رھی تھی۔ ھر لسٹ ۔ھر میٹینگ میں میرا نام ھے اور یہ لسٹ کل ھی بنی ھے ابھی ۔ میں سوچ رھی تھی خدا نا کرے اگر مجھے لے آف کرنا ھے تو پھر ھر لسٹ میں میرا نام کیسے ھے اگلے مہینے میں؟
بہت ذیادہ اپ سیٹ ھو رھی تھی صبح سے مگر کام کرنے کا بھی دل نہیں کر رھا تھا اسی لئے کلوزنگ کے لاکھوں کام چھوڑ چھاڑ کر آرام سے ون اردو پر آ گئ کہ اب جو ھو گا دیکھا جائے گا بس۔
اور ابھی ابھی ابھی اطلاع ملی ھے کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے ایک بندے کا بہت خطرناک ایکسیڈینٹ ھوا ھے۔ شکر ھے وہ بچ گیا مگر ویسے کافی نقصان ھوا ھے اسکا ۔ کار ٹوٹل ھو گی۔
یہ سنتے ھی ابھی میرا باس میرے پاس آ کر بولا۔
دیکھا میں نے صبح ھی تمھیں بتا دیا کہ آج ایسا کچھ ھونے والا ھے؟
تو یہ کیا ھے پھر؟
اتنی ذیادہ طاقت ور "چھٹی حس؟

Skyla
30-04-2009, 10:42 PM
پتانیہں ساحرہ اسکو کیا کہیں گے لیکن چھٹی حس کو میں مانتی ھوں ----

رفعت
30-04-2009, 11:02 PM
سخنور بھائی آپ جادو کے وجود کو کیسے جھٹلا سکتے ہیں جبکہ قرآن پاک میں سورت بقرہ میں ہے کہ
ولکن الشییاطین کفروا یعلمون الناس السحر پوری آیت
ترجمہ
"لیکن شیطان کافر ہو گئے وہی لوگوں کو سحر یعنی جادو سکھاتے ہیں اور علم کی بھی تعلیم دیتے ہیں جو مقام بابل پر ہاروت اور ماروت پر اتارا گیا تھا ،اور وہ دونوں کسی کو بھی اس علم کی باتیں نہیں سکھلاتے تھے ،جب تک یہ نہ کہہ دیتے دیکھو اللہ ے ہم کو دنیا میں آزمائش کے لیے بھیجا ہے تو جادو سیکھ کر کافر مت بن جاؤ مگر لوگ ان دوونں کے اس طرح کہہ دینے کے پر بھی ان سے جادو سیکھ لیتے جس سے وہ مرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی دال دیتے ہیں اور یہ جادوگر جادو کی وجہ سے بغیر اللہ کے حکم کے کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔"

اسی طرح سورت طہ میں ہے کہ

ولا یفلح الساحر حیث اتی

"جادوگر جہاں بھی جائے بامراد نہیں ہوتا۔"

اور سورت انبیاء میں فرمایا

افتاتون السحر وانتم تبصرون
"کیا تم دیکھ سمجھ کر بھی جادو کی پیروی کرتے ہو"

اور سورت فلق میں ہے کہ

من شر النفاثات فی العقد
"اور بدی ہے ان عورتوں کی جو گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔۔

اب ایک صرف ایک حدیث لکھوں گی باقی رات کو واپس آکر ان شاءاللہ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا نے بیان کیا کہ بنی زریق کے ایک شخص یہودی لبید بن اعصم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کر دیا تھا اور اس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز کے متعلق خیال کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کام کر لیا ہے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہو کام نہ کیا ہوتا،ایک دن یا ایک رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف رکھتے تھے اور مسلسل دعا کر رہے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ! تمہیں معلوم ہے اللہ سے جو بات میں پوچھ رہا تھا اس نے اس کا جواب مجھے دے دیا،میرے پاس دو فرشتے (حضرت جبرئیل اور حضرت میکائیل علیھما السلام)آئے۔ایک میرے سر کی طرف کھڑا ہوا اور دوسرا میرے پاؤں کی طرف۔ایک نے اپنے دوسرے ساتھی سے پوچھا ان صاحب کی بیماری کیا ہے? دوسرے نے کہا کہ ان پر جادو ہوا ہے۔اس نے پوچھا کس نے جادو کیا ہے? جواب دیا لبید بن اعصم نے۔۔پوچھا کس چیز میں? جواب دیا کہ کنگھی اور سر کے بال میں جو نر کجھور کے خوشے میں رکھے ہوئے ہیں
سوال کیا اور یہ جادو ہے کہاں?
جواب دیا،زروان کے کنؤیں میں
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کنویں پر اپنے چند صحابہ کے ساتھ تشریف لے گئے اور جب واپس آئے تو فرمایا عائشہ! اس کا پانی ایسا تھا جیسے مہندی کا نچوڑ ہوتا ہے اور اس کے کجھور کے درختوں کے سر شیطان کے سروں کی طرح تھے۔میں نے عرض کی
یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ نے اس جادو کو باہر کیوں نہ کر دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی نے مجھے اس سے عافیت دے دی اس لیے میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ اب میں خواہ مخواہ لوگوں میں اس برائی کو پھیلاؤں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جادو کا سامان کنگھی بال خرما کا غلاف ہوتے ہٰں اسی میں دفن کر دیا،
صحیح بخاری،کتاب الطب

