PDA

View Full Version : سروے : کبھی سچا خواب آیا؟



1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 11:35 AM
کیا آپ کو زندگی میں کبھی کوئی سچا خواب آیا جو ویسے کا ویسا ھی پورا ھوا ھو

Raising Moon
05-03-2009, 11:41 AM
کیا آپ کو زندگی میں کبھی کوئی سچا خواب آیا جو ویسے کا ویسا ھی پورا ھوا ھو
mujha tu ajj tak kabhi koi khawab hi nahi aya tu keya sacha or keya jhoota hehehe:)

Minha Malik
05-03-2009, 11:44 AM
السلام علیکم
شہزاد بھائی اکثر کا آپشن کیوں نہیں رکھا?
??????

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 11:48 AM
مجھے کیا پتہ تھا اکثر والے بھی ھیں۔
~
ویسے شماریات کے لحاظ سے یہی طریقہ اپنایا جاتا ھے۔

Minha Malik
05-03-2009, 11:55 AM
مجھے کیا پتہ تھا اکثر والے بھی ھیں۔
~
ویسے شماریات کے لحاظ سے یہی طریقہ اپنایا جاتا ھے۔


اچھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔
مجھے نہیں پتا تھا۔
شکریہ میری جنرل نالج امپروو ہوتی جا رہی ہے اس طرح۔
میں یہ مانتی ہوں کہ چھوٹی سے چھوٹی الجھن کو بھی ذہن سے باہر لا کر دوسروں تک پہنچانا چاہیئے۔ اب چاہے سمجھنے والے کتنا بھی بیوقوف کیاں نہ سمجھیں۔
اور کافی امپروومنٹ ہو رہی ہے اس طرح مجھ میں۔ شکریہ جی۔

KishTaj
17-03-2009, 11:11 AM
جی ہاں ماشاء اللہ سے میری امی کو اکثر بہت سچے خواب آتے ہیں۔
گو کہ صاف دکھائی نہیں دیتا لیکن یہ پتا چل جاتا ہے کہ کس طرف اشارہ ہے ایک طرح سے بشارت کہ سکتے ہیں۔
زرا فرصت ملے تو کچھ شئیر بھی کروں گی۔

اشتباہِ نظر
29-04-2009, 02:04 AM
جی ہاں ایک دو بار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Meem
29-04-2009, 02:11 AM
ہمیشہ آتے ہیں اور ایز اٹ از پورے ہوتے ہین ۔۔
اب تو ڈر لگتا ہے ۔۔
اس کا کوئی علاج ہے کیا ۔۔
پلیز
۔۔

٭Saba
29-04-2009, 02:12 AM
کبھی نہیں۔۔۔۔ بلکہ مجھے تو خواب ہی نہیں آتے ::)
اور اگر کبھی غلطی سے آجائیں تو ایسے عجیب و عریب کہ بس۔۔۔۔۔

اشتباہِ نظر
29-04-2009, 02:18 AM
کبھی نہیں۔۔۔۔ بلکہ مجھے تو خواب ہی نہیں آتے ::)
اور اگر کبھی غلطی سے آجائیں تو ایسے عجیب و عریب کہ بس۔۔۔۔۔




اچھا ھے ناں سکون کی نیند سوتی ہو گی ، خوابوں میں کیا رکھا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)

٭Saba
29-04-2009, 02:23 AM
اچھا ھے ناں سکون کی نیند سوتی ہو گی ، خوابوں میں کیا رکھا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)

یہ بھی ہے :)

Meem
29-04-2009, 02:26 AM
اچھا ھے ناں سکون کی نیند سوتی ہو گی ، خوابوں میں کیا رکھا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
وہی تو کچھ نہیں رکھا ان میں ۔ آپ کچھ روک تھوڑی سکتے ہیں الٹا پین فل ہوتے ہیں یہ ۔۔:(

مروہ ڈار
30-04-2009, 07:13 AM
meray to mostly khuwaab sach hi hotay hain

Biya
30-04-2009, 03:16 PM
مجھے تو ابھی تک کوئی سچا خواب نہیں آیا۔
آگے کا کیا کہہ سکتی ہوں۔

Taaliah
16-11-2009, 05:02 AM
مجھے تو ابھی تک کوئی سچا خواب نہیں آیا۔
آگے کا کیا کہہ سکتی ہوں۔


mujhe bi sache khab aatay hain.khas tore per ghar walon se matallaq ya un logon se matallaq jo meray buhat qareeb hain.