ابھی امید ہے آپ جادو تو ثابت ہو گیا قرآن حدیث سے مزید ان شاء اللہ آج ہی لکھوں گی

SumairaMuzaffer
30-04-2009, 11:07 PM
یہاں ویسٹ میں بھی ایسے لوگ ھیں جو مسلمان نہیں ھیں --انکو سائکیک کہا جاتا ھے --اسطرح کے علم کا دعویٰ بہت لوگ کرتے ھیں ---
ایک ٹی وی شو ھے --میڈیم کے نام سے ---اس میں بھی ایک ایسی ھی عورت دکھائی گئی ھے --جو اپنے علم کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی مدد کرتی ھے اور کرمنلزکو پکڑنے میں مدد دیتی ھے ---
پتانہیں سچ کیا ھے ---

ویسے یہاں پر بھی ایک گوری ہے میرے شوہر جب اس کے گھر کام کرنے جاتے ہے تو کچھ نہ کچھ بتاتی ہے ایک مرتبہ اس نے بتایا کہ تم لوگ کے گھر کوئی خوشی ہوگئ اور اس میں ایک چھوٹے قد کی عورت ڈانس کررہی ہے تم ہم سوچنے لگے کہ ہم ہاں تو کوئی چھوٹے قد والا نہیں مگر جلد ہی میری نند کی شادی ہو گئ ابھی ہم اس کی شادی کرنا نہیں چاہتے تھے مگر کرنے پر گئ اچھا تو اس کی ساس چھوٹے قد کی تھی اور ایک مرتبہ پھر اس کوئی کا م کرونا تھا تو میرے شوہر گے تو اس نے پھر کہا کہ تم رہ چھوٹے بھائی کی شادی ہوگی ہے تو ان نے کہا نہیں مگر وہ کہنے لگی ہو گی ہے اور واقعی ہم پاکستان گئے تو اس کا نکاخ ہو گیا

Skyla
30-04-2009, 11:07 PM
رفعت اتنی اچھی پوسٹ پر تمھارا شکریہ اور تمھارے لیے پوائنٹس---

رفعت
30-04-2009, 11:12 PM
ہاں ساحرہ اس کو شاید چھٹی حس ہی کہتے ہٰیں میرے ساتھ تو اکثر ہوتا ہے پاکستان میں کوئی بیمار ہو یا کچھ بھی غلط ہو میری فیملی میں تو مجھے ادازہ ہو جاتا ہے اور جب فون کر کے پوچھو تو کچھ نہ کچھ ضرور ہوا ہوتا ہے۔اور اب تو وہ لوگ مزاق بناتے ہیں کہ تمہیں کیسے پتا چل جاتا ہے ،

Noor-ul-Ain Sahira
30-04-2009, 11:14 PM
رفعت اتنی اچھی پوسٹ پر تمھارا شکریہ اور تمھارے لیے پوائنٹس---

Meri teraf sey bhi ;d;d

دانیہ
30-04-2009, 11:16 PM
جزاک اللہ رفعت
اللہ تمہارے اور ہمارے علم میں اضافہ فرمائے آمین

Diya
30-04-2009, 11:16 PM
Meri teraf sey bhi ;d;d

meri traf se bhi thanxxxx n 20 points...

رفعت
30-04-2009, 11:31 PM
یعنی کہ اب میں بھی پوائنٹ دوں سب کو
تم سب کے بھی پوائٹس

Biya
01-05-2009, 03:06 PM
جزاک اللہ رفعت ۔
اتنی اچھی تفصیل سے اور حوالہ جات سے بات سمجھانے کے لیئے بہت شکریہ۔
آپ کے لیئے میری طرف سے بھی کچھ پوائنٹس۔

sublime
04-05-2009, 05:37 PM
سخنور بھائی آپ جادو کے وجود کو کیسے جھٹلا سکتے ہیں جبکہ قرآن پاک میں سورت بقرہ میں ہے کہ
ولکن الشییاطین کفروا یعلمون الناس السحر پوری آیت
ترجمہ
"لیکن شیطان کافر ہو گئے وہی لوگوں کو سحر یعنی جادو سکھاتے ہیں اور علم کی بھی تعلیم دیتے ہیں جو مقام بابل پر ہاروت اور ماروت پر اتارا گیا تھا ،اور وہ دونوں کسی کو بھی اس علم کی باتیں نہیں سکھلاتے تھے ،جب تک یہ نہ کہہ دیتے دیکھو اللہ ے ہم کو دنیا میں آزمائش کے لیے بھیجا ہے تو جادو سیکھ کر کافر مت بن جاؤ مگر لوگ ان دوونں کے اس طرح کہہ دینے کے پر بھی ان سے جادو سیکھ لیتے جس سے وہ مرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی دال دیتے ہیں اور یہ جادوگر جادو کی وجہ سے بغیر اللہ کے حکم کے کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔"

اسی طرح سورت طہ میں ہے کہ

ولا یفلح الساحر حیث اتی

"جادوگر جہاں بھی جائے بامراد نہیں ہوتا۔"

اور سورت انبیاء میں فرمایا

افتاتون السحر وانتم تبصرون
"کیا تم دیکھ سمجھ کر بھی جادو کی پیروی کرتے ہو"

اور سورت فلق میں ہے کہ

من شر النفاثات فی العقد
"اور بدی ہے ان عورتوں کی جو گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔۔

اب ایک صرف ایک حدیث لکھوں گی باقی رات کو واپس آکر ان شاءاللہ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا نے بیان کیا کہ بنی زریق کے ایک شخص یہودی لبید بن اعصم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کر دیا تھا اور اس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز کے متعلق خیال کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کام کر لیا ہے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہو کام نہ کیا ہوتا،ایک دن یا ایک رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف رکھتے تھے اور مسلسل دعا کر رہے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ! تمہیں معلوم ہے اللہ سے جو بات میں پوچھ رہا تھا اس نے اس کا جواب مجھے دے دیا،میرے پاس دو فرشتے (حضرت جبرئیل اور حضرت میکائیل علیھما السلام)آئے۔ایک میرے سر کی طرف کھڑا ہوا اور دوسرا میرے پاؤں کی طرف۔ایک نے اپنے دوسرے ساتھی سے پوچھا ان صاحب کی بیماری کیا ہے? دوسرے نے کہا کہ ان پر جادو ہوا ہے۔اس نے پوچھا کس نے جادو کیا ہے? جواب دیا لبید بن اعصم نے۔۔پوچھا کس چیز میں? جواب دیا کہ کنگھی اور سر کے بال میں جو نر کجھور کے خوشے میں رکھے ہوئے ہیں
سوال کیا اور یہ جادو ہے کہاں?
جواب دیا،زروان کے کنؤیں میں
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کنویں پر اپنے چند صحابہ کے ساتھ تشریف لے گئے اور جب واپس آئے تو فرمایا عائشہ! اس کا پانی ایسا تھا جیسے مہندی کا نچوڑ ہوتا ہے اور اس کے کجھور کے درختوں کے سر شیطان کے سروں کی طرح تھے۔میں نے عرض کی
یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ نے اس جادو کو باہر کیوں نہ کر دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی نے مجھے اس سے عافیت دے دی اس لیے میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ اب میں خواہ مخواہ لوگوں میں اس برائی کو پھیلاؤں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جادو کا سامان کنگھی بال خرما کا غلاف ہوتے ہٰں اسی میں دفن کر دیا،
صحیح بخاری،کتاب الطب

ابھی امید ہے آپ جادو تو ثابت ہو گیا قرآن حدیث سے مزید ان شاء اللہ آج ہی لکھوں گی

رفعت بہن، جزاک اللہ ،
اللہ تعالے آپ کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے ۔ دنیا اور آخرت میں آپکے لیے آسانیاں پیدا کرے ۔

رفعت
04-05-2009, 05:38 PM
جزاک اللہ خیرا بھائی
اتنی اچھی دعا کے لیے

دانیہ
21-05-2009, 01:35 AM
اتنے دنوں سے یہاں خاموشی ہے
کیا کسی نے بھی ابھی تک ہمزاد کو نہیں ;)بلایا;)

Noor-ul-Ain Sahira
21-05-2009, 02:05 AM
اتنے دنوں سے یہاں خاموشی ہے
کیا کسی نے بھی ابھی تک ہمزاد کو نہیں ;)بلایا;)

تمکے ھوتے ھوئے ھمزاد کی کیا ضرورت ھے کسی کو بھلا؟:cool:

دانیہ
21-05-2009, 02:08 AM
تمکے ھوتے ھوئے ھمزاد کی کیا ضرورت ھے کسی کو بھلا؟:cool:
:(:(
میں تو خود اپنے ہمزاد کی تلاش میں ہوں کہ کھاتا وہ ہے لگ مجھے جاتا ہے ۔ شاپنگ وہ کرنے بل میں بھروں ۔ون اردو پر ٹائم وہ گذارے نام میرا آئے

Noor-ul-Ain Sahira
21-05-2009, 02:29 AM
lolz

جینٹل مین
21-05-2009, 05:09 AM
:(:(
میں تو خود اپنے ہمزاد کی تلاش میں ہوں کہ کھاتا وہ ہے لگ مجھے جاتا ہے ۔ شاپنگ وہ کرنے بل میں بھروں ۔ون اردو پر ٹائم وہ گذارے نام میرا آئے
یہ کیسی بیماری ھے۔۔۔ ???

دانیہ
21-05-2009, 05:10 AM
یہ کیسی بیماری ھے۔۔۔ ???
اس بیماری کا نام ہے ہمزاد!!!!!!!!!!!!

جینٹل مین
21-05-2009, 05:24 AM
اس بیماری کا نام ہے ہمزاد!!!!!!!!!!!!
نہیں نہیں اسے ھمزاد نہیں کہتے اسے وہ بیماری کہتے ھیں جس کا نام میں ایجاد کرنے کی کوشش میں لگا ھوں ابھی۔۔۔

جب میں تقریباً 13 14 سال کا تھا تو میں نے ایک جادو کرنے کی کوشش کی تھی ;d
جس کی پاداش میں، میں نے اپنی دو انگلیاں اور ایک پاؤں کافی حد تک جلا دیا تھا۔۔ انشاءاللہ موقع ملتے ضرور بتاؤں گا کہ کیا ھوا تھا۔۔۔۔

Biya
19-07-2009, 05:43 PM
السلام علیکم !

منیب بھائی آپ کہاں غائب ہوگئے ہیں جناب؟
سب خیریت تو ہے نا؟
آپ نے کہا تھا کہ اپنی کچھ ریسرچ شیئر کریں گے ہم سب کے ساتھ ۔

اور آپ سے پوچھنے کے لیے کچھ سوال بھی ہیں میرے زہن میں؟
آپ آئیں تو پوچھوں؟
:)

sublime
23-07-2009, 01:50 PM
piyari behan, Ghaib kahin nahi howa, pakistan main bad tareen loadsheding nay net say door kar rakha hay.