Fozan
16-11-2009, 06:52 AM
ہمیشہ آتے ہیں اور ایز اٹ از پورے ہوتے ہین ۔۔
اب تو ڈر لگتا ہے ۔۔
اس کا کوئی علاج ہے کیا ۔۔
پلیز
۔۔

علاج کیوں سسٹر- یہ تو اللہ کا آپ پر کرم ہے- کہتے ہیں وحی کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد اللہ اپنے بندوں تک خواب کے ذریعے رسائی کرتا ہے-

Fozan
16-11-2009, 06:56 AM
جب بھی کوئی پریشانی یا مسئلہ ہو تو خواب میں کوئی اشارہ مل جاتا ہے- کئی بار پہلے کوئی خواب آتا ہے جس کا کوئی مفہوم نہیں ہوتا جو بعد میں پورا ہو جاتا ہے -

Bani.
16-11-2009, 06:56 AM
ہمیشہ آتے ہیں اور ایز اٹ از پورے ہوتے ہین ۔۔
اب تو ڈر لگتا ہے ۔۔
اس کا کوئی علاج ہے کیا ۔۔
پلیز
۔۔

مجھے بھی :(
میرے بہت سے برے خواب پورے ہو گئے ہیں :(

Fozan
16-11-2009, 06:58 AM
مجھے بھی :(
میرے بہت سے برے خواب پورے ہو گئے ہیں :(

کبھی برا خواب آئے تو ، پہلی بات اٹھتے ہی کلمہ پڑھ کر کہیں کے اے اللہ اس خواب کو خواب ہی رہنے دے اور حقیقت نا بنا- اگر خواب یاد ہو تو دہرائیں نا اور نا ہی کسی کو بتائیں اور نا ہی تعبیر کی کوشش کریں- اگر یاد نا آ رہا ہو تو یاد کرنے کی کوشش نا کریں-

Bani.
16-11-2009, 07:01 AM
میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ برا خواب آئے اور آنکھ کھل جائے تو بائیں جانب منہ کر کے تین بار تھوک کر اعوذ باللہ پڑھ لیں اور میں ایسے ہی کرتی ہوں، لیکن میں نے وہ دونوں برے خواب سنا دیے تھے اپنی بہن کو :(

Fozan
16-11-2009, 07:08 AM
اسی لئے کہتے ہیں کے اللہ اور بندے کے درمیان کسی تیسرے فریق کو نہیں لانا چاہئے- اللہ چاہے تو ہونی کو ٹال دے، بس صدق دل سے دعا چاہئے-

bergoflife
12-12-2009, 10:58 PM
مجھے زیادہ تر برے خواب آتے ہیں جو اکثر سچے ثابت ہوتے ہیں۔ اب تو خواب دیکھنے سے بھی ڈر
:( لگتا ہے۔

SHANZA
25-12-2009, 04:45 PM
koi khaab harf ba harf sacha nahi hoa par kuch arsay baad us ki tabeer zarur samnay aai

kashif!
26-10-2010, 08:50 AM
جی ہاں۔۔۔۔

میٹرک کے دور میں ، بورڈکے پیپرز سے پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں سینٹر میں ہوں اور کیمسٹری کا پیپر حل کر رہا ہوں۔
جب صبح اٹھا تو خواب یاد تھا۔ اور خواب میں جو پیپر دیکھا تھا۔ اس کے 2 سوالات ہی یاد رہ گئے تھے۔

بعد میں جب سچ میں پیپر سامنے آیا تو سچ میں وہ 2 سوالات صحیح اسی جگہ پر تھے پیپر میں جہاں میں نے خواب میں دیکھے تھے۔۔

تو اس طرح یہ سچا خواب ہی کہا جائے گا نا، جو سوالات یاد رہے وہ وہسے ہی آئے جیسے دیکھے تھے۔ اور باقی کے سوالات خواب میں تو دیکھے تھے مگر صبح اٹھنے پر یاد نہیں رہے تھے۔

Naqsh
26-10-2010, 09:27 AM
yessssssssss.........


http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=59940

http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=59966

Zara
26-10-2010, 10:19 AM
مجھے اپنے پیرنٹس کے حوالے سے جو بھی خواب آتے ہیں ۔۔سچ ہوتے ہیں ۔۔

میرے پاس ایک بک تھی ۔۔ اس میں بہت ڈیٹیل سے خوابوں کے بارے میں لکھا تھا ۔۔۔اگر آپ صبح اٹھنے کے وقت ۔۔مطلب فجر کی اذان کے ٹائم کوئی خواب دیکھتے ہیں تو وہ زیادہ سے زیادہ دس دن میں پورا ہو جاتا ہے ۔۔اور اس ٹائم پہ آنے والے زیادہ خواب سچے ہی ہوتے ہیں ۔۔بک کے مطابق۔۔
مجھے بھی بہت پہلے سے ہی ایسے خواب آتے ہیں جو بعد میں پورا ہو جاتے تھے ۔۔ ڈر لگنے لگا تھا ۔۔اسی لیے بہت بکس پڑھیں۔۔ ابھی بھی آتے ہیں ۔۔ لین اب زیادہ سوچتی نہیں ۔۔ پہلے تو کئی کئی دن ٹینشن میں گزر جاتے تھے ۔۔۔

AmirShahzad
26-10-2010, 11:44 AM
aaj raat ko hi khawab main mainahy daikha kay mairi doosri shadi ho rahi hai

but dulha bananay ki tyarian kartay kartay wife nay utha diya utho kaam per jao >:(>:(

Noreen Ahmad
26-10-2010, 02:10 PM
G han aksar khwab such huye hain:(