Diya
29-07-2009, 04:06 PM
;d;d;d;d

1UM-SiteAdmins
29-07-2009, 04:12 PM
ھوں

ھمزاد کا انتقام

بہن جی کوئی بھی پراسرار عمل کرنے سے پہلے اپنے اردگرد شیلڈ لگانی ھوتی ھے جو آپ نے نہیں لگائی تو پھر جنات سے تو کچھ بھی بعید نہیں۔

بہرحال مجھے افسوس ھوا اور آپ سے ھمدردی ھے کم از کم 20 کرونر کا میک اپ ضائع ھو گیا ھو گا۔

یا پھر ھو سکتا ھے کہ

پرندے کا پیغام

یہ ھو کہ

ھمزاد دیکھنا ھے؟

تو جاؤ منہ دھو کے آؤ

آپ منہ دھو کے دوبارہ گئی نہیں۔

اس واقعے سے ھٹ کے مجھ سے کوئی مک مکا کر لیں اور پنجابی کا بکثرت استعمال چھوڑ دیں۔
~

Naqsh
29-07-2009, 04:37 PM
مجاجنی جی۔

وہ آپ نے ڈراموں میں دیکھا ھے نہ کے روتی ھوئ ھیروین سے پوچھو تو وہ کھتی ھے۔۔۔۔۔۔۔نھیں نھیں میں رو تو نھیں رھی

اسی طرح میں بھی ھنس تو نھیں رھی۔

Biya
29-07-2009, 04:51 PM
;d
;d
لو جی مجاجنی سس ! اتنے مزے کا لطیفہ سنایا ہے اور اب کہہ رہی ہیں کہ ہنسیں بھی نہ۔
یہ تو جیادتی ہے نا ۔
پھر اب دوبارہ ٹرائی کرنے کا ارادہ ہے کہ نہیں؟

Naqsh
29-07-2009, 05:32 PM
ارے ارے کھاں جا رھی ھیں بھنا۔
چلٰیں غصہ تھوک دیں اور واپس آ جائیں،چلیں کیا ایک جگہ رھتے ھوے دس باتٰیں نھیں ھوتیں تو کیا کوئ یوں چھوڑ کر جاتا ھے۔
واپس آ جاٰئیں we all love you sis.

1UM-SiteAdmins
29-07-2009, 05:35 PM
آپ کی بات بالکل ٹھیک ھے۔ فورم پر ایسا ھو رھا ھے۔

آپ کو میری بات بری لگی مجھے اس پر افسوس ھے اور اس کے لیے میں معذرت چاھتا ھوں۔
:(

مگر جو دوسرا اتنا دلچسپ تبصرہ میں نے کیا اس کی تعریف بھی تو کر دیں۔

شاید غیر اردو زبانوں میں گفتگو سے پرھیز کے لیے ایک مہم چلانی پڑے گی تا کہ سب ھی باز آ جائیں ورنہ
ٹوٹ کر بکھرنے میں دیر کتنی لگتی ھے

Barvi
29-07-2009, 05:58 PM
مجھے پتا تھا کہ آپ یہ زرور کہیں گے آج صرف ہیومر ٹچ دینے کیلیئے کچھ لفظ ہوز کیے ھین ۔۔۔۔۔
اورمجھے اُمید ھے کہ اب جو مین آپ سے کہنے جا رہی ھون وہ آپکو بھی اتنا ھی بُرا لگے گا جتنا کہ آپکی بات مجھے لگی۔۔۔۔
جس دن سے آپ نےمنع کیا تھا اس کے بعد مین نے پنجابی نھی لکھی اور اگر لکھی بھی تو اک ادھ لفظ۔۔۔
لیکن اس دن کے بعد فورم پر مین دیکھ رھی ھون کہ پنجابی سٹل لکھی جا رہی ھے اور مین آپکو اسکی کئی مثالین ابھی کل اور آج کی پوسٹس مین سے دے سکتی ھون۔۔۔
کیا یہ قانون صرف میرے لیے ھے?
کیا صرف مجھ پر ایکسٹرا نظر رکھی جا رہی ھے?
کیا یہ کھلا تظاد نھی?
یہ پھر دوغلا پن?
کیا کچھ مخصوص لوگون کیلیئے یہ قانون لاگو نھی?
ویسے قانون سب کیلیے اک ھو نہ کی کسی اک کی ?
گلے کا پھندا
میرا خیال ھے اتنے اچھے مشن اور فورم کے قانون میری وجہ سے ڈسٹرب نھی ھونے چایے۔۔۔
اسکا اک ہی مُک مُکا ھے لالا جی
مین ھون گی تو کوئی قانون ٹوٹے گا نا? پلیز میری آی ڈی ڈیلیٹ اور بین کر دین مین اب نھی آؤنگی۔۔۔
تھینکس فار ایوری تھنگ اینڈ ایوری ون ۔۔۔۔
مئے گاڈ بلیس آل اور ترقیان کرو۔۔۔۔

اب تو ٹیم بھائی نے معذرت کرلی ہے ۔ بہنا۔ براہ مہربانی غصہ تھوک دیں اور واپس آجائیں۔

Noor-ul-Ain Sahira
29-07-2009, 08:42 PM
میرا خیال ھے اتنے اچھے مشن اور فورم کے قانون میری وجہ سے ڈسٹرب نھی ھونے چایے۔۔۔
اسکا اک ہی مُک مُکا ھے لالا جی
مین ھون گی تو کوئی قانون ٹوٹے گا نا? پلیز میری آی ڈی ڈیلیٹ اور بین کر دین مین اب نھی آؤنگی۔۔۔
تھینکس فار ایوری تھنگ اینڈ ایوری ون ۔۔۔۔
مئے گاڈ بلیس آل اور ترقیان کرو۔۔۔۔

مجاجنی کڑی
میں کھبی سوچ بھی نہیں سکتی تم ایسا بھی کر سکتی ہو۔ کیا ھو گیا ھے تمہیں؟۔ ٹیم بھیا تو بالکل مذاق کر رہے تھے۔ کسی کو بھی انکی بات ذرا بھی سنجیدہ نہیں لگی ان لیس کہ تم نے نا صرف اسکا اتنا غیر معمولی سنجیدہ جواب دیا بلکہ ساتھ ہی جانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ بری بات مجاجنی۔ اچھے بچے کھبی ایسا نہیں کرتے نا ہی کوی اتنی بڑی بات ہے جسکا رد عمل اس قدر شدید ہوتا۔ اگر بات اتنی بڑی ہوتی تو یقین کرو میں تمھارے ساتھ علم بغاوت بلند کرنے میں سب سے آگے ہوتی لیکن ہنسی مذاق کی بات پر میں تمہیں اتنا برا ماننے نہیں دے سکتی۔ میرے پاس تو تمہارا کوئ پرسنل ایڈریس ۔ای میل وغیرہ بھی نہیں ہے جہاں تمکو ریچ کر سکوں۔۔
تم تو ہمارے فورم کی رونق ہو۔ ہم تمھارے بغیر کتنے بور ہو جائیں گے۔ اور ویسے بھی میں تو اپنے سارے نئے سوٹ سینے سے پہلے تمھارے پوسٹ کئے ہوئے ڈئزائین دیکھتی ہوں
تمہارے بغیر تو میرے سارے فیشن ادھورے رہ جائیں گے اور اتنے سارے جو کرتے لا کر سینے کو رکھے ہیں انکی ڈئیزائینگ کیسے ہو گی بھلا؟
پلیز پلیز بس اب ناراضگی ختم اور جلدی سے وآپس آ جاؤ نخرے کئے بغیر بہنا۔ ٹیم بھیا سمیت ہم سب بہت پیار سے منتظر ہیں۔۔

ام حمزہ
29-07-2009, 11:12 PM
;d;dاوئی اللہ کڑی تو سچ مچ مجاجنی ھے
مزاق کر رھی ھوں برا مت مان لینا اب جلدی سے آکر کچھ کرتے شرتے پوسٹ کرو ورنہ ساحرہ بی بی کا کیا ھو گا اب تو جماعت بھائی نے معزرت ~بھی کر لی ھے

Rizwan
29-07-2009, 11:20 PM
مجھے پتا تھا کہ آپ یہ زرور کہیں گے آج صرف ہیومر ٹچ دینے کیلیئے کچھ لفظ ہوز کیے ھین ۔۔۔۔۔
اورمجھے اُمید ھے کہ اب جو مین آپ سے کہنے جا رہی ھون وہ آپکو بھی اتنا ھی بُرا لگے گا جتنا کہ آپکی بات مجھے لگی۔۔۔۔
جس دن سے آپ نےمنع کیا تھا اس کے بعد مین نے پنجابی نھی لکھی اور اگر لکھی بھی تو اک ادھ لفظ۔۔۔
لیکن اس دن کے بعد فورم پر مین دیکھ رھی ھون کہ پنجابی سٹل لکھی جا رہی ھے اور مین آپکو اسکی کئی مثالین ابھی کل اور آج کی پوسٹس مین سے دے سکتی ھون۔۔۔
کیا یہ قانون صرف میرے لیے ھے?
کیا صرف مجھ پر ایکسٹرا نظر رکھی جا رہی ھے?
کیا یہ کھلا تظاد نھی?
یہ پھر دوغلا پن?
کیا کچھ مخصوص لوگون کیلیئے یہ قانون لاگو نھی?
ویسے قانون سب کیلیے اک ھو نہ کی کسی اک کی ?
گلے کا پھندا
میرا خیال ھے اتنے اچھے مشن اور فورم کے قانون میری وجہ سے ڈسٹرب نھی ھونے چایے۔۔۔
اسکا اک ہی مُک مُکا ھے لالا جی
مین ھون گی تو کوئی قانون ٹوٹے گا نا? پلیز میری آی ڈی ڈیلیٹ اور بین کر دین مین اب نھی آؤنگی۔۔۔
تھینکس فار ایوری تھنگ اینڈ ایوری ون ۔۔۔۔
مئے گاڈ بلیس آل اور ترقیان کرو۔۔۔۔

او ہو آپی جی کیا ہوا گیا آپ کو ،اتنی ناراض ، آپ کو کسی کی بات بری لگی ہو تو آپ لڑ لیں کوئی اعتراض نہیں ، اپنا غصہ بھی نکال لیں ، کوئی اعتراض نہیں ،
ابھی تو ٹیم بھائی کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے پھر کیوں جا رہی ھیں ایسے اتنی جلدی جلدی فیصلہ نہ کریں ، اور فورم چھوڑ کر نہ جائیں ،ہم اتنی اچھی اور ہنس مکھ سسڑ سے ہم ہاتھ نہیں دھونا چاہتے۔ آپ کو اپنے کاکے کی قسم اپنا فیصلہ واپس لے لین اور واپس آ جائیں شاباش۔۔ پھر آ رہی ھیں نہ

Mehero Ul Nisa Dar
30-07-2009, 03:52 AM
ارے ارے یہ کیا۔۔ ۔ ہے یہاں۔ ۔ ۔ ۔ ویسے میں بھی اب پنجابی کم لکھوں گی یہ نہ ہو میری باری آ جائے
۔ ۔ ۔ہاہاہاویسے مجاجنی کڑی آپ کہاں چلیں ۔ ۔ ۔ ارے واپس آؤ۔ ۔ ۔ٹیم بھائی تو مذاق کر رہے تھے ایسا تو کچھ نہیں کہا انہوں نے انہوں نے تو ٹوٹلی اپنی پوسٹ مزاحیہ ڈھنگ میں کی۔ ۔ ۔تو۔ ۔ ۔ایسا تو کچھ نہیں لگا خیر شاید آپکو لگا ہو۔ ۔ ۔
اور جہاں تک۔ ۔ ۔ یہ بات ہے کہ آپ کہ رہی ہیں۔ ۔ ۔کہ صرف آپکو کہا جا رہا ہے تو۔ ۔ ۔یہ بات سے میں متفق ہوں۔ ۔ ۔غلطی ٹیم بھائی کی بھی نہیں۔ ۔ ہو سکتا ہے ان کے سامنے سے کسی اور کی لکھی ہوئی پنجابی نہ گزری ہوں ۔ ۔ ۔جیسے کہ میری۔ ۔ ۔میں بھی بولتی ہوں کبھی کبھی۔ ۔ ۔ اگر میجھے دیکھتے تو مجھے بھی ٹوکتے۔ ۔ ۔اور میں برا مانے بغیر ۔ ۔کچھ نہ کہتی۔ ۔ ۔کیونکہ دیکھیں ناں ۔ ۔ ۔ہم اس فورم کے بچے ہیں اور ٹیم بھائی ایک والد کی طرح۔ ۔ ۔تو ابو جی کی بات کو ماننی پڑتی ہے ناں ۔ ۔ کبھی کبھی ابو جی ڈنڈے سے پٹائی بھی کرتے ہیں۔ ۔ ۔اور کبھی کبھی ڈانٹتے بھی ہیں تو۔ ۔ ۔تو ۔ ۔۔ دیکھو اب آپ ابو جی;d سے ناراض ہو اپنے۔ ۔ بری بات۔ ۔ ۔حالانکہ انہوں نے سوری بھی کر لی۔ ۔ ۔ دیکھو اب ابو جی سوری کریں کتنی بری بات ہے۔۔ ۔۔
چلو مان جاؤ اب آپ آپی۔ ۔ ۔کیا ہوگیا۔ ۔۔ چلو ٹیم بھائی مجھے بھی ڈانٹ دو میں بھی اب کبھی نہیں بولوں گی پنجابی۔ ۔ مجھے بھی ڈانٹ دو پھر میں اور مجاجنی کڑی ایک جیسی ہوں گی۔۔ ۔ہیں ناں۔ ۔ ۔
روٹھے ہو تم ۔ ۔ ۔تم کو کیسے مناؤ
آپی بولو ناں بولو ناں۔ ۔ ۔ ۔
مان جاؤ ہن:)

Silversand.
30-07-2009, 04:22 AM
مہری بے بی تمہیں سب کی طرف سے میں ڈانٹوں گا۔ ;d
خبردار جو آئندہ اردو کے سوا کوئی اور زبان بولی تو۔ :mad:

مجاجنی باجی لوٹ آئیں۔ ورنہ ہمیں وہ مزے مزے کے سانگ کون سنائے گا۔اور کون اس کی ایم پی تھری ڈھونڈ کر دے گا۔ اور پھر مجھ سے کون لڑے گا کہ مجھے محترمہ نہیں باجی کہو٫:(:(

مس یو :(

Mehero Ul Nisa Dar
30-07-2009, 05:08 AM
دیکھو دیکھو مجاجنی کڑی اب تو مجھے جارانے بھی ڈانٹ دیا میں کچھ بھی نہیں کر سکتی سوائے ڈانٹ کھانے کے کیوں کہ غلطی میری ہے

Silversand.
30-07-2009, 05:25 AM
دیکھو دیکھو مجاجنی کڑی اب تو مجھے جارانے بھی ڈانٹ دیا میں کچھ بھی نہیں کر سکتی سوائے ڈانٹ کھانے کے کیوں کہ غلطی میری ہے

;d;d;d;d

Farrukh
30-07-2009, 03:28 PM
بہت شکریہ میری پیاری بہن کے تم نے میرا مان رکھ لیا اور میرے سمجھانے سے چلی آئ
چار دیں کی زندگی ہے لڑ کر ضرور گزارنی ہے
پیار اور محبّت سے اگر کچھ دن بیت جائیں تو وہ بہتر ہے

محبّت حرفے اول ہے
محبّت حرفے آخر ہے

یہ ہے ایسا جذبہ
ظہور اپنے میں ماہر ہے

زمانے میں اداسی بھی
محبّت بانٹ سکتی ہے
محبّت چھانٹ سکتی ہے

محبّت با وفا بھی ہے
محبّت دلربا بھی ہے
محبّت کرنے والوں کو
محبّت سے گلا بھی ہے
محبّت میں جو ہوتے ہیں
گلے وہ سب محبّت ہیں
لگن چاہت وفا داری
یہ سارے ڈھب محببت ہیں
محببت آن جیسی ہے
محببت ماں جیسی ہے
محببت پھول جیسی ہے
محبّت جان جیسی ہے
محبّت جان لیتی ہے
محببت جان دیتی ہے
محببت سرفروشی کو
ہمیشہ مان لیتی ہے
محبّت اک تبسم ہے
جو پھولوں میں بھی کھلتا ہے
کبھی تتلے کے پنکھوں میں
کبھی ممتا میں ملتا ہے
محبّت سانس لیتی ہے
محبّت دیکھ سکتی ہے
محبّت ساتھ چلتی ہے
محبّت رہ بدلتی ہے
کسی کی شادمانی کو
محبّت سوچ سکتی ہے
یہ ساری زندگی کے
غموں کو نوچ سکتی ہے
محبّت اک نگینہ ہے
یہ جینے کا قرینہ ہے
کبھی جو ڈوب نہ پاے
محبّت وہ سفینہ ہے
جب کے سب مذاھب میں
محبّت کا تقدس ہے
یہ انسان کے جذبوں میں
عطا سب سے مقدس ہے
محبّت کا یہ جذبہ اب
بڑا پامال ہوتا ہے
یہ جس کے دل میں بس جائے
بہت بے حال ہوتا ہے
محبّت کل بھی ہوتی تھی
محبّت اب بھی ہوتی ہے

Mehero Ul Nisa Dar
30-07-2009, 06:56 PM
سلام آپ سب کاشکریہ لیکن کل مین نے جو کچھ لکھا تھا مین نھی سمجھتی کچھ بھی غلط تھا اور یہ بات کافی دنون سے چل رھی تھی بس فورم پر کل ھوئی۔بہرحال میری کسی سے کوئی لڑائی نھی لیکن اگر کوئی قانون ھو تو سب کیلیئے ھو مجھ اکیلی کیلیے نھی۔
اور مین منافقت نھی کر سکتی کہ دل مین کچھ اور اور زبان پر کچھ اور اور نہ ھی سچ بات کہنے سے ڈر لگتا ھے چاہے سامنے پھر کوئی بھی ھو۔
آج اگر مین آئی ھون تو اس مین آپ لوگون کا پیار بھی شامل ھے لیکن میرے لالا جی Muhammad Farrukh Munir کی وجہ سے بھی ھے اگر وہ نہ سمجھاتے تو شائید یہ ناراضگی لمبی ھوجاتی اگر کسی نہ شکریہ ادا کرنا ھے تو ان سے رابطہ کرین۔
اور ویسے بھی مجھے نخرے کرنے والے لوگ زہر لگتے ھین اور مین نھی چاہتی تھی میرا شُمار ان مین ھو۔ اسلیئے اک بار پھر آپ سب کو تھینکس۔۔۔۔

ویلکم بیک کڑئے۔ ۔۔دل خوش کر دیا

Dua Ahmed
05-08-2009, 05:52 PM
کسی نے میسج کر کے کہا اپنی سیس کو کہو نارازگی فینیش کر دے تو سوچا دیکھون یوا کیا?
حادثہ تو بہت اچھا تھا فنی لیکن اسکے بعد جو ھوا ھے وہ کیا ھے?مجھے یقین نھی آیا یہ میری سیس ھے لیکن یہ
بھی فنی ھی لگ رہا ھے۔آج کافی دنون بعد آئی ہون نا ھو سکتا ھے اور بھی بہت سے جھٹکے ملین چلو صُلح مبارک

IbneRushd
14-08-2009, 02:35 PM
آج ایک ہی دفعہ میں بیٹھ کر میں نے یہ پورا دھاگہ پڑھ ڈالا ۔کافی ساری باتیں کافی دلچسپ لگیں ۔ایک چیز میں بھی شیئر کرنا چاھوں گی ویسے تو عاملوں پر میں یقین نہیں رکھتی ھوں لیکن کچھ سالوں پہلے ھوے ایک واقعے کی سمجھ مجھے ابھی تک نہیں آئی۔ ھمارے سسرال کے پڑوس میں ایک فیملی رہتی ھے تو اس میں سے جو بزرگ خاتون تھیں وہ اپنے مرنے سے پہلے بہت شدید بیمار تھیں ان کے گردے فیل ھوچکے تھے اور ڈاکٹر نے چند دنوں کا ٹائم دے دیا تھا ان کے گھر والوں نے کوئی کثر نہ چھوڑ رکھی تھی ۔کسی نے بتایا کہ دوسرے شہر سے کوئی ڈنڈا پیر آئے ھوے ھیں آپ ان کے پاس لے کر جائیں ۔بہرحال ان کو کسی نہ کسی طرح ان پیر صاحب کے پاس لے کر جایا گیا اور وہ آنٹی خود بتاتی ھیں (مرنے سے پہلے وہ چل کر ھمارے گھر آئیں اوریہ سب بتایا تھا) کہ ڈنڈا پیر نے اچھل کر ان کے سر پر ڈنڈا مارا جو کہ ان کو ہلکے سے لگا ۔وہ وہیل چیئر پر بیٹھ کر گی تھیں اور وہاں سے اپنے قدموں پر چل کر آئیں اس چیز کی گواھ تو میں بھی ھوں ۔وہ آلگ بات ھے کہ اس کے بعد دو ،تین ہفتے میں ان کا انتقال ھوگیا مگر یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ مرنے سے پہلے وہ ایک دم ٹھیک کیسے ھوگیں تھیں

Ibrahim
28-10-2009, 05:28 PM
aaj poora dhaga parrha...aik...sath...ab kyon khatam hogaya ...kafi batain jawab talab hain...MUNEEB BHAI kahan hain ab to Pakistan main loadshedding kuch behtar hay....dilchasp silsala hay...kya insan ka NAFS hi hamzad hay?????...aur han ...points RIFFAT BEHAN kay liye aur MUNEEB BHAI kay liyay

sublime
28-10-2009, 10:23 PM

وعلیکم السلام ، پاکستان میں بجلی کی صورتحال کچھ بہتر ھوئی ہے ۔ جلد ہی آپ کے لیے مزید معلومات لے کر حاضر ھونگا ۔

sublime
10-11-2009, 03:31 PM
السلام علیکم
ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان خصوصآ بہاولپور میں بجلی کی صورتحال بہتر ھوئی ہئ ۔ اور یہ خاکسار پھر سے آپ سب کی خدمت میں حاضر ہے ۔

جینٹل مین
18-12-2009, 02:46 AM
اسلام و علیکُم کیا حال ہے سب کا اور کون کون اپنے ہمزاد سے ملا? لو جی مین اپنا حال سناتی ھون آج کیونکہ تجربے کرنے کا بڑا “شونک“ ھے مجھے۔۔۔بات تو میری“بیزتی“کی ھی ھے پر بتائے بغیر گزارہ بھی نھی تو لو جی سنو پھر ۔۔۔
جس دن کی“ترکیب“ پڑھی تھی دل مچل رہا تھا لیکن موسم بے ایمان تھا ڈنمارک کا تو مجھے “موقع“ نھی مل رہا تھا جو کہ کل مل گیا،موسم بہت اچھا تھا اور “کڑاکے“ کی دھوپ تھی تو مین اور میرا پُتر زرا چہل قدمی کرنے باہر نکلے چلتے چلتے راستے مین اسکو اپنا سایہ نظرآرہا تھا اور وہ اُسکو پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ لو جی بس میرے دماغ مین گھنٹی بجی۔۔۔۔ کیونکہ مجھے بھی اپنا سایہ نظر آرہا تھا.
تو مین نے سیم جیسے بھائی نے کہا ویسے ھی عمل کیا اک دفعہ ۔۔۔دو دفعہ۔۔۔تین دفعہ حالانکہ تیسری دفعہ “بھی“ ناکامی کے بعد مجھے چھوڑ دینا چاییے تھا لیکن مین اپنے تجسس کے ہاتھون ماری گئی۔۔۔۔بس پھر نا پوچھو چوتھی دفعہ جب آسمان کیطرف دیکھا تو میرے منہ پر کچھ پڑا ۔۔۔کیا یہ بھی بتانے کی ضرورت ھے کہ کیا?(شکر ھے منہ بند تھا)
مجھے نظر نھی آیا کہ کونسا پرندہ تھا?کیونکہ اتنی دفعہ ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے کی وجہ سی تھوڑی دیر کیلیئے میری“اکھیون“ مین “بھینگا پن“ اتر آیا تھا اور چار چار پرندے نظر آرہے تھے۔۔۔
بس نہ پوچھو اپنی پیاری کوٹی سی اپنا “پینٹ شُدہ“ مُکھڑا صاف کیا اور ادھر اُدھر جھانکا کے کہین اس واقع کا کوئی چشم دید گواہ تو نھی ۔۔۔۔ کاکے کو گود مین اُٹھایا اور پھر گھر کو دوڑ لگائی کیونکہ منہ دھوئے بغیر آرام نھی آنا تھا نا? بس جی بڑے “بیزت“ ھو کر تیرے کُوچے سے ھم نکلے۔۔۔۔۔۔بہنو اور بھائیو ہنسنا منع ھے بس آہو۔۔۔۔۔۔

;d;d;d;d

وہ شاید آپ کے ھمزاد نے بھیجا تھا۔
آپ یہ عمل دوبارہ دوھرائیں ھو سکتا ھے کوئی غلطی ھوئی ھو مثلاً سن گلاسس یوز نہیں کی گئی تھیں۔
ہاں اگلی بار لالچ مت کیجیئے گا۔ ھمزاد ایک ہی ھوتا ھے تین تین نہیں۔ اس بار کہیں ایسا نہ ھو کہ پرندوں گا کوئی پورا غول منہ اٹھا کہ آجائے۔

IbrarSahel
29-01-2011, 09:13 PM
salam Every boady!
bhai jo ap ne toch kerny wali bat ki tu asa nhi hy keo k Allah khta hy k qyamat ko soud khoron ko asa ker day ga jesa shyateen ne miss(touch) kea hoa ho ur jo ye hadees mubarik hy k shytann bani adam main khon ki trah dorta hy.

KishTaj
08-09-2011, 09:13 AM
السلامُ علیکم
یہاں اتنا سناٹا کیوں ہے۔۔۔۔۔۔۔~؟
کسی اور نے بھی ہمزاد سے ملاقات کی کیا پھر؟

danishkof
19-09-2011, 02:48 PM
dost yahan aap thora ghalat ho Hamzad aapki jism e misaali hota hay or insan k kirdar ka aaina hota hay magar muslim ka hamzad sirf usi waqt qaboo main ya hazir hosakta hay jab insan paak ho kyon keh muslim chahe kitni hi gunahgar ho uske dil main kalma mojood hota hay isliyey or mera khud experience hay hamzad k qaboo karne k amal